ٹرمپ نے گالی نکال کر منگل کو امریکی ایسٹرن وقت کے مطابق رات 8 بجے تک آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ بصورت دیگر ایران پر دوزخ کا دروازہ کھل جائے گا ۔
Browsing: سید مجاہد علی
وزیر اعظم شہباز شریف نے دو روز پہلے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے کے لگ بھگ اضافے کا اعلان ہونے کے بعد رات گئے…
پاکستانی جھنڈے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے بارے میں بھی یہ غلط فہمی عام کی گئی ہے کہ یہ سب آئل ٹینکرز تھے اور سیدھے پاکستان آرہے تھے۔ حالانکہ یہ درست نہیں ہے۔ یہ ٹینکرز تیل کے علاوہ مختلف مصنوعات لے کر مختلف ممالک کی طرف جا رہے تھے۔ پاکستانی جھنڈے کے ساتھ گزرنے کی اجازت دے کر ایرانی حکومت نے جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کے ساتھ رضامندی کا مظاہرہ کیا تھا۔ حکومت کو اپنے عوام کو اس بارے میں حقیقی تصویر دکھانا چاہیے تھی۔
بدقسمتی .
یہاں یہ بحث غیر ضروری اور بے کار ہوگی کہ کیا یہ ٹوئٹ واقعی نسیم شاہ کے خیالات کا پرتو تھا یا یہ انہوں نے خود ہی لکھوایا تھا یا کسی نے اکاؤنٹ ہیک کرکے اسے مریم کی ’تضحیک‘ کے لیے استعمال کیا۔ کیوں کہ ٹوئٹ میں کیا جانے والا سوال بے حد معصومانہ تھا۔
مریکی شرائط پر طے ہونے والا کوئی معاہدہ موجودہ رجیم کا آخری اہم فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں جو کام امریکی جنگ سے پورا نہیں ہؤا، وہ ایرانی عوام کا غم و غصہ پورا کردے گا۔ اگر ایرانی لیڈر پابندیاں اٹھوانے اور معاشی بحالی کے لیے کسی مثبت معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ، پھر امریکہ اور دنیا کو ایک نئی جوہری طاقت کے ظہور پزیر ہونےکا منتظر رہنا چاہئے۔
بعض لیڈروں کا کہنا تھا کہ جنگی حالات کی وجہ سے عبوری سربراہی کونسل معاملات دیکھ رہی تھی اور اس انتخاب میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ یوں بھی آیت اللہ علی خامنہ ای اپنی زندگی میں اپنے بیٹے کو نیا لیڈر بنانے کے خیال کو مسترد کرچکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلابی حکومت میں موروثیت نہیں ہونی چاہے۔ 1979 میں برپا ہونے والا ایرانی انقلاب درحقیقت شاہی موروثیت ہی کے خلاف تھا۔ البتہ کسی نہ کسی عذر کی بنا پر مرحوم لیڈر کے بیٹے کو نیا لیڈر بنا کر اسلامی انقلابی حکومت نے خود موروثیت کی بنیاد رکھ دی ہے۔
ایران کو اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جس محاذ آرائی کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کی ملا رجیم نے نظریاتی تقسیم کی بنیاد پر خود کو ایک خاص مسلک کا نمائیندہ بنا کر علاقے کے تمام ممالک کے لیے چیلنج بنانے کی کوشش کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں جنگ ختم کرنے کے لیے کسی ’عذر‘ کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اعلان کرسکیں کہ ان کا ایران مشن…
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی طرف سے بات چیت…
دو روز قبل افغانستان میں 7 مقامات پر دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان میں مسلسل یہ موضوع زیر بحث ہے کہ کیا موجودہ تنازعہ کسی…
