Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»آدھے سر کا درد اور 22 کروڑ کا حق وراثت۔۔وجاہت مسعود
کالم

آدھے سر کا درد اور 22 کروڑ کا حق وراثت۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹرنومبر 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمن کا جوار بھاٹا ساحلوں کی گیلی ریت پر اپنے نشان چھوڑ گیا۔ توپ کاپی کی محل سرا میں طاقت کی صف بندی معمولی نقل و حرکت کے ساتھ طے شدہ ترتیب میں ہے۔ نظم و ضبط کا بھرم قائم ہے۔ فلک پر ستارے بدستور چمک رہے ہیں اور نیچے گلی کوچوں میں اکا دکا راہرو کے قدموں کی چاپ کے سوا سناٹے کا راج ہے۔ زور آزمائی کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فریقین کندے اچکا اچکا کر رہ گئے۔ دست بدست معرکے کی نوبت نہیں آئی لیکن یہ طے ہے کہ کھیل کا رنگ بدل گیا ہے۔
طوفان کا زور ٹوٹتے ہی وزیر اعظم نے مانسہرہ میں گرج چمک کی جھلک دکھائی۔ بارود کی کچھ چنگاریاں خشک بھوسے کے عزت مآب احاطے میں جا گریں جس پر اگلے روز مسند عدل سے دو ٹوک جواب آیا۔ وزیر اعظم نے کمزور اور طاقتور کے لئے یکساں انصاف کی دہائی دی تھی۔ بحر اور ردیف تو مانوس ہے لیکن کچھ نئے قافیے نکالے ہیں۔ طاقتور کسے کہا؟ یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں۔ کمزور کسے گردانا؟ یہ مضمون البتہ نیا نکالا۔
وزیر اعظم کا اشارہ پاتے ہی جان نثاروں کی سپاہ میں حرکت ہوئی اور مشاعرہ گرم ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے شمع صدر عالی مقام تک جا پہنچی۔ صدر محترم نے بھی میر مشاعرہ کی تان میں آواز بھرتے ہوئے فرمایا کہ ’اگر قوم عدلیہ اور انتظامیہ سے برابری اور مساوی سلوک کی توقع رکھتی ہے تو یہ غلط بات نہیں‘۔ استاد مومن خان مومن یاد آ گئے۔ کہتے تو ہیں بھلے کی ولیکن بری طرح۔
ارے بھائی، انصاف کے کواڑ مدت ہوئی، کوئی رات کے اندھیرے میں اکھاڑ کے چلتا بنا۔ چوکھٹ کو دیمک نے آ لیا۔ اللہ کی شان ہے کہ زور آوری کے کجاوے میں بیٹھ کر اقتدار کے محمل تک پہنچنے والوں کو طاقت سے گلہ ہو رہا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ محل سرا کی راہداریوں کا تماشا کیا ہے، کھیل کے داو¿ پیچ نہیں سیکھے۔ رہ و رسم آشنائی سے ایسا کمزور تعارف ہے کہ طاقت کے حقیقی مورچے کی صحیح سمت سجھائی نہیں دے رہی۔ درباری طائفہ ایک ہی تال پر تاشے نفیریاں بجائے جا رہا ہے کہ نواز شریف گئے اور ووٹ کی عزت کا بیانیہ بھی رخصت ہوا۔ بھلا ہوا میری گاگر ٹوٹی، میں تو پانی بھرن سے چھوٹی۔ یہ تخمین و ظن کی فاش غلطی ہے۔ ووٹ کی عزت کے حقیقی وارث موجود ہیں اور وراثت کا دعویٰ ساقط نہیں ہوا۔ اس کی تفصیل بیان طلب ہے لیکن ایک ذاتی واردات کا مختصر احوال سنیے۔
رواں برس کے آغاز سے درویش کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائی میں ایک معزز خاتون سے واسطہ رہا ہے۔ ذاتی تعارف تفصیلی نہیں اور کار منصبی کے جھمیلوں میں اس کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ یہ معلوم ہے کہ نسبتاً کم عمر ہیں، لب و لہجہ پراعتماد ہے۔ تعلیم یافتہ ہیں اور تعلیم دفاعی مطالعات کے شعبے میں پائی ہے۔ نسبی تعلق بھی اسی منطقے کے آس پاس کا ہے۔ خاتون معظم کے معتوب اور مرغوب موضوعات کی فہرست دلچسپ ہے۔ انہیں تاریخ، سیاست اور شعر سے یک گونہ کوفت ہوتی ہے۔ کرپشن، احتساب اور قومی غلبے کے منظور شدہ نصاب سے دلی شغف ہے۔
