Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ:ٹینک، سول بیوروکریسی اور اکیلا عمران خان
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ:ٹینک، سول بیوروکریسی اور اکیلا عمران خان

ایڈیٹرجون 30, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوبیانات قابل غور ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے پنجاب پولیس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حمزہ شہباز کی ’غیر قانونی‘ حکومت کا حکم ماننے سے گریز کریں کرے کیوں کہ تحریک انصاف تمام افسروں کے اعمال کا ریکارڈ رکھ رہی ہے ۔ دوسرے بیان میں ایک پارٹی کارکن کی جانب سے ’ٹینکوں کے آگے لیٹ جائیں گے‘ کی پیشکس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’ اس کی ضرورت نہیں ہے، اس وقت ہمیں قوم کے نوجوانوں اور خواتین کی ضرورت ہے‘۔
ورکرز کنونشن میں دیے گئے بیان سے عمران خان کو خود ہی اپنی حدود کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹینکوں کا سامنے کرنے کی خواہش کا اعلان کرنے والے کارکن کو بتایا کہ ایسے کسی قدم کی ضرورت نہیں بلکہ کارکنوں کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا یہ مشورہ صائب اور قابل غور ہے لیکن اس ڈائیلاگ کے پس منظر کو جاننا اور آئیندہ انہی غلطیوں سے بچنا بھی اہم ہے۔ جب کسی سیاسی پارٹی کے ورکر ملک کی عسکری قوت کا مقابلہ کرنے کے نعرے لگانے لگتے ہیں تو اس سے ایک ہی بات واضح ہوتی ہے کہ پارٹی کی قیادت بدحواس ہوکر اپنے کارکنوں کی رہنمائی کا حق ادا کرنے کی بجائے، انہیں تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے۔ کسی پارٹی کے قائدین جب تواتر سے جھوٹ کی بنیاد پر اپنے کارکنوں اور حامیوں کے ذہنوں کو پراگندہ کریں گے تو فطری طور سے ان میں اشتعال پیدا ہوگا اور وہ قانون شکنی کا ہر راستہ اختیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ کیوں کہ پارٹی کارکن یا کسی لیڈر کا حامی معاملات کا غیر جانبدارانہ اور حقائق کی روشنی میں تجزیہ کرنے کے قابل نہیں ہوتا بلکہ کسی رہنما یا پارٹی سے عقیدت و وابستگی کی بنیاد پر اسی اقدام کو قانون سمجھتا ہے جس طرف ان کا لیڈر اشارہ کررہا ہو۔
یہ خوش آئیند ہے کہ عمران خان فی الوقت ہوش کے ناخن لینے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں، اسی لئے انہوں نے کارکنوں کو ٹینکوں سے ٹکرانے کی بجائے جانوں کی حفاظت کرنے اور تعمیری کام کا مشورہ دیا ہے۔ عمران خان کا یہ رویہ حقائق کی متوازن تفہیم کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ جن ’اشاروں‘ کی بنیاد پر تحریک انصاف کے لیڈر اسلام آباد کو میدان جنگ بنانے کا اعلان کرتے رہے تھے، ان کی ’آمد‘ معطل ہوگئی ہو۔ تاہم اس تبدیل شدہ سیاسی رویہ کا اظہار تحریک انصاف کی تمام قیادت کے بیانات اور احتجاج کے طریقوں میں عیاں ہونا چاہئے ورنہ عمران خان جس جوش و خروش کو اس وقت اپنی سیاسی طاقت سمجھ رہے ہیں، وہی ان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گا۔
نواز شریف کی طرح عمران خان نے بھی اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہی فوج پر الزام تراشی کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو فوج مخالف بیانیہ ازبر کروانا شروع کیا تھا۔ امریکی سازشی نظریہ کی بنیاد پر ملک پر ’نامزد حکومت‘ مسلط کرنے کا نعرہ لگاتے ہوئے یا پھر فوج کو نیوٹرل ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے ، عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے مسلسل یہی سیاسی پیغام عام کیا تھا کہ موجودہ فوجی قیادت امریکی نوازی کی وجہ سے شہباز شریف کی قیادت میں ان کی حکومت تبدیل کرکے اتحادی جماعتوں کی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ عمران خان خود براہ راست جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی حکومت کے خلاف ’سازش‘ کا ذمہ دار قرار دیتے رہے ہیں۔ ان کے یہ بیانات اس حد تک جوشیلے اور گمراہ کن تھے کہ تحریک انصاف کے جوشیلے کارکنوں نے ملک کی محافظ فوج کو ’ملک دشمن ‘ قرار دینے کے سوشل ٹرینڈ چلانے شروع کردیے۔ تاہم وقت کے ساتھ عمران خان پر واضح ہوتا چلا جارہا ہے کہ وہ جن اشاروں یا جن عسکری حلقوں کی اعانت پر تکیہ کئے ہوئے ہیں، وہ فوج کی چین آف کمان کی روایت توڑنے میں مددگار نہیں ہوسکتے۔
