Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 22, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لے لیا
  • پاکستان کا جوابی اقدام: بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
  • بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع
  • نصرت جاوید کا تجزیہ : فیلڈ مارشل کے اعزاز کے حقیقی مستحق عاصم منیر
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : امن یا جنگ ۔۔ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے!
  • یوم تشکر کے بعد یوم تفکر کا انتظار :/ رضی الدین رضی کا مکمل کالم
  • ریاست سب کرسکتی ہے، اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےاعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»توہین مذہب کے الزام کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کی نعش تدفین کے بعد نذر آتش
اہم خبریں

توہین مذہب کے الزام کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کی نعش تدفین کے بعد نذر آتش

رضی الدین رضیستمبر 20, 2024105 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr shahnawaz blasphamy
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمر کوٹ : ’گاؤں کے باہر لوگ جمع تھے۔ ہم لاش کو صحرائی علاقے میں اپنی زمین پر لے گئے جہاں تدفین کی کوشش کی۔ وہاں مشتعل لوگ آ گئے۔ ہم وہاں سے بھاگ گئے لیکن انھوں نے لاش کو آگ لگا دی۔‘
صوبہ سندھ کے شہرعمرکوٹ میں یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب توہینِ مذہب کے مقدمے کا سامنا کرنے والے مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر شاہنواز کنبہار کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد ان کے لواحقین نے ان کی تدفین کی کوشش کی۔
شاہنواز کنبہار کے خلاف 17 ستمبر کو توہین مذہب کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ تاہم 18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب ان کی ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔
ان کی ہلاکت سے قبل 17 اور 18 ستمبر کو عمر کوٹ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج بھی ہوا تھا۔
ڈاکٹر شاہنواز کے ایک قریبی رشتہ دار نے بی بی سی کو بتایا کہ جب انھیں کسی مقامی قبرستان میں ڈاکٹر شاہنواز کی تدفین کی اجازت نہیں ملی تو انھوں نے لاش کو اپنی ملکیتی زمین پر دفنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’صبح چار بجے کے قریب شاہنواز کے والد ایمبولینس میں لاش لے کر آئے لیکن مشتعل لوگوں نے ایمبولینس کو گاؤں میں آنے نہیں دیا۔ جس کے بعد ایمبولینس ڈرائیور نے لاش اتارنے کو کہا۔ ہم نے لاش ایک کار میں ڈالی جس کی کھڑکی سے اُس کے پاؤں بھی باہر تھے۔
ان کے مطابق ورثا میت کو تدفین کے لیے جہانرو لے گئے جو عمرکوٹ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے لیکن مذہبی جماعتوں کے کارکن اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں بھی پہنچ گئی۔کسی قبرستان میں تدفین کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم میت کو صحرائی علاقے میں اپنی زمین پر لے گئے جہاں تدفین کی کوشش کی لیکن وہاں بھی مشتعل لوگ آ گئے اور دھمکیاں دیں۔ لوگوں نے لاش چھین کر اس کو آگ لگا دی جس سے وہ پچاس فیصد جھلس گئی۔‘
ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’لاش پولیس تحویل میں تھی اور علاقے میں صورتحال خراب تھی جس وجہ سے شاہنواز کی تدفین ان کی خاندانی زمین پر کی گئی۔‘ان کا دعویٰ تھا کہ ’اگر قبرستان میں تدفین ہوتی تو اس بات کا قوی امکان تھا کہ بعد میں لاش کو نکال کر اس کی بےحرمتی کی جاتی۔‘
عمر کوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کو نذرِ آتش کیا گیا تاہم ایس ایس پی عمر کوٹ کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود اس واقعے کی ویڈیوز ایڈٹ کی گئی ہیں اور تدفین پولیس کی موجودگی میں کر دی گئی تھی۔
ڈاکٹر شاہنواز کے رشتہ دار کے مطابق پولیس مشتعل ہجوم کی جانب سے لاش کو آگ لگانے کے بعد بہت دیر سے آئی اور پولیس کے آنے کے بعد ہی ان کے خاندان کے لوگ جمع ہوئے اور تدفین کی گئی۔
توہین مذہب کا الزام کیوں لگا
ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ مقامی مسجد کے خطیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جنھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور اُن کی شان میں گستاخی کی۔ڈاکٹر شاہنواز عمرکوٹ کے سول ہسپتال میں ملازم تھے اور ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہسپتال کے ایم ایس نے انھیں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔مقدمے کے اندراج کے بعد سوشل میڈیا پر ڈاکٹر شاہنواز کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا کہ مذکورہ فیس بک آئی ڈی بہت پرانی ہے، جو وہ اب استعمال نہیں کرتے۔انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’انھوں نے تو فیس بک استعمال کرنی ہی چھوڑ دی تھی۔‘
انھوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ ’پولیس، ایف آئی اے یا رینجرز کو اپنا کام کرنے دیں، ہر چیز واضح ہوجائے گی۔‘جس روز ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اس روز پیغمبرِ اسلام کی ولادت کا دن تھا اور اس سلسلے میں عمرکوٹ میں نکالے جانے والے جلوس نے ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف پرتشدد احتجاج کی شکل اختیار کر لی تھی اور مشتعل ہجوم نے اس دوران ایک پولیس موبائل کو بھی نذرِ آتش کر دیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

توہین مذہب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسپیکر کے خط کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل، پی ٹی آئی اراکین سنی اتحاد کا حصہ
Next Article تیسرا ٹی20؛ جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کامقدمہ،اور 295 نامی پرفیوم کا معاملہ

مارچ 26, 2025

مظفر گڑھ کی خاتون ٹک ٹاکر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

مارچ 22, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا جنید حفیظ کو انصاف مل سکے گا ؟

مارچ 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ مئی 22, 2025
  • پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی مئی 22, 2025
  • ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لے لیا مئی 22, 2025
  • پاکستان کا جوابی اقدام: بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم مئی 22, 2025
  • بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع مئی 22, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.