Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ایک سال کے تعطل کے بعد ٹوکیو اولمپکس شروع ، پاکستانی دستے کی ماسک کے بغیر شرکت
کھیل

ایک سال کے تعطل کے بعد ٹوکیو اولمپکس شروع ، پاکستانی دستے کی ماسک کے بغیر شرکت

ایڈیٹرجولائی 23, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tokyo olympics
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹوکیو : ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب ایک ایسے سٹیڈیم میں ہو رہی ہے جو کہ تقریباً خالی ہے۔ کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے اس میں معمول کی کوریوگرافی کی کمی نظر آ رہی ہے اور کووڈ۔19 کے متاثرین کی یاد میں اس میں ایک لمحہ کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
ٹیموں کی پریڈ میں معمول سے کم کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور جھنڈا اٹھانے والے اکثر کھلاڑیوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا جھنڈا اٹھانے والوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ماحور شہزاد اور خلیل اختر نے زیادہ تر ماسک اتارا ہوا تھا جس کے بارے میں کئی جگہوں پر بات بھی کی گئی
شہنشاہ ناروہیٹو کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیں جیسا کہ ان کے دادا نے 1964 میں آخری ٹوکیو اولمپکس میں کیا تھا۔ جاپانی شہنشاہ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس بیک سٹیڈیم میں ماسک پہن کر داخل ہوئے اور ایک دوسرے سے دور سماجی فاصلے پر بیٹھنے سے پہلے انھوں نے ایک دوسرے کو جھک کر سلام کیا۔ صرف پندرہ عالمی رہنما اس افتتاحی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
ٹوکیو کے سٹیڈیم کے باہر جہاں اولمپکس کی افتتاحی تقریب ہو رہی ہے، مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کے ایک چھوٹے گروپ نے کھیلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوکیو میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کی سڑکیں آج صبح پر سکون ہیں۔ ان کے مطابق ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ شہری شہر میں ہنگامی حالت سے دور رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ انھوں نے جو پانچ اولمپکس گیمز میں رپورٹنگ کی ہے آج کا مزاج ان سے قدرے مختلف ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے دس رکنی دستے کی افتتاحی تقریب میں قیادت بیڈمنٹن کی قومی چیمپئین ماحور شہزاد نے کی اور پہلی بار اولمپک کھیلوں میں کوئی خاتون پاکستان کا جھنڈا لے کر سٹیڈیم میں داخل ہوئیں۔
جہاں تک مقابلوں کی بات ہے، تو پاکستان کی جانب سے سب سے پہلی میدان میں اترنے والی کھلاڑی بھی ماحور ہی ہوں گی جن کا 24 جولائی کو میزبان ملک جاپان کی سابق ورلڈ نمبر ون اور موجودہ ورلڈ نمبر فائیو آکانے یاگاموچی سے مقابلہ ہوگا۔
ماحور شہزاد کا میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5.40 پر کھیلا جائے گا۔اسی روز، پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے پاکستان کے شوٹر گلفام جوزف مردوں کے سو میٹر کے ائیر پسٹل مقابلوں کے کوالی فیکیشن مقابلے میں شرکت کریں گے۔
اگلے روز یعنی جولائی 25 کو پاکستانی ویٹ لفٹر 67 کلوگرام کی کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 3.50 پر شروع ہوں گے۔
طلحہ طالب نے سال 2018 میں کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر نیا قومی ریکارڈ بنایا انہوں نے سال 2016 میں کامن ویلتھ یوتھ ویت لفٹنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
ایسا 1976 کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے کہ کوئی ویٹ لفٹر اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہو۔ 1976 میں ارشد ملک نے آخری مرتبہ ویٹ لٹنگ کی کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔
ماحور شہزاد 27 جولائی کو دوبارہ کورٹ میں اتریں گی جہاں ان کا سامنا برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے ہوگا اور یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح دس بجے کھیلا جائے گا۔
اس روز پاکستانی پیرام حسیب طارق سو میٹر فری سٹائل کے مقابلے میں شرکت کریں گے جو تین بجے دوپہر میں ہوگا۔
دو روز بعد جولائی 29 کی صبح سات بجے پاکستان کے جوڈو پلئیر شاہ حسین شاہ کا مصر کے رمضان درویش سے مردوں کے 100 کلوگرام کیٹگری میں مقابلہ ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوگا۔
جوڈو ماسٹر شاہ حسین شاہ پاکستان کے شہرہ آفاق باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں ، حسین شاہ نے سال 1988 کے سیول اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد آج تک پاکستان اولمپکس میں کوئی انفرادی تمغہ نہیں جیت سکا۔
شاہ حسین شاہ نے 2014 میں گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ دو مرتبہ ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیت چکے ہیں۔
اگلے روز 30 جولائی کو دوپہر ساڑھے تین بجے پیراک بسمہ خان خواتین کی 50 میٹر کے فری سٹائل مقابلے میں شرکت کریں گی۔پہلی اگست کو صبح ساڑھے چار بجے پاکستان کے مایہ ناز شوٹر خلیل اختر اور جی ایم بشیر مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں شرکت کریں گے۔اگلے روز دو اگست کی صبح ساڑھے چھے بجے پاکستانی اتھیلیٹ نجمہ پروین عورتوں کے دو سو میٹر کی ریس میں شرکت کریں گی۔
نجمہ سال 2016 میں ریوڈی جنیرو اولمپکس کے 100 میٹرز کے مقابلے میں شرکت کر چکی ہیں اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی نجمہ پاک آرمی سے منسلک ہیں۔
نجمہ پروین نے سال 2019 کی پشاور نیشنل گیمز میں 6 گولڈ میڈلز حاصل کءے ، انہوں نے 2019 میں نیپال میں ہونیوالی ساؤتھ ایشین گیمز میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اگست کی چار تاریخ کو پاکستان کے ارشد ندیم صبح پانچ بجے جیولین تھرو کے مقابلے میں شرکت کریں گے۔ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
میاں چنوں سے تعلق رکھنے ارشد ندیم واپڈا سے منسلک ہیں۔ ارشد ندیم نے 2019 میں نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز میں جیولن تھرو میں 86 اعشاریہ 29 میٹر دور نیزہ پھینک کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ 2018 میں جکارتہ میں ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اولمپکس ٹوکیو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : دہشت کی منقسم یاد اور نظریے کا جبر
Next Article سہیل وڑائچ کاکالم:ازبکستان کی ’’مریم‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صدر پاکستان نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اگست 30, 2024

اولمپکس میں شاندار کارکردگی، صدر مملکت ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازیں گے

اگست 10, 2024

پورے پاکستان سے زیادہ خوش ہوں: والدہ ارشد ندیم

اگست 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.