Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا واقعی اسحاق ڈار کا کوئی متبادل نہیں؟
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا واقعی اسحاق ڈار کا کوئی متبادل نہیں؟

ایڈیٹرستمبر 29, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ishaq dar budget
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پانچ سال تک جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اسحاق ڈار نے چوتھی بار ملک کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چند روز پہلے اس سلسلہ میں لندن سے موصول ہونے والی خبروں کے بعد سے پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دکھائی دی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہؤا حالانکہ عالمی منڈیوں میں برطانوی پونڈ اور یورو سمیت تمام اہم کرنسیاں ڈالر کے مقابلے میں قدر کھو رہی تھیں۔ کیا اسے ملکی معیشت کے لئے ایک اچھی خبر سمجھا جائے؟
اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے علاوہ ایک بار پھر وزیر خزانہ بننے کی خبر البتہ معاشی ہی نہیں سیاسی لحاظ سے بھی اہم اور پیچیدہ معاملہ ہے جس پر حکومت، مسلم لیگ (ن) اور ملک کے سیاسی نظام کو غور کرنے اور اس کا جواز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کا انتظام ایک متفقہ آئینی انتظام کے تحت چلایا جارہا ہے۔ اسی انتظام میں جمہوری طریقے سے اسمبلیاں منتخب ہوتی ہیں، حکومت بنتی بگڑتی ہے اور عدالتی نظام کام کرتا ہے۔ اسی آئینی انتظام کی وجہ سے ملک میں سیاسی پارٹیاں وجود میں آئی ہیں جو بظاہر اپنے اپنے سیاسی و معاشی پروگرام کی بنیاد پر عوام کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور انہیں قائل کرتی ہیں کہ کیوں کر ایک خاص پارٹی کے اقتدار سنبھالنے سے معاملات تبدیل ہونا شروع ہوجائیں گے اور کیسے مملکت اور عوام کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔ اسی طرح ملکی عدالتی انتظام بھی اسی آئین کے تحت ہی کام کرتا ہے جو پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق معاملات کے فیصلے کرتا ہے اور عدالتیں ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
متفقہ آئین اور فنکشنل جمہوری نظام کے باوجود سیاسی جماعتوں کے علاوہ عوامی سطح پر بھی یہ نعرہ بلند کیا جاتا ہے کہ ملک میں قانون کے مطابق معاملات پر عمل نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف کی پوری سیاسی مہم جوئی تو اسی ایک نکتے پر کھڑی ہے کہ ملکی قانون سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔ عمران خان موجودہ حکمرانوں پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ قانون سے استثنیٰ حاصل کرکے ایسی سہولیات حاصل کرلیتے ہیں جو عام شہریوں کو میسر نہیں ہوتیں۔ اس طرح تمام لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کے تصور کو نقصان پہنچتا ہے۔ اسحاق ڈار نے جس طریقے سے ملک واپس آکر پہلے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور پھر اگلے ہی دن وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالا، اس سے اس الزام کی توثیق ہوتی ہے۔ عام طور سے یہ سمجھنا دشوار ہے کہ ایک شخص پانچ سال تک ملک سے باہر مقیم رہا ہے۔ اس دوران اسے عدالتوں نے ’بھگوڑا‘ قرار دے کر اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے اور عمل درآمد نہ ہونے پر اس کی جائیداد تک فروخت کرنے کا اہتمام کیا گیا لیکن یک بیک کچھ ایسی تبدیلی رونما ہوتی ہے کہ عدالت سے ضمانت ، وطن واپسی اور سینیٹر کے عہدے کے علاوہ وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے تک کے تمام مراحل کسی تردد کے بغیر چند روز ہی میں طے ہوجاتے ہیں۔ اس سارے عمل میں سب سے پہلے معمولی اکثریت پر ٹکی حکومت کو جوابدہ ہونا چاہئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران احتساب عدالت کے جج بشیر احمد نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کے دائمی وارنٹ معطل کئے تاکہ ’ملزم‘ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا منصفانہ موقع فراہم کیا جاسکے۔ یادش بخیر یہ وہی احتساب جج ہیں جنہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ کیس میں دس سے ایک سال تک کی سزائیں سنائی تھیں۔ یہ سزائیں ان تینوں کی اپیلوں پر غور کے انتظار میں محض معطل کی گئی ہیں۔ اب وہی جج پانچ سال تک ایک ملزم کی گرفتاری کا انتظار کرنے کے بعد اچانک اسحاق ڈار کو انصاف کے نام پر ایک نیا موقع دینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔ قانون کی اس تفہیم و تصریح کو قانونی انتظام کے ساتھ کھلواڑ کے سوا کیا نام دیا جاسکتا ہے؟ اس حرکت پر متعلقہ جج صاحب کو بھی جواب دینا چاہئے اور نظام انصاف کی نگران اعلیٰ عدالتوں کو بھی غور کرنا چاہئے کہ ملک میں قانون پر کیسے عمل ہورہا ہے اور کیا یہ طریقہ قانون کا احترام عام کرتا ہے اور عدالتوں کے وقار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے یا پورے نظام پر لوگوں کے بھروسے کو کمزور کررہاہے۔سوال تو یہ بھی ہے کہ احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے قبل یہ کیوں دریافت نہیں کیا کہ کئی سال تک ملک سے مفرور رہنے والے ایک ’ملزم‘ کو کس قانونی اخلاقیات کے تحت غیر مشروط ضمانت فراہم کی جائے؟ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ متعلقہ شخص ملک واپس آتا ، قانون نافذ کرنے والے ادارے عدالتی حکم کے تحت اسے گرفتار کرتے اور وہ مقررہ تاریخ کو عدالت میں پیش ہوکر اپنی بے گناہی کی درخواست کرتا ہؤا ضمانت طلب کرتا جس پر مقررہ طریقہ کار کے تحت غور کیا جاتا۔ لیکن دیکھا جاسکتا ہے کہ اس قانونی طریقہ پر عمل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ پانچ سال پہلے ایک وزیر اعظم کے طیارے میں ملک سے فرار ہونے والے اسحاق ڈار عدالتی طرز عمل کی وجہ سے ایک دوسرے وزیر اعظم کے طیارے میں پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وطن لوٹ آئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ سینیٹ کی جس نشست پر وہ چار سال پہلے اپنی غیر موجودگی میں منتخب ہوئے تھے، اس پر حلف بھی اٹھالیا اور وزیر بھی بن گئے۔ جس عدالت کی ’رحم دلی ‘ کی وجہ سے اسحاق ڈار وطن واپس آکر وزیر بننے کے قابل ہوئے تھے، وہاں حاضری کی نوبت یہ سب کام انجام دینے کے بعد آئی۔
تاہم اسحاق ڈار کی واپسی اور وزیر بن جانا محض ملکی نظام قانون اور آئینی بالادستی کے اصول کا سوال ہی نہیں ہے بلکہ سب سے پہلے تو یہ مسلم لیگ (ن) کے لئے ایک سیاسی چیلنج ہے۔ ایک سیاسی پارٹی اپنے منشور پر عمل درآمد کے لئے وجود میں آتی ہے۔ وہ اگر کسی ملک پر حکومت کرچکی ہو یا دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں ہو تو اس کے پاس ہر شعبہ کے ماہرین کی بڑی تعداد موجود ہونی چاہئے بصورت دیگر اس کی حیثیت محض کسی ایسے گروہ کی ہوگی جو کسی بھی قیمت پر اقتدار تو حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس مسائل حل کرنے اور ملکی معاملات چلانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) گزشتہ کئی دہائیوں سے ملکی سیاست کی حصہ دار ہونے کے علاوہ متعدد بار ملک پر حکومت بھی کرچکی ہے۔ اس وقت بھی وہ متعدد پارٹیوں کے اتحاد میں شامل ہوکر حکمران ہے بلکہ وزیر اعظم اسی پارٹی کے صدر ہیں۔ ایسی بڑی اور ذمہ دار سیاسی پارٹی سے امید کی جاتی ہے کہ اس کے پاس ملکی معاشی مسائل حل کرنے کے لئے ایک سے زیادہ ماہرین ہوں گے اور وہ وسیع تر مہارت ایک جگہ جمع کرکے قومی معیشت کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکے گی۔ لیکن زیر غور معاملہ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس معاشی مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے بلکہ وہ اسحاق ڈار کو پیش کرکے بتارہی ہے کہ ہم اس شخص کے ذریعے سارے مسئلے حل کرسکتے ہیں۔