Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کیا ٹوئٹر بند ہونے جا رہا ہے ؟ ایلون مسک نے قبر کی تصاویر شیئر کر دیں
اہم خبریں

کیا ٹوئٹر بند ہونے جا رہا ہے ؟ ایلون مسک نے قبر کی تصاویر شیئر کر دیں

ایڈیٹرنومبر 18, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
twitter
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیلی فورنیا : ایلون مسک، جو ارب پتی امریکی شخصیت ہیں، نے جب ٹوئٹر خریدا تو یہ واضح تھا کہ ایک معروف اور مصروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم بڑی تبدیلی کے عمل سے گزرے گا۔تاہم نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ خود ایلون مسک ہی ٹوئٹر کی قبر کی تصاویر شیئر کرنے لگیں گے، یہ شاید کسی نے نہیں سوچا تھا۔
اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ریسٹ اِن پیس ٹوئٹر‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ٹوئٹر کی جانب سے ملازمین کے نام وہ پیغام ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے تمام دفاتر کو 21 نومبر تک بند کیا جا رہا ہے۔
اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اس سے قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے زیادہ گھنٹے کام کرنے کی شرط پر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نوکری چھوڑ رہی ہے۔ اس سے پہلے مسک نے کمپنی کے آدھے ملازمین کو یہ کہتے ہوئے خود برطرف کر دیا تھا کہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ ٹوئٹر کو روزانہ چار ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2006 میں بننے والی ٹوئٹر سوشل میڈیا سائیٹ، جسے 2013 میں ’انٹرنیٹ کا ایس ایم ایس‘ قرار دیا گیا تھا، کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔رواں سال ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر کو خرید لیا تھا۔
ٹوئٹر کی جانب سے ملازمین کے نام جاری پیغام، جسے بی بی سی نے دیکھا ہے، میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمین کمپنی کی پالیسی کے تحت خفیہ معلومات سوشل میڈیا یا کہیں اور مت فراہم کریں۔
بی بی سی کی جانب سے ٹوئٹر سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔رواں ہفتے کے دوران ہی ایلون مسک نے ملازمین سے کہا تھا کہ ان کو زیادہ وقت کام کرنا ہو گا یا پھر نوکری چھوڑنی ہو گی۔انھوں نے ایک ای میل کے ذریعے بتایا تھا کہ جو ملازمین ایسا نہیں کرنا چاہتے، ان کو تین ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کر دیا جائے گا۔تاہم اس اعلان کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ ملازمین کی اکثریت نے اس شرط کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے نوکری سے استعفی دے دیا ہے۔ایک سابق ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ’شاید جب تک یہ معاملہ ختم ہو گا، وہاں دو ہزار لوگ باقی رہ جائیں گے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ان کے ارد گرد تمام لوگ فارغ کیے جا چکے ہیں۔ ’ایک ٹیم کا مینیجر نکال دیا گیا، اور اس کا مینیجر بھی نکال دیا گیا۔ اس سے اوپر ایک ایگزیکٹیو کو پہلے دن ہی نکالا جا چکا تھا۔ تو اب اس پوری ٹیم میں اوپر سے نیچے تک کوئی نہیں ہے۔‘
ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل ٹوئٹر کے ملازمین کی تعداد تقریبا ساڑھے سات ہزار تھی۔اس کے علاوہ کمپنی نے کئی کنٹریکٹ ملازمین بھی رکھے ہوئے تھے جن کی اکثریت کو اب نکال دیا گیا ہے۔
ایک ملازم نے بتایا کہ ’میں کسی ایسے شخص کے لیے کام نہیں کرنا چاہتا جو ای میل پر دھمکیاں دیتا ہے کہ یہاں غیر معمولی لوگ ہی کام کریں گے جبکہ میں پہلے ہی ہفتے میں 60-70 گھنٹے کام کر رہا تھا۔‘ایک صارف نے جب سوال کیا کہ کیا ٹوئٹر بند ہونے والا ہے تو ایلون مسک نے جواب میں کہا کہ ’بہترین لوگ اب بھی یہاں موجود ہیں تو مجھے بہت زیادہ پریشانی نہیں ہے۔‘
ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک قبر پر ٹوئٹر کے نام کا کتبہ لگا ہوا تھا۔

( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹوئٹر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچوتھا ملتان ادبی میلہ کل شروع ہوگا ، تیاریاں مکمل مہمانوں کی آمد شروع
Next Article آپ کی گھڑی نے اوقات دکھادی،عمران کو گولی نہیں لانگ مارچ کی ناکامی غم ہے:مریم اورنگزیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹوئٹر کے بعد فیس بُک بھی ملک بھر میں ڈاؤن: نیٹ بلاکس

جولائی 18, 2024

کن ایکس صارفین کے ‘مفت بلیو ٹک’ بحال کردیے گئے؟

اپریل 5, 2024

جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف ایکشن، ملک بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر بند

مئی 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.