Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : آگے آتے تھے حالِ دل پہ ہنسی
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : آگے آتے تھے حالِ دل پہ ہنسی

ایڈیٹرمئی 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسان وہ خوش قسمت مخلوق ہے جس کی مٹھی میں اُمید کا جگنو ہر لمحہ جگمگاتا رہتا ہے۔ روشنی کا ساتھ اُسے ایسی طاقت اور اعتماد بخشتا ہے کہ وہ مشکل ترین راستوں پر بھی سفرکا آغاز کرنے کی ہمت باندھ لیتا ہے۔ اُمید کی روشنی ظاہر اور باطن دونوں پہلوئوں کو منور کرتی ہے۔ بے چین انسان کبھی اس کو روحانی طاقت بنا کر باطن کی تاریکی اور اُداسی کو کم کرتا ہے اور کبھی ظاہر کی ویرانیوں میں خوشی کے رنگ بھرتا ہے۔ اُمید کا ساتھ جدوجہد ترک کرنے، مایوس ہونے اور ہارنے نہیں دیتا۔ اُمید ایک سحر انگیز خواب کی مانند ہے۔ ایسا خواب جس میں ہمارے لئے ایسے منظر ذہن کے کینوس پر اتارے جاتے ہیں جو ہم حقیقی زندگی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارے حال اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ ہوتا ہے جو ہمارے ارادے کو متحرک کر کے ہمیں جدوجہد پر اُکساتا ہے۔
پاکستانی قوم گزشتہ پون صدی سے سوئی جاگی آنکھوں سے اچھے دنوں کے خواب دیکھنے پر مامور ہے۔ اس کی توقعات اور خواہشات آئینی، جمہوری اور انسانی معاشرے کے قیام کی طلبگار ہیں۔ قیامِ پاکستان سے قبل سفرکا آغاز کرنے والی آنکھوں کے دِیے اب ٹمٹمانے لگے ہیں جب جب ان دِیوں کو آنسوئوں کی نمی اور آہوں کی ہوا بجھانے لگتی ہے تو حیلہ کرنے والے پلکوں کی جالی سے دِیے کو محفوظ کر لیتے ہیں اور حالات کی سنگینی کے باوجود نئی اُمید کے سہارے نئے خواب بُننے لگتے ہیں۔ حالات کا تسلسل بھی ایک سا رہتا ہے بس منظرنامے اور مکالموں میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔
پاکستان مختلف موسموں، رُتوں اور خوبصورتیوں کی سرزمین ہے۔ آج کل بے یقینی کی رُت اور گومگو کا موسم ہے۔ پہلے بھی یہ موسم حملہ آور ہوتا رہا ہے مگر آج ہر شے پر خدشات کا سایہ ہے۔ ہر خبر کے باطن میں خوف سرایت کئے ہوئے ہے۔
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسا نہ ہوجائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
سماعتیں نامانوس آوازوں کی چیخ و پکار سے گھبرائی ہوئی ہیں۔ زندگی کا چمن نامہربان فضا کے باعث اُداسی کی گرفت میں ہے۔ ہر لمحہ نئی پریشانی، نیا چیلنج اور نیا سوال لے کر طلوع ہوتا ہے۔ بڑا سٹیج سرکس بنا ہوا ہے۔ ہدایت کار نظروں سے اوجھل ہیں مگر تماشائیوں کا شعور اور تجربہ اس سطح تک پہنچ گیا ہے کہ اُس نے پس منظر میں بیٹھے ہوئے چہروں کے بارے میں صحیح اندازے لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ سیٹ اپ کے حرف سکّوں کی طرح اُچھالے جا رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں سیٹ اپ سے اَپ سیٹ تک کا کھیل شروع ہو کر اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔
نظامِ زندگی کو گرمی، بجلی اور گندے پانی نے مفلوج بنا رکھا ہے۔ شیر خوار بچوں سے لے کر جوانوں اور بزرگوں تک بڑی تعداد میں لوگ ہیضے، لُو کے بخار اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اسپتالوں میں خالی جگہ مفقود ہو گئی ہے۔ پچھلے تجربات کے خوفناک نتائج کے باوجود نت نئے تجربات کرنے کی رسم زوروں پر ہے۔ ملک عجیب لیبارٹری بنا ہوا ہے۔ اہل دانش ملک کی آئینی اور جمہوری روایتوں کی پامالی پر فکرمند ہیں تو عوام مہنگائی کے باعث بِلک رہے ہیں۔
ا سٹیج منیجر بظاہر غیر متحرک اور لاپروا نظر آتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ایک ٹیم کی رخصتی کے بعد اسٹیج کو کلیئر کر کے دوسرے فریق کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاتا مگر ایسا نہیں ہے۔ جس نے ملک کی ڈوبتی معیشت کو منجدھار سے نکالنا ہے، کے رستے میں خاردار رکاوٹیں جوں کی توں رکھی ہوئی ہیں۔ وہ جسے آزادی سے حرکت کرنے کی اجازت نہیں وہ بھاگ دوڑ کس طرح کرے۔ اتحادیوں اور پارٹی قیادت سے مشاورت کا سلسلہ اتنا طویل ہے کہ بگڑی چیزیں سنورنے کی بجائے مزید بگڑنے لگی ہیں۔ ہر معاملے پر مشاورت کے سیشن کی بجائے وزیراعظم کو کھل کھیلنے کی اجازت دیں۔ ہمیں کسی جماعت کی نہیں اس ملک کی فکر ہے، اس کے وقار کی فکر ہے اس لئے حب الوطنی کا تقاضا یہ ہے کہ نامہربان آوازوں، نعروں اور تنقید پر توجہ کی بجائے چیف ایگزیکٹو اس رفتارسے کام کا آغار کرے جو اس کی شخصیت کا خاصہ ہے۔
یہ عمل دل کی لگن اور کمٹمنٹ کا متقاضی ہے۔ ایک بار ملکی معیشت کی گاڑی کو دلدل سے نکال کر سڑک پر رواں کر دیں پھر باقی کاموں پر توجہ دیں۔ لوگوں کو ریلیف صرف اس ہی صورت مل سکتا ہے۔ عمل کا وقت ہے کسی کی راہ دیکھنے، اشارے سمجھنے اور ہمدردی کے انتظار کا نہیں۔ متفکر لوگوں کے چہروں پر اب ناامیدی کے آثار صاف دکھائی دینے لگے ہیں۔ بے یقینی کے دھوئیں نے تمام منظر دھندلا دیا ہے۔ لوگوں کی اکثریت بے بسی اور بے حسی کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے۔ لوگ نہ کُھل کر ہنستے ہیں نہ روتے ہیں ۔ بقول شاعر
آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی
حکومت کو لوگوں کو اِس کیفیت سے نکالنا ہے کیونکہ پاکستانی قوم میں دوبارہ اُبھرنے اور چھا جانے کی صلاحیت ہے۔ وزیرِاعظم صاحب دنیاوی سہاروں اور رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رات کے پچھلے پہر خدا کے حضور گڑگڑائیں اور عمل کا اعادہ کریں۔ خدمتِ خلق اور ملک کے وقار کو نصب العین بنا کر شب و روز ایک کر دیں۔ وہ وسیلے بنانے والا یقیناً نئے راستے اور نئی آسانیاں عطا کرے گا۔ ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کہ کوئی صدق ِدل سے مانگے اور اس کی مراد پوری نہ ہو۔ شرط صرف یہ ہے کہ صدقِ دل اور خلوص نیت سے مانگا جائے ۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : اندھے کباڑی کے خواب
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : روپے کی گراوٹ اور کڑے فیصلے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.