Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • ’’ تمہیں پروین شاکر بنا دیں گے ‘‘ ادب میں کمپنی کی حکومت اور شاعرات کا استحصال : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق
  • امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)
  • ترقی پسندی اور انقلاب ۔۔ایک فینٹیسی سے دوسری فینٹیسی تک : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

رضی الدین رضیاکتوبر 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پرتھ : آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز تک محدود کردیا تھا۔
پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بابر اعظم 13 رنز کے اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد رضوان 23 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جنہوں نے 14 رنز بنائے تھے۔افتخار احمد بھی ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے جونگوے کا نشانہ بنے جبکہ شاداب خان نے 17 رنز بنا کر شان مسعود کا کچھ دیر تک ساتھ دیا اور 88 کے اسکور پر سکندر رضا کی وکٹ بن گئے۔
حیدر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور وہ کھاتہ کھولے بغیر سکندر رضا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔شان مسعود نے 44 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو اچھی پوزیشن ضرور دلا دی تھی لیکن دیگر بلے باز اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
محمد نواز اور محمد وسیم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 22 رنز درکار تھے تاہم نواز نے ایک چھکا مارا اور وسیم نے ایک چوکے کے ذریعے جیت کی امید دلائی لیکن آخری تین گیندوں میں میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔
پاکستان کو دو گیندوں پر جیت کے لیے جب 3 رنز درکار تھے تو محمد نواز اونچا شاٹ کھیلنے کی پاداش میں میدان بدر ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی کو ایک گیند میں 3 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے کی ذمہ داری ملی لیکن وہ ایک رن بنا سکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بنائے اور یوں زمبابوے نے میچ ایک رن سے جیت کر پوائنٹس کی تعداد 3 کرلی۔زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور براڈ ایوانز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے اور تاحال کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، تاہم پوائنٹس ٹیبل پر بہتر رن ریٹ کی بدولت نیدرلینڈز سے ایک نمبر آگے ہے۔قبل ازیں زمبابوے کی جانب سے مدھویرے 17، کریگ ارون 19، ملٹن شمبا 8، شان ولیمز 31، سکندر رضا 9، ریگیس چکابوا صفر، ریان برل 10، لیوک جونگوے صفر اور بریڈ ایونز 19 نے رنز بنائے تھے۔
زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکا م رہا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹی20
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمان اقبال کو پاکستان لاکر ارشد شریف کیس میں شامل تفتیش کیا جائے: ڈی جی آئی ایس پی آر
Next Article ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلط بیانی کی : ارشد شریف کے سر کی قیمت لگ چکی تھی ، شیریں مزاری
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی20 کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

دسمبر 14, 2024

تیسرا ٹی20؛ جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

ستمبر 20, 2024

دوسرا ٹی20: بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی

ستمبر 22, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم جنوری 13, 2026
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء جنوری 12, 2026
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ جنوری 12, 2026
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم جنوری 12, 2026
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.