ملتان : یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے سسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 28روپے فی کلواضافہ کردیاہے ۔ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ملتان چوہدری سجاد حسین کے مطابق نئی قیمتوں کااطلاق فوری طورپرکردیاگیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ کی نئی صورتحال کے پیش نظر کیاگیاہے ۔واضح ہو کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے ہربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )صارف کے لیے گھی کی سبسڈائزڈ قیمت 365روپے مقرر تھی جسے بڑھاکر 393روپے کردیاگیاہے ۔جبکہ عام صارفین کے لیے گھی کی قیمت 435روپے سے بڑھاکر 463روپے کردی گئی ہے ۔
فیس بک کمینٹ