Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»معصوم بچہ اور برہنہ بادشاہت کا اوجھل ہوتا تخت۔۔وجاہت مسعود
کالم

معصوم بچہ اور برہنہ بادشاہت کا اوجھل ہوتا تخت۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹراپریل 8, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم نے عجب قسمت پائی ہے۔ کبھی جغرافیہ غداری کرتا ہے اور کہیں تاریخ کا پاؤں رپٹ جاتا ہے۔ ٹی ایس ایلیٹ نے بہار کے نقیب اپریل کو ظالم ترین مہینہ لکھا تھا۔ شرح اس بلیغ مصرعے کی یہ تھی کہ کہرے میں لپٹی بے رنگ زمیں سے سبز اکھوے پھوٹتے ہیں اور نئی کونپلیں سر نکالتی ہیں تو دل کے گھاؤ ہرے ہو جاتے ہیں۔ ایلیٹ تو مغرب کا شاعر تھا، اسے ہماری افتاد کی کیا خبر۔ ہمارے شاعر نے تو غنچہ کھلنے پر اپنا دل ’خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا‘ تھا۔ اپریل ہمارے لئے نوحے کی زمین ہے اور تابوت کا استعارہ ہے۔ اکتالیس برس پہلے ہم نے چار اپریل ہی کو ایک تابوت چک لالہ سے لاڑکانہ روانہ کیا تھا۔ اپریل 1953 میں غلام محمد نے خواجہ ناظم الدین کو برطرف کیا تھا، یہ سیاسی عمل کی بے دخلی کا اعلان تھا۔ اپریل 1956 میں اسکندر مرزا نے ری پبلیکن پارٹی قائم کی تھی۔ یہ ہماری تاریخ میں سازش کے چاک پر جادو کے ڈنڈے سے سیاسی ظروف سازی کا آغاز تھا۔ اپریل 1959 میں ریاست نے پروگریسو پیپیرز لمیٹڈ کے اخبارات پر قبضہ کیا گیا۔ یہ رائے عامہ کو ریاست کے نام پر یرغمال بنانے کی مشق تھی۔ اگلے برس اپریل 1960 میں پریس اینڈ پبلیکیشز آرڈیننس نافذ کیا گیا، یہ قانون کے نام پر آزاد صحافت کی سناؤنی تھی۔ اپریل 1971 کا ذکر چھوڑیے۔ اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔ اپریل 1984 میں غنیم نے سیاچین گلیشئر پر قبضہ کر لیا۔ اپریل 1988 میں اوجڑی کیمپ کی قیامت گزر گئی۔ اپریل 1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت پر 58 دو (بی) کی تلوار چلی۔ اپریل 2010 میں اٹھارہویں آئینی ترمیم منظور ہوئی۔ پچھلے دس برس کی قیامتیں 8 اپریل 2010 کے اس پارلیمانی اقدام ہی کے آفٹر شاکس ہیں۔
اس برس بھی بہار عجیب رنگ میں نمودار ہوئی ہے۔ ابھی انار کی ٹہنیوں پر پہلے شگوفے بھی نمو دار نہیں ہوئے تھے کہ چودہ مارچ کو ڈاکٹر مبشر حسن رخصت ہو گئے۔ رات گہری ہو گئی۔ ہماری نسل نے شخصی دیانت، انسان دوستی اور شرافت کے اس سائبان تلے جