• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, جون 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟
  • ارشد شریف کی والدہ کی تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی، دیگر افراد کو شامل کرنے کی درخواست
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست
  • علی محمد خان پشاور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
  • جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایاز امیر»یہ گئے تو پھر کیا ہو گا؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایاز امیر

یہ گئے تو پھر کیا ہو گا؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر

رضی الدین رضینومبر 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ayyaz amir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
اِن کا جانا تو ٹھہر گیا۔ یہ بات اَب عیاں ہے۔ وہ کیا جملہ ہے جو ہم اِن حالات میں گھسیٹ کے لے آتے ہیں کہ ‘نوشتہ دیوار ہے‘۔ جو نہ پڑھ سکیں ان کا معاملہ اور ہے لیکن جن کے تھوڑے بہت کان کھڑے ہیں یا آنکھیں کھلی ہیں انہیں احساس ہو گیا ہے کہ بس یہ دور بھی ختم ہونے والا ہے۔
نواز شریف کے حوالے سے پانامہ کیس ایک ذریعہ بنا۔ لاوہ نہ پکا ہوتا تو ذریعے نے کچھ کام نہ آنا تھا۔ یہ جو موجودہ ہیں اِن کے بارے میں ذریعہ کیا بنے گا؟ پانامہ کا قضیہ تو الجھنوں سے بھرا ہوا تھا۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس تو نسبتاً سیدھا سادہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے یہ کیس سالوں زیر التوا رہا۔ اَب اچانک اِس میں جان پڑ گئی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم صادر ہوا ہے کہ اِس کی روزانہ کی بنیاد پہ سماعت ہو گی۔ عقل مندوں کو چھوڑئیے، نا سمجھوں کیلئے بھی یہ اشارہ کافی نہیں؟ مولانا فضل الرحمن وغیرہ ایسے ہی نہیں تھے اعتماد سے لبریز۔ کچھ تو تھا ان کے دعووں کے پیچھے کہ دو ماہ میں سب کچھ مکمل ہو جائے گا۔
صورت حال یہاں تک آن پہنچی ہے اور عمران خان کن بھول بھلیوں میں گم ہیں۔ آئے روز کسی بے تکے موقع پہ ایسی باتیں کر رہے ہیں جن کا اصل صورت حال سے دور کا تعلق نہیں۔ اِن ارشادات سے تو سب سے زیادہ بے خبر وہ لگتے ہیں۔ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے بے نظیر بھٹو کا 1990ئ میں حال تھا۔ عین اس دن جب ان کی حکومت کی صدر غلام اسحاق خان نے چھٹی کرائی‘ انہوں نے اپنے معاونِ خصوصی ہیپی مِنوالا کو صدر صاحب کے پاس بھیجا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے۔ صدر صاحب نے مِنوالا کو یقین دلایا کہ آئین سے ماورا کچھ نہیں ہو گا۔ اور پھر اسی شام آئین کے آرٹیکل 58-2-b کے تحت قومی اسمبلی کو برخاست کر دیا گیا اور وزیر اعظم گھر چلی گئیں۔
سوچنے کی بات ہے کہ جو بھی اَب کہا جائے کہ بہت نالائق نکلے، اتنی نالائقی کی توقع نہ تھی یا کوئی اور عذر پیش کیا جائے اِن موجودہ کو مختلف راستوں سے لانے والے تو وہی تھے جو اَب ان سے نالاں ہیں۔ عوام کا ایک جتھہ اِن موجودہ کے ساتھ تھا لیکن پیچھے سے حمایت نہ ہوتی تو یہ اقتدار میں نہ آ سکتے تھے۔ تو پھر غلطی کس کی بنی، لانے والوں کی یا بیچارے عوام کی؟ اِس مخمصے کا علاج کیا ہے کہ خود ہی فیصلوں پہ پہنچا جاتا ہے اور جب فیصلے بار آور ثابت نہیں ہوتے تو چارج شیٹ بننا شروع ہو جاتی ہے یعنی خود ہی کرشمہ ساز اور پھر خود ہی گلہ کرنے والے۔ یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا؟