افسوس کی بات ہے کہ ساڑھے تین برس تک فوج کی مدد سے ملک کی وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہنے والا شخص کو اس حقیقت تک پہنچنے کے لئے حالات کے تھپیڑے کھانے پڑے۔ یہی نہیں بلکہ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پزیرائی اور مقبولیت سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا تھا کہ وہ جب بھی چاہیں گے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کروادیں گے یا لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد لاکر کاروبار حیات معطل کرکے حکومت کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کردیں گے۔ عمران خان کے یہ دونوں اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ نہ وہ فوج میں کوئی تفرقہ ڈالنے میں کام یاب ہوئے حالانکہ انہوں نے بعض ریٹائرڈ افسروں کے ذریعے پریس کانفرنس اور مختلف پلیٹ فارم پر احتجاج ریکارڈ کرواکے ، یہ تاثر قوی کرنے کی کوشش کی تھی کہ ملکی فوج موجودہ قیادت سے خوش نہیں ہے۔
غور کیا جائے تو یہ تاثر مسلط کرنے کا حقیقی فائدہ صرف ملک دشمن طاقتوں کو ہی ہوسکتا ہے۔ سیاسی معاملات میں فوج کو مداخلت سے روکنا آئینی بالادستی کی ایک جائز بحث ہے لیکن اس بحث کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ فوج سے سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ملکی حفاظت کے اس ادارے کو کمزور کرنے کے لئے پنجہ آزمائی کی جائے۔ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بدحواسی کی کیفیت میں عمران خان اس غلطی کا ارتکاب کرتے رہے ہیں۔ اب انہیں اس غلطی کا ازالہ کرنے کے لئے اپنی جد و جہد کو نعروں اور دوسروں کو کوتاہ قد قرار دینے کی حکمت عملی کی بجائے مسائل حل کرنے کے ٹھوس منصوبوں کی بنیاد پر استوار کرنا چاہئے۔ اس تبدیل شدہ حکمت عملی کا یہ فائدہ ہوگا کہ اگر مستقبل میں انہیں کبھی اقتدار حاصل ہؤا تو وہ انتظامی معاملات میں ناکام نہیں رہیں گے۔
عمران خان کی ناکامی کی بنیادی وجہ ان کا تکبر، خود پسندی اور دوسروں کے بارے میں منفی تصویر کشی رہا ہے۔ انہوں نے خود اپنی دل نشین تصویر بنا کر اسے خود ہی پوجنا شروع کردیا۔ یہ رویہ دوسروں کو بیک زبان بدعنوان اور ملک دشمن قرار دیتے ہوئے راسخ کیا گیا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے یہ جان کر کہ عسکری ادارے ان کے سیاسی مخالفین کو بہر صورت اقتدار سے دور رکھنا چاہتے ہیں، خود کوئی کام کرنے اور امور حکومت پر توجہ دینے کی بجائے سیاسی دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مشن کی تکمیل کا ارادہ کرلیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دور کا جائزہ لیا جائے تو سیاسی مخالفین کی کردار کشی یا انہیں جعلی مقدمات میں پھنسانے کی کوششوں کے سوا کوئی کارکردگی دیکھی نہیں جاسکتی۔ حتی کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے جج کے خلاف بے بنیاد ریفرنس دائر کرکے پوری سرکاری مشینری کو کسی بھی طرح عدلیہ کو ہراساں کرنے کے مقصد کے لئے استعمال کیا۔ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس غلط فہمی کا نتیجہ تھا یعنی وہ مان رہے ہیں کہ ان الزامات کا کوئی ثبوت نہیں تھا لیکن ان کی پوری حکومت نے جسٹس عیسیٰ کی کردار کشی ضروری سمجھی۔ عمران خان کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ کسی بھی وجہ سے ہو سپریم کورٹ نے اس بیان کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کے الزام میں طلب کرنے اور ایک جج پر بے بنیاد ریفرنس دائر کرنے کا قصور وار قرار دینے کی کارروائی نہیں کی۔
