Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»فقیر کیا سوچتا رہتا ہے ۔۔ امر جلیل
امر جلیل

فقیر کیا سوچتا رہتا ہے ۔۔ امر جلیل

ایڈیٹراپریل 28, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا اور کورونا سے ڈرانے والوں نے آج کل فقیر کو بہت زیادہ پریشان کردیا ہے، جسمانی طور پر فقیر مجھے ٹھیک ٹھاک لگتا ہے۔ مگر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ذہنی طور پر فقیر ٹھیک نہیں ہے۔
غسل خانے میں داخل ہونے سے پہلے فقیر دس مرتبہ صابن سے ہاتھ دھوتا ہے۔ غسل خانے سے فارغ ہوکر باہر آنے کے بعد فقیر تین مرتبہ صابن سے ہاتھ ہوتا ہے۔ پوچھنے پر وہ کسی کو کوئی جواب نہیں دیتا کہ غسل خانے میں داخل ہونے سے پہلے اور غسل خانے سے فارغ ہونے کے بعد وہ اتنی مرتبہ ہاتھ کیوں دھوتا ہے؟ وہ خاموش رہتا ہے۔ ویسے بھی اس نوعیت کے استفسار کا کوئی کیا جواب دے سکتا ہے؟ ویسے بھی کسی کے ذاتی معاملات کے بارے میں پوچھ گچھ اچھی نہیں لگتی۔
فقیر کی پریشانیاں، فقیر کی سوچ سے وابستہ ہیں۔ کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر صرف گھروں میں بند ہوکر بیٹھنے، بار بار صابن سے ہاتھ دھونے، آپس میں ملنے جلنے سے اجتناب کرنے تک محدود نہیں ہیں۔ احتیاطی تدابیر میں تعلیمی ادارے، دفاتر، دکان، اور ہر طرح کے کاروباری ادارے بند رکھنے کے احکامات صادر کر دیے گئے ہیں۔ ان احکامات پر سختی سے عمل کروانے کے لئے قانون نافذ کرنے والوں کو اضافی اختیار دیے گئے ہیں۔ ان احتیاطی تدابیر نے فقیر کو ابتدا میں پریشان کیا تھا۔ مگر اب فقیر نے ان احتیاطی تدابیر سے سمجھوتا کر لیا ہے۔ سمجھوتا کر لینے سے سوچ کی آمد بند نہیں ہوتی۔ سوچ کی دھارائیں سونامی کی طرح آتی ہیں۔ فقیر کو معلوم ہے کہ احتیاطی تدابیر کے مطابق دنیا بھر میں ریل گاڑیاں، ہوائی جہاز اور پانی کے جہاز نہیں چلتے۔ ہمارے پاکستان جیسے ممالک میں، یورپ اور امریکہ جیسے ممالک کی طرح روڈ راستوں پر گاڑیاں صرف اشد ضرورت کے تحت چلتی ہیں۔ کراچی میں آئے دن، دن ہو یا رات، بجری، ریتی، روڑی اور سریے سے لدے ہوئے ٹرک بے ہنگم دوڑتے ہوئے نظر آتے تھے۔ ان میں پانی کے ٹینکر کراچی کی سڑکوں پر دکھائی نہیں دیتے۔ دیگر لوگ روڈ راستوں سے خاص طور پر پانی کے ٹینکر غائب دیکھ کر کیا سوچتے ہیں اس کے بارے میں مَیں وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
باقی فقیر اس بارے میں کیا سوچتا ہے، وہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں۔ یہ فقیر کے مشاہدے کی بات ہے۔ فقیر کراچی کے جس علاقے میں رہتا ہے، وہاں کورونا کے آنے سے پہلے پانی کی قلت رہتی تھی۔ چوبیس گھنٹوں میں چوبیس منٹ کےلئے ٹونٹیوں سے پانی آتا تھا۔ باقی تیئس گھنٹے چھتیس منٹ ٹونٹیوں سے ہوا نکلتی رہتی تھی۔ ہر ماہ پابندی سے بل آتا تھا۔ اور فقیر اچھے شہری کی طرح پابندی سے بل دیتا تھا۔ مگر کورونا آنے کے بعد جب سے ٹینکر روڈ راستوں سے غائب ہورہے ہیں تب سے لگاتار چوبیس گھنٹے ٹونٹیوں سے پانی آتا رہتا ہے۔