Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»طالبان نے ٹی ٹی پی کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کرائی ، ہمیں اعتماد ہے: ترجمان فوج
اہم خبریں

طالبان نے ٹی ٹی پی کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کرائی ، ہمیں اعتماد ہے: ترجمان فوج

ایڈیٹراگست 27, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
major general babar iftikhar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ طالبان قیادت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور ’ہمیں ان پر اعتماد‘ ہے۔
راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں جمعے کو میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل بابر افتخار نے افغانستان کی حالیہ صورت حال، پاکستانی فوج کی جانب سے اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ اگر کابل میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد طالبان نے پاکستانی طالبان کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو پاکستانی حکومت کا کیا ردعمل ہوگا؟ ترجمان پاکستانی فوج نے جواب دیا: ’ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے اور سابق افغان حکومت کو بھی آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان کے اندر ٹھکانے ہیں اور وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں، بد امنی پھیلانے والوں کی مدد سے، لیکن صورت حال بارڈر کے دوسرے طرف ابھی بھی غیر مستحکم ہے۔ طالبان قیادت نے یہ بات واضح کی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ہمیں ان کی بات پر اعتبار کرنا چاہیے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ ایسے موثر اقدامات کریں گے کہ ٹی ٹی پی پاکستان یا کسی اور ملک کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو استعمال نہ کرسکے اور ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’اگر انہوں (ٹی ٹی پی) نے اس طرف کچھ کرنے کی کوشش کی تو ابھی بھی ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں جیسا کہ میں نے کہا کہ ان کے منظم ٹھکانے پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔ انہیں ہم نے یہاں سے نکال باہر کیا ہے اس لیے انہوں نے افغانستان میں پناہ لی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ یہاں آزادانہ طور پر کارروائیاں نہیں کر سکتے۔ اگر کچھ ایسا ہوتا ہے تو ہم نے اپنے اقدامات یہاں کیے ہوئے ہیں اور ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔‘
نیوز بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک الفاظ میں یہ بھی کہا کہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ اور لاہور میں ہونے والے دھماکوں کی افغانستان سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور وہیں سے ان پر عمل کیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان کی خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گٹھ جوڑ کا الزام لگایا جاتا ہے، تاہم کابل میں اشرف غنی کی حکومت گرنے کے بعد اس گٹھ جوڑ کے حوالے سے خطرات اور نئی افغان انٹیلی جنس کے ساتھ پاکستانی انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں نئی افغان حکومت کے بننے کاانتظار کرنا ہوگا، تاہم انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت افغان حکومت تک یہ بات پہنچاتی رہی ہے، لیکن این ڈی ایس صرف را کی مدد کر رہی تھی، تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچا سکیں۔‘
نیوز بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’پاکستان کا افغانستان کے ساتھ سب سے طویل بارڈر ہے، ان کی تمام لاجسٹکس یہاں سے جاتی ہیں، انہیں ہم سے بہتر تعلقات رکھنے چاہیے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔‘
افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول نئی حکومت اور فوج کے حوالے سے سوال کے جواب میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’ابھی افغان طالبان نے حکومت بنانی ہے اور اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ وہ فوج کیسی بناتے ہیں اور پاکستان کی جانب سے رہنمائی کی ضرورت ہوئی تو ضرور فراہم کی جائے گی۔‘
ترجمان پاکستانی فوج نے غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن قریب آنے سے قبل ہی طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرلینے کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’15 اگست کے بعد وہاں کی صورت حال ہر کسی کی امیدوں کے خلاف تھی۔ افغان حکومت جس طرح گری ہے، کسی کو بھی اس کی امید نہ تھی۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے، چاہے وہ افغان جہاد ہو، سول وار ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ۔ 86 ہزار سے زائد لوگ اس بحران میں جان سے گئے جبکہ 152 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔‘انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہی 2014 سے ہم نے اپنی سکیورٹی کو مضبوط کرنا شروع کیا اور یہ تمام اقدامات اتھائے جن میں آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد بھی شامل تھا جبکہ افغانستان کے ساتھ 90 فیصد سے زائد سرحد پر باڑ لگا دی گئی ہے، جس کے دوران متعدد پاکستانی جوانوں نے جانوں کی قربانی بھی دی۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا: ’پاکستان پہلے ہی تمام اقدامات اٹھا چکا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور دونوں طرف کی موومنٹ کنٹرول میں ہے۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طالبان میجر جنرل بابر افتخار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغضنفر علی شاہی کا کالم:بیوروکریسی کی چاروں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں
Next Article نجم سیٹھی کا تجزیہ : طالبان اورانسداد دہشت گردی کے امکانات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے معمولی قوت درکار ہے ،ہمارا صبر نہ آزمائیں : خواجہ آصف

اکتوبر 29, 2025

روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جولائی 4, 2025

محمد حنیف کا کالم : انڈیا کو طالبان مبارک

مئی 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.