Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»پانچواں ٹی20: پاکستان نے ناقص بیٹمگ کے باوجود انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی
کھیل

پانچواں ٹی20: پاکستان نے ناقص بیٹمگ کے باوجود انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی

ایڈیٹرستمبر 28, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Logo Pakistan's cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان نے ناقص بیٹنگ کے بعد باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو سیریز کے پانچویں ٹی20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد6 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے 5ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے اسکور کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان نے دوسرے اینڈ سے اسکور آگے بڑھاتے رہے لیکن دیگر بلے باز ان کا ساتھ دینے میں مکمل ناکام ہوئے اور مسلسل آؤٹ ہوتے گئے۔دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے اور مشکل میں نظر آئے۔ڈیوڈ ویلی نے ان کو 42 کے اسکور پر آؤٹ کیا لیکن ان کا حصہ صرف 7 رنز تھا، جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔حیدر علی کو مارک ووڈ نے 4 رنز سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی اور 51 کے مجموعے پر انہوں نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا۔
پاکستان کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور بلے باز افتخار احمد ایک مرتبہ پھر کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے تاہم 15 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا اسکور 81 رنز تک پہنچایا۔جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور آصف علی کو بڑے اسکور کے لیے موقع تھا لیکن وہ مارک ووڈ کی گیند سمجھنے سے قاصر رہے۔
ٹیم کا اسکور جب 88 رنز پر پہنچاتھا تو آصف علی آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد نواز کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو ساتواں نقصان نائب کپتان شاداب خان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، جب اسکور 100 ہوگیا تھا۔شاداب خان نے ایک چھکے کی مدد سے 2 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے، جو ٹیم کی جانب سے رضوان کے بعد دوہرا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے بلے باز تھے۔محمد رضوان نے ایک اینڈ بدستور سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
ٹیم کے آؤٹ ہونے والے 9ویں بلے باز محمد رضوان تھے، جب ٹیم مجموعی اسکور 131 رنز تھا اور انہوں نے 46 گیندوں کا سامنا کرکے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز حارث رؤف تھے، جو ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر کرس ووکس کی وکٹ بنے۔
انگلینڈ کے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مارک ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ویلی اور سیم کیوران نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایک آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب محمدنواز نے الیکس ہیلز کو شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔وکٹ کیپر محمد رضوان فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے اور ان کی جگہ محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کے ذمہ داری نبھائی۔
حارث رؤف نے اننگز کے چوتھے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ کی وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔محمد وسیم نے انگلینڈ کی تیسری وکٹ اپنے نام کی اور خطرناک بلے باز بین ڈوکیٹ کو آؤٹ کردیا۔
ہیری بروکس کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا، جب امپائر علیم ڈار نے انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا تو بابراعظم نے ریویو کا حق استعمال کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔عامر جمال نے ٹی20 کیریئر کی پہلی وکٹ محمد وسیم کے ایک اچھے کیچ کی بدولت حاصل کی۔
سیم کیوران انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے، انہوں نے 11 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنائے تھے۔حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے آخری اوور میں کرس ووکس کی اہم وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے تاہم پاکستان کے عامر جمال نے کامیابی سے 145 رنز کا دفاع کیا جبکہ معین علی نے ایک چھکا بھی رسید کیا۔معین علی نے آؤٹ ہوئے بغیر 51 رنز بنائے، جس کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 139 رنز بنائے اور میچ میں 5 رنز سے شکست ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی نظر آرہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ تاحال سیریز بہترین رہی ہے۔بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان قادر کی جگہ شاداب خان اور محمد حسنین کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر عامر جمال ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ان کے بین الاقوامی کیریئر کا بھی پہلا میچ ہے۔ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے عامر جمال کو کیپ تھمادی۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انگلینڈ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسحاق ڈار کی حلف برداری، ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آگیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا واقعی اسحاق ڈار کا کوئی متبادل نہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.