کورونا جیسے کرائسس میں وہ جب چاہے فیکٹریاں اور کارخانے بند کرا سکتا ہے۔ آج کل پاکستان میں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں۔ سردست زمینداروں نے کاٹ کاٹ کر گنوں کے انبار لگا دیے ہیں۔ چینی بنانے کے کارخانے بند ہیں۔ گنوں کے ڈھیر، پہاڑوں میں بدلتے جارہے ہیں۔ کورونا کے آنے سے پہلے ٹنوں کے حساب سے تازہ سبزیاں مارکیٹ میں لائی جاتی تھیں۔ مارکیٹ بند ہیں۔ مگر تازہ سبزیاں قدرتی قانون کے مطابق پیدا ہورہی ہیں۔ کہاں جارہی ہیں تازہ سبزیاں اور پھل؟ یہ بات فقیر کی سمجھ میں نہیں آتی۔
تجریدی سوچ نے فقیر کو پریشان کر دیا ہے۔ کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے تازہ پھل اور سبزیوں کے لئے مانگ یعنی طلب بہت کم ہو گئی ہے۔ تازہ پھل اور سبزیوں کی پیداوار اور رسد یعنی سپلائی بڑھ گئی ہے۔ اقتصادیات کے بنیادی اصولوں کے مطابق پھل اور سبزیوں کی قیمت، موجودہ صورتحال میں بہت کم ہو جانی چاہئے مگر مستند اقتصادی اصولوں کے برعکس پھل اور تازہ سبزیوں کی قیمت بے انتہا بڑھ گئی ہے۔
فقیر کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ کرائسس یعنی نازک اور آزمائش کی گھڑی میں حکومتیں کھسیانی بلی کیوں بن جاتی ہیں۔ سرکاری تنخواہ بردار لوگ پھر چاہے ان کا تعلق کسی شعبہ اور محکمہ سے ہو، اپنے فرائض اور ڈیوٹی کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ آگ بجھانے والے محکمہ میں کام کرنے والے تنخواہ بردار جانتے ہیں کہ آگ بجھانا ان کے فرائض میں شامل ہے۔ آگ بجھانے کے دوران آپ کے ساتھ کبھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ یہ انہونی بات نہیں ہے۔ پولیس کے محکمہ میں کام کرنے والے جانتے ہیں کہ قاتلوں، ڈاکوئوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ مجرموں کا قلع قمع کرنا ان کی ڈیوٹی، ان کےفرائض میں شامل ہے۔ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی فی سبیل اللہ نہیں کرتے۔ ہر مہینہ وہ تنخواہ لیتے ہیں۔ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ان کی جان بھی جاسکتی ہے۔ وہ یہ بات ملازمت میں آنے کے پہلے دن سے جانتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ وہ مریضوں کی صحت یابی کیلئے کام کریں۔ پھر وہ مریض تپ دق کے ہوں یا ہارٹ اٹیک کے۔ کورونا وائرس مرض ہے، بیماری ہے، وہ علاج کررہے ہیں۔ ان کو اپنے فرائض پورے کرنے کے عوض تنخواہ ملتی ہے۔ فرائض کی سرانجامی میں سلامی دینا، اور گارڈ آف آنر پیش کرنا صرف ہمارے ہاں پاکستان میں مروج ہے۔ کورونا وائرس کے دنوں میں اگر کسی کو سلامی دینی ہے تو جمعداروں کو سلامی پیش کریں جو غیر معمولی حالت میں ہمارے گھر، اسپتال، گلی کوچے صاف ستھرے رکھ رہے ہیں اور تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ بھی نہیں کرتے۔ فقیر ان کو سلام پیش کرتا ہے۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجہانگیڑ بدڑ بھولا تھا۔۔ سہیل وڑائچ
Next Article وبا کے موسم میں‘ ایک خط اور ایک ای میل ۔۔ خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.