واللہ، کیا خوب مہرے بٹھائے ہیں۔ اس بساط پر درویش کی بے بضاعتی معلوم۔ میر صاحب یاد آ گئے۔ ایک ناکسبی سپاہی دکنیوں میں گھر گیا۔ تاریخ کا ذکر چھڑے تو تقاضا ہوتا ہے کہ 2008 سے ادھر ادھر رہیے، اس سے پیچھے مت جائیے۔ اور اگر ایسا ہی آوارہ خیالی کا لپکا ہے تو ساٹھ کی دہائی میں ایوب خانی عہد کے گیت گائیے۔ اس عشرے میں مشرقی اور مغربی پاکستان کی معاشی حرکیات سے انہیں غرض نہیں۔ بارہا عرض کی کہ تاریخ کا تناظر قائم کیے بغیر آج کی صورت حال پر بات کرنا کار لاحاصل ہے۔ جو تاریخ نہیں جاننا چاہتے، ان کے حال کی بدحالی کا شکوہ بے جا ہے۔
سیاست کو گویا ایک پیشہ اور سیاست دان کو ایک خاص گروہ قرار دے رکھا ہے جس پر کفش کاری عین کار ثواب ہے۔ دست بستہ گزارش کی کہ سیاست مفادات کی مسلسل ترتیب نو کا نام ہے۔ آمریت پیوستہ مفادات کی پناہ گاہ ہے۔ مشکل یہ ہے کہ جمہوری سیاست کا متبادل پوچھتا ہوں تو جواب ندارد۔ اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں۔ ہماری تاریخ کی آستین میں تو دشنہ و خنجر کی روایت بھی مانوس ہے۔
شعر سے کدورت بھی قابل فہم ہے۔ اورنگ زیب کو بھی سرمد کی رباعی سے خوف آتا تھا۔ ہم نے اس دیس میں 72 برس شعر سے بندوق کا مقابلہ کیا ہے۔ میں ڈر رہا تھا کہ پتھر سے شیشہ ٹکرایا۔ میجر جنرل خادم حسین راجہ (مرحوم) نے شفیع الاعظم سے کہا، شیخ صاحب (مجیب الرحمن) سے کہو، جذبات کو ٹھنڈا کریں۔ شفیع نے کہا، سر آپ کے پاس بندوق ہے اور شیخ صاحب کے پاس جذبات۔ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ خاتون سے مکالمہ آدھے سر کا درد ہے۔ ان کے لئے میدان کھلا ہے، 22 کروڑ کے آدھے بیان پر چپ کی مہر لگی ہے۔ آرٹیکل 19 اور 6 کے تعامل میں تناقض پایا جاتا ہے۔
عزیزان محترم، ووٹ کی عزت نواز شریف یا کسی دوسرے فرد کا ذاتی استغاثہ نہیں۔ اسے تمیز الدین کا نام دیں یا بھٹو کی تصویر، اس مجادلے میں غلام محمد اور اسکندر مرزا رکھ دیں یا مولوی مشتاق اور فروغ نسیم، 22 کروڑ نفوس کا حق حکمرانی تو بیوہ ماں کا بچہ ہے۔ جو گود میں اٹھا لے، بہل جاتا ہے اور پھر زمین پر رکھ دیا جاتا ہے۔ ماں کے لئے مگر جائے فرار نہیں۔ پاکستان ہماری ماں ہے جس کی چادر پر افلاس، محرومی، بے بسی اور نا انصافی کے نشان ہیں اور اسے امروز کی بھوک اور فردا کے اندیشوں سے آدھے سر کے درد کے ساتھ لڑنا ہے۔ نواز شریف صحت پائیں، جیسے پیٹھ دکھائی ہے، ویسے ہی لوٹ کے آئیں۔ ووٹ کے 22 کروڑ وارث سلامت ہیں۔ اب بھی رات کی رات پڑی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیوٹن اور سلطان راہی!۔۔عطا ءالحق قاسمی
Next Article یہ گئے تو پھر کیا ہو گا؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 9, 2026

تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا

فروری 9, 2026

ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ

فروری 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.