اہم خبریں

لارجر بنچ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق قاضی فائز عیسی کاازخودنوٹس نمٹادیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مختلف بنچوں کے درمیان فیصلوں کے حوالے سے اختلافی معاملات شدت اختیار کرگئے اور ایک دوسرے کے فیصلوں کے خلاف بنچوں میں محاذآرائی کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
صحافیوں کی شکایت پر جسٹس فائز عیسی کے بنچ کی جانب سے لیا جانے والا ازخود نوٹس سپریم کورٹ کے ایک اور پانچ رکنی بنچ نے نمٹا دیا۔ جسٹس فائزعیسی نے صحافیوں کو ہراساں کرنے پر نوٹس لیاتھا۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ از خود نوٹس صرف چیف جسٹس لے سکتے ہیں یا ان کی اجازت سے لیا جا سکتا ہے ۔
قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی پانچ رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ از خود نوٹس وہی بینچ سنیں گے جن کے پاس کیس زیر التوا ہیں ، آئندہ کوئی بھی بینچ از خود نوٹس لینے کی فائل چیف جسٹس کو بھیجے گا ، کوئی بینچ از خود کسی کو طلب کر سکتا ہے نہ رپورٹ منگوا سکتا ہے ، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس قاضی امین ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل لارجر بینچ نے کی ۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker