ملتان : (اے پی پی):چوتھاملتان ادبی میلہ 19نومبرہفتہ کے روزملتان آرٹس کونسل میں شروع ہوگا میلے کااہتمام ملتان آرٹس فورم اورمیڈیالائیزیم نے کیاہے ۔میلے میں شرکت کے لیےمہمانوں کی ملتان آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوروزہ فیسٹیول میں ملک بھر سے نامور ادیب ،شاعر اورسیاستدان شرکت کریں گے ۔ملتان آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سلیم قیصر نے بتایاکہ میلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔یہ میلہ ملتان کی ایک روایات بنتاجارہاہے ۔پروگرام منیجر ملتان آرٹس کونسل زاہد اقبال نے بتایاکہ اس میلے میں ملتان اورجنوبی پنجاب کی ثقافت بھی اجاگرکی جائے گی ۔ملتان کے دستکاروں کے سٹالزاس میلے کاحصہ ہوں گے ۔اس کے علاوہ ملتان کے روایتی کھانوں کے بھی سٹال لگائے جائیں گے ۔میلے کے منتظم علی نقوی کے مطابق میلے میں 8ڈسکشن پینل ہوں گے جن میں وسعت اللہ خان،وجاہت مسعود،خالدمسعود خان،عقیل عباس جعفری،فرنود عالم اور شرمیلافاروقی جیسی نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔19نومبرکو2بجے دن سینیٹررضاربانی کے خطاب سے میلے کاآغازہوگا ۔
اس کے علاوہ بک ریڈنگ کے 15سیشن منعقد ہوں گے جبکہ دوروزہ میلے میں 30کتابوں کی رونمائی کی جائے گی ۔
فیس بک کمینٹ