نواز شریف کو لانے والے کون تھے؟ وہ اور ان کی جماعت ملک پہ ٹھونسے گئے کیونکہ ناراضگی تب پاکستان پیپلز پارٹی سے تھی۔ نواز شریف کو تیار اس لئے کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کا توڑ مطلوب تھا۔ یہ مشق اتنی کامیاب رہی کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے تقریباً فارغ ہو گئی اور سندھ کی پارٹی ہو کے رہ گئی۔
1988ئ میں البتہ مقتدرہ کے ساتھ کچھ الگ معاملہ ہو گیا۔ جنرل ضیاءکی وفات کے بعد الیکشن ناگزیر ہو گئے تھے۔ مارشل لائ لگانے میں کسی کو دلچسپی نہ تھی تو دوسرا راستہ الیکشن کا ہی تھا۔ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا راستہ روکا نہ جا سکا اور بینظیر بھٹو وزیر اعظم بن گئیں۔ کچھ وہ نا تجربہ کار تھیں، کچھ خرابی بسیار میں اوروں کا حصہ تھا۔ لیکن ایک باقاعدہ مہم بھی بینظیر بھٹو کے خلاف چلی کہ نہ صرف کرپٹ ہیں بلکہ ملک دشمن بھی ہیں۔ دو سال تک بینظیر بھٹو کو برداشت کیا گیا اور پھر صدر غلام اسحاق خان اور جنرل اسلم بیگ نے ان کی حکومت کو چلتا کیا۔
پیپلز پارٹی کو ہرانے کیلئے باقاعدہ ایک اسلامی جمہوری اتحاد بنایا گیا۔ الیکشن میں اِس اتحاد کو بھاری کامیابی ملی۔ فیصلہ سازوں کی خواہش تھی کہ غلام مصطفی جتوئی وزیر اعظم بنیں لیکن آئی جے آئی کا زیادہ زور پنجاب میں تھا اور پنجاب میں بطور لیڈر نواز شریف ا±بھر چکے تھے۔ ان کا راستہ روکنا مشکل ہو گیا اور وہی وزیر اعظم بنے۔ بطورِ وزیر اعظم جب وہ پَر نکالنے لگے تو ا±ن کی یہ ادا پسند نہ کی گئی اور چند ماہ کے اندر ہی نواز شریف اور غلام اسحاق خان کی آپس میں ٹھن گئی۔
اِس تاریخ میں زیادہ کیا جایا جائے۔ فیصلہ کرنے والے کبھی ایک کے ساتھ ہوتے کبھی دوسرے کے۔ استحکام ملک کو نصیب نہ ہو سکا۔ پھر کہانی بنی کہ دونوں بڑی پارٹیاں چوروں اور ڈکیتوں پہ مشتمل ہیں۔ انہوں نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے۔ اَب نئی قیادت کی ضرورت ہے جو ماضی کے گند کو صاف کرے اور مملکت کو ایک نیا راستہ دکھائے۔ نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بنے تو چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کے معاملات خراب ہوئے اور یہ سوچ پختہ ہوئی کہ نواز شریف کو ہٹائے بغیرکوئی چارہ نہیں۔ یہی سوچ پانامہ کیس کے وقت کارفرما تھی۔ ذریعہ تو وہ کیس بنا لیکن خواہش پکی ہو چکی تھی کہ نواز شریف کا جانا عین قومی مفاد میں ہے۔
