Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک نذر آتش : پُرتشدد مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ
اہم خبریں

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک نذر آتش : پُرتشدد مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ

ایڈیٹرستمبر 5, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sweden quran burning
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مالمو : سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے بعد پُرتشدد مظاہروں پر کم از کم تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اتوار کو عراقی نژاد شخص سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مالمو میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 10 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ واقعے کے ردعمل میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور کئی کاروں کو نذر آتش کیا گیا۔سلوان مومیکا نے شہر کے مرکزی علاقے میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا۔ ماضی میں بھی وہ متعدد اسلام مخالف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے چکے ہیں جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں سفارتی تناؤ بڑھ گیا ہے۔
مشتعل مظاہرین کے ایک گروہ نے قرآن جلانے سے روکا جس پر ان کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔ افسران کے مطابق ان پر پتھر پھینکے گئے اور بعض مظاہرین نے تو پولیس کی گاڑیوں پر الیکٹرک سکوٹر بھی پھینکے۔
مالمو کے علاقے روزنگارڈ میں پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں ماضی میں بھی پُرتشدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔مالمو پولیس ایریا کمانڈر پیٹرا ستنکولا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ایسا عوامی اجتماع جذبات ابھارنے کا کام کرتا ہے لیکن ہم سنیچر کی شب جیسی بدامنی اور پُرتشدد واقعے کو برداشت نہیں کر سکتے۔‘
رواں سال سکینڈینیویا میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔ جون میں سلوان مومیکا نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کیا تھا۔
سویڈش پولیس نے ملک میں آزادی اظہار رائے کے قوانین کے تحت سلوان مومیکا کو مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ بعد ازاں یہ اس حوالے سے بھی تحقیقات ہوئیں کہ آیا یہ واقعہ اشتعال انگیزی کا باعث بنا۔
جنوری میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’ہارڈ لائن‘ کے رہنما راسموس پالودان نے سٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا تھا۔گذشتہ ماہ ڈنمارک میں بھی ایسے کئی واقعات سامنے آئے جس کے بعد وہاں کی حکومت نے مقدس کتب کی بے حرمتی پر پابندی کی منصوبہ بندی شروع کی۔
دوسری طرف سویڈن میں حکام نے کہا ہے کہ وہ قانونی راستے سے اس نوعیت کے مظاہرے روکنے کی کوشش کریں گے۔
سٹاک ہوم میں پاکستانی صحافی عارف محمود کسانہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’سویڈن میں پہلی مرتبہ قرآن پاک کو ملک کے سب سے بڑے شہر مالمو میں 28 اگست 2020 کو نذرِ آتش کیا گیا تھا۔ ایسا سویڈن کے سیاستدان راسموس پلوڈن نے کیا تھا۔‘
اس کے بعد سنہ 2022 کو ایسٹر کے موقع پر بھی پلوڈن نے سویڈن کے کئی شہروں میں یہ عمل دہرایا۔ 21 جنوری 2023 میں پلوڈن نے ترکی کے سفارتخانے کے سامنے پھر قرآنپاک کو نذرِ آتش کیا۔
سنہ 2023 میں ہی 28 جون کو عین عید الضحیٰ کے روز سویڈن میں سیاسی پناہ لینے والے 37 سالہ عراقی شہری سلوان مومیکا نے بھی سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سویڈن قرآن پاک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی اطہر دنیا دار کیوں نہیں ؟ سفر نامہ ملاوی پر شاکر حسین شاکر کا تبصرہ
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:نواز شریف، بجلی کے بل اور دیوارِ ’’ملامت‘‘!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش

فروری 15, 2025

ملتان میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی مقدمہ درج کر لیا گیا

ستمبر 22, 2024

جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر پرتشدد احتجاج، گرجا گھر نذرِ آتش

اگست 16, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.