Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»صنعت / تجارت / زراعت»پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں‌50 فی صد کمی : قیمتیں مزید گرنے کا امکان
صنعت / تجارت / زراعت

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں‌50 فی صد کمی : قیمتیں مزید گرنے کا امکان

ایڈیٹراپریل 11, 202476 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
solar energy
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان میں سولر پینل سستے ہو رہے ہیں، اس کے بعد قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے۔اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف سات ہزار روپے میں دستیاب ہے یعنی نصف قیمت سے بھی کم پر۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی۔
لیکن اب دو لاکھ روپے میں پانچ کلو واٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہو گیا ہے۔ جن سے دو یا تین ایئرکنڈیشنر آرام سے چلائے جا سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں۔
اس وقت مارکیٹ میں سولر پینل کی تازہ ترین قیمتیں یہ ہیں۔ شہروں اور دکانوں کے لحاظ سے ان میں کچھ کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

لونگی Longi Hi-mo 5 سنگل گلاس A گریڈ 42 روپے فی واٹ
لونگی بائیفیشل 42 روپے فی واٹ
جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ 39 روپے فی واٹ
جے اے سنگل گلاس A گریڈ 40 روپے فی واٹ
جینکو این ٹائپ مونوکرسٹل لائن 44 روپے فی واٹ
جے ایم سولر 39 روپے فی واٹ
رینا سولر پینل 39 روپے فی واٹ
آسٹرو ASTRO انرجی سولر پینل 42 روپے فی واٹ
واضح رہے کہ یہ قیمتیں ڈاکومنٹ والے سولر پینلز کی ہیں۔ مارکیٹ میں اس وقت بغیر دستاویزات کے بھی سولر پینل فروخت ہو رہے ہیں جن کی وارنٹی کلیم کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
سولر پینل سستے کیسے ہوئے
مختصرا یہ ہے کہ یورپ نے بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کا منصوبہ بنایا تھا۔ یورپی حکام کا خیال تھا کہ پینل بھی یورپ میں ہی تیار کیے جائیں گے لیکن چینی کمپنیوں نے بہت بڑے پیمانے پر سولر پینلز تیار کر کے مارکیٹ میں پہنچا دیئے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینلز کی قیمتیں گرنے لگیں جو مسلسل گر رہی ہیں۔
اس وقت حالات یہ ہیں کہ مغرب میں لوگ سولر پینل کو اپنے باغیچوں کی باڑ کے طور پہ استعمال کر رہے ہیں۔ چھت پر سولر پینل لگانے کا خرچ زیادہ ہے جبکہ باڑ کے طور پر استعمال کرنے سے سولر پینل بجلی تو کم پیدا کرتے ہیں لیکن ان کی انسٹالیشن کا خرچہ بھی بچ جاتا ہے۔
کیا سولر پینل مزید سستے ہوں گے
سولر پینل کی مارکیٹ خراب ہونے کے بعد یورپ نے اپنے یہاں شمسی توانائی کے استعمال پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینل بنانے والی مقامی صنعت بالکل بیٹھ گئی ہے اور چینی سولر پینل ہی مارکیٹ میں رہ گئے ہیں۔
یورپ کی نسبتا عدم دلچسپی کے سبب سولر پینل کے بڑے خریدار مارکیٹ سے ایک طرح سے ہٹ چکے ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے بھی چینی ساختہ سولر پینلز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس صورتحال میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
لیکن یہ منظر نامہ سولر پینل تیار کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کے لیے خوش آئند نہیں کیونکہ وہ نقصان میں چلی جائیں گی۔
سولر فوٹو وولٹک تھن فلم شیٹ
سولر پینل کے بعد اب فوٹو وولٹک سولر فلم شیٹ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ یہ پلاسٹک کی شیٹ جیسا سولر پینل ہے جس کی قیمت عام سولر پینل سے 30 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔
قیمت میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس شیٹ کے ساتھ المونیم کا فریم نہیں ہے۔ بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ اسے نصب کرنا زیادہ آسان ہوگا لیکن فریم نہ ہونے کی وجہ سے اس کی انسٹالیشن کے اخراجات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔
فلم شیٹ سمیت چار اقسام کے سولر پینل بین الاقوامی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ لیکن پاکستانی مارکیٹ میں سولر فلم شیٹ ابھی زیادہ آسانی سے دستیاب نہیں۔
( بشکریہ : آج نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سولر پینل قیمت کمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleججز کے خط کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے بینچ سے علیحدہ ہو گئے
Next Article ایران کے جوابی حملے کا خدشہ، امریکا نے اپنے ملازمین پر سفری پابندیاں عائد کردیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی

دسمبر 6, 2024

ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی

نومبر 16, 2024

5 کے وی پر 2 لاکھ سے زائد تک گرگئے، ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں واضح کمی

مئی 11, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.