پھر جو پاپڑ ہو سکے بیلے گئے۔ تمام تدبیریں اور ہتھکنڈے بروئے کار لائے گئے۔ مشکلات ایک طرف کھڑی کی گئیں اور آسانیاں دوسری طرف۔ نتیجہ یہ نکلا جو ہمارے سامنے ہے۔ بطورِ مسیحائے قوم اِن موجودہ کو ہاتھ سے پکڑ کر اوپر لایا گیا۔ جتنے کے تھے وہ اَب سب پہ عیاں ہے۔ اتنی صلاحیت ہی نہ تھی تو کرتے کیا۔ نعرہ تبدیلی کا تھا لیکن محض تسبیح ہلانے سے کیا تبدیلی آنا تھی۔ اَب لگتا ہے پھر فیصلہ ہو چکا ہے کہ اِن سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔ معجزہ جو رونما ہونا تھا قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ سزا یافتہ مجرم ضمانت پہ رہا ہوا اور جہاز پہ بیٹھ کے بیرون ملک چلا گیا۔ موجودہ تکتے ہی رہ گئے اور اب طرح طرح کی واویلیاں مار رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ جو بھی ہو، جو بھی جھٹکا لگے، جو ترکیب استعمال کی جائے مملکت کی صحت پہ کیا اثر پڑ ے گا؟ کیا قومی حالات بہتر ہو جائیں گے؟ کیا قومی معاملات بہتر انداز سے چلائے جائیں گے؟ ہم یہ ناٹک بہت دیکھ چکے۔ جنرل ضیاءتھے تو ہم جیسے بینظیر بھٹو کو نجات دہندہ سمجھتے تھے۔ جنابِ زرداری کے کارنامے دیکھے تو ا±میدیں نواز شریف سے لگائیں۔ بیچ میں جنرل مشرف آئے اور ا±ن کی کیا بڑھکیں تھیں۔ پھر جمہوریت واپس لوٹی اور مملکت کے حالات بہتر کیا ہونے تھے مزید خراب ہوئے۔ اِن موجودہ کو بھی نجات دہندہ کے طور پہ پیش کیا گیا۔ اَب یہ بھی رخصت کے مراحل میں لگتے ہیں۔ ذرا بتایا تو جائے کہ اب کیا ہو گا، کون سامنے آئے گا، کس کو سامنے لایا جائے گا اور مزید کیا بڑھکیں ماری جائیں گی؟
ایک ہی سکرپٹ ہے بس ڈائیلاگ ادا کرنے والے بدل جاتے ہیں۔ کہانی بھی تقریباً وہی ہے۔ دیکھ دیکھ کے تھک چکے ہیں۔ اچھا خاصا ملک ہے۔ ہم کہتے نہیں تھکتے کہ قدرت کی بے پناہ مہربانیاں ہیں، ملک میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔ ٹیلنٹ خاک ہے جب حکمرانی کے وصف سے لیس کوئی ملتا نہیں۔ جنرل ضیاءکے وقت ہم بارہ کروڑ تھے۔ اب ماشاءاللہ بائیس کروڑ ہو چلے ہیں۔ ڈھنگ سے ملک کے حالات سنبھالنے والے کوئی مل نہیں رہے۔ ایک جمہوری حکمران نا کام، دوسرا بھی ا±سی کیٹیگری میں۔ تیسرے کے بارے میں اب کہا جائے گا کہ نالائقوں کا سردار نکلا۔ جن کا کام ہے حکومت کرنا انہیں یہ کام آتا نہیں۔ جن کا کام کچھ اور ہے وہ باگیں اپنے ہاتھ میں رکھنے پہ مصر رہتے ہیں۔ یہ مخمصہ کب اورکیسے حل ہو گا؟
اسی لیے بارہا کہا کہ ہماری بلا سے کہ اَب یہاں کیا ہوتا ہے۔ ہم بہت دیکھ چکے۔ یہی آرزو رہ گئی کہ شام اچھی گزرے لیکن معاشرہ کم بخت ایسا ہم نے بنا دیا کہ یہ معصوم سی خواہش بھی کسی ڈھنگ سے پوری نہیں ہوتی۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)
فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآدھے سر کا درد اور 22 کروڑ کا حق وراثت۔۔وجاہت مسعود
Next Article وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

جون 9, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک

جون 9, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جون 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘ جون 9, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک جون 9, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟ جون 9, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟ جون 9, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟ جون 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.