اس سب کے باوجود عمران خان سیاسی مخالفین کی کردار کشی کے طرز عمل سے باز نہیں آتے۔ ان کی ہر تقریر ان کی گزشتہ پانچ برس میں کی گئی تقریروں کا چربہ ہوتی ہے۔ ان کے پاس اپنی تعریف اور دوسروں کی برائی کے سوا کوئی موضوع نہیں ہے۔ ایسا سطحی اور کمزور طرز بیان اختیار کرنے والا لیڈر نہ ویژنری ہوسکتا ہے اور نہ ہی کسی بڑے قومی منصوبے کی تکمیل کا کام کرسکتا ہے۔ اب وہ خود اپنا مقابلہ ذوالفقار علی بھٹو سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بھٹو نے جمہوریت پسندی کے لئے پھانسی قبول کرلی تھی۔ یہ درست ہے کہ انہوں نےسیاسی کیریئر کا آغاز ایوب خان کی فوجی حکومت کے وزیر کے طور پر کیا تھا لیکن ان کا حقیقی سیاسی رول ایوب حکومت کے خلاف عوام کی رہنمائی کرنے سے متعین ہؤا تھا۔ اس کے بعد 1971 کی جنگ کے بعد انتشار کا شکار قوم اور فوج کو ایک لڑی میں پرونا اور متفقہ آئین منظورکروانا ، ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے ۔ عمران خان قائدانہ صلاحیت اور ایثار کے معاملہ میں بھٹو کی دھول کو بھی نہیں پہنچتے۔
البتہ اگر انہیں ذوالفقار علی بھٹو سے مماثلت کا ایسا ہی شوق ہے تو انہیں مخالفین سے اختلاف کو سیاسی اصولوں تک محدود کرتے ہوئے ملک میں ہم آہنگی اور مفاہمت کے کسی بڑے منصوبے کا آغاز کرنا چاہئے۔ یا اگر وہ واقعی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ فوج کی مخالفت کی وجہ سے ان کی حکومت کو زوال نصیب ہؤا تو انہیں اس اصولی جنگ میں نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت کرنی چاہئے تاکہ ملک کی ساری سیاسی قوتیں فوج کو اس کے آئینی کردار تک محدود کرنے کے لئے مل کر جد و جہد کریں۔ اس کے برعکس اگر عمران خان کی فوج مخالفت کا ایک ہی نکتہ ہوگا کہ وہ کسی طرح ہراساں و پریشان ہوکر ایک بار پھر عمران خان کا ساتھ دینے پر مجبور ہوجائے تو اسے ایک تو یہ سیاسی قوتوں کی خود مختاری کی جنگ نہیں ہوگی ، دوسرے ان ہتھکنڈوں سے فوج کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکے گا۔
فوج کو نشانہ بناکر اپنے لئے گنجائش پیدا کرنے کے مقصد میں ناکامی کے بعد اب عمران خان نے سول بیوروکریسی کو موجودہ حکومتوں کے احکامات نہ ماننے کا مشورہ دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ بصورت دیگر تمام افسروں کی نگرانی کی جارہی ہے اور عمران خان کی مرضی کے خلاف کام کرنے والے افسروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس انتباہ کی بنیاد وہ حمزہ شہباز کی کو حکومت کو ناجائز قرار دے کر فراہم کرتے ہیں۔ لیکن سول بیوروکریسی کو کسی قانونی حکومت کے خلاف اکسا کر درحقیقت ملک میں حکومتی و انتظامی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان شاید اس مقصد میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے لیکن انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ مستقبل میں انتخابات کے نتیجہ میں جب ان کے سیاسی مخالفین حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تو عمران خان کے بیانات اور دھمکیوں کا ریکارڈ خود ان کے لئے درجنوں قانونی مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔
عمران خان ہزاروں لوگوں کو لاکھوں کا مجمع ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ نہ ہی وہ لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد بلاک کرنے پر آمادہ کرسکے ہیں۔ اب انہیں جان لینا چاہئے کہ احتجاج جاری رکھ کر وہ موجودہ حکومت تو نہیں گرا سکیں گے لیکن اپنی سیاسی مشکلات میں اضافہ ضرور کریں گے۔ تحریک انصاف کو ملکی سیاست کا بدستور حصہ رہنے کے لئے فوری طور سے اپنی سیاسی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
(بشکریہ: کاروان۔۔۔ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:نئے انتخابات کی توقع، مگر اکتوبر ہی کیوں
Next Article وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: منحرف ارکان کو ہٹا کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.