یہ صورت حال حکمرانی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی صلاحیت پر بڑا سوال ہے۔ لگتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگرچہ ملک کے آئینی چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن اصل اختیار نواز شریف کے پاس ہے۔ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) اس حقیقت سے انکار بھی نہیں کرتے لیکن اگر یہ معاملہ محض پالیسی سازی اور رہنما اصولوں کے تعین تک محدود ہوتا تو بھی اسے قبول کیا جاسکتا ہے۔ لیکن یوں لگتا ہے کہ نواز شریف صرف سیاسی مشورے ہی نہیں دیتے بلکہ انتظامی فیصلوں میں براہ راست دخیل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مفتاح اسماعیل کو اچانک فارغ کرکے اسحاق ڈار کو ملک کا وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ کیوں کہ نواز شریف کو اسحاق ڈار پر ہی اعتبار ہے کہ وہی ملکی معیشت کو موجودہ مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ اس طرح ایک طرف ملک کا منتخب وزیر اعظم بے بسی سے لندن میں بیٹھے اپنے بھائی کی طرف دیکھتا ہے تو دوسری طرف نواز شریف ملک سے ہزاروں میل دور ان معاملات کے بارے میں حتمی فیصلے صادر کررہے ہیں جن کے بارے میں ان کی معلومات محض ان کے قریبی ساتھیوں کی فراہم کردہ رپورٹس پر مشتمل ہیں۔ یہ طریقہ کار مسائل حل کرنے کی بجائے ، مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح تحریک انصاف کی ناکام حکومت کو فارغ کرنے کے باوجود شہباز شریف کوئی مستحکم پالیسی نافذ کرنے اور فیصلہ سازی میں ناکام ہورہے ہیں۔ اسی صورت حال کا فائدہ اٹھا کر عمران خان مقبولیت کے جھنڈے بھی گاڑ رہے ہیں اور مسلسل حکومت کو چیلنج بھی کرتے رہتے ہیں۔ یہی حالات رہے تو سال بھر بعد بھی مسلم لیگ (ن) ووٹروں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
ایک طرف یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کے برعکس مثبت اور مشکل فیصلے کئے اور یوں معیشت کو درست راستے پر گامزن کردیا ہے۔ دوسری طرف معاشی اصلاح کے اس ایجنڈے پر کام کرنے والے مفتاح اسماعیل کو محض اس لئے فارغ کردیا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی سیاسی ضرورتوں کو پیش نظر رکھنے کی بجائے ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کئے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام جب تک اپنے خراجات کے برابر آمدنی کے ذرائع حاصل نہیں کرتے ، اس وقت تک ملکی معاشی حالات صحت مند نہیں ہوسکتے۔اسحاق ڈار کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے جو مفتاح اسماعیل سے مختلف ہو۔ بس وہ مالی معاملات کو سیاسی ضرورتوں کا محتاج کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ سوچنا چاہئے کہ موجودہ بحران میں کیا ایسا وزیر خزانہ واقعی ملک و قوم کے لئے سود مند ہوسکتا ہے؟
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسحاق ڈار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپانچواں ٹی20: پاکستان نے ناقص بیٹمگ کے باوجود انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی
Next Article سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسافر ٹرینیں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بحال کرنے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیدمجاہد علی کا تجزیہ : مسلم امہ کا اتحاد اور پاکستانی خواہشات کی فہرست

ستمبر 17, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان، غزہ اور عرب ممالک

اگست 26, 2025

ایران کیخلاف اسرائیل کا گھناؤنا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلانےکے مترادف ہے: اسحاق ڈار

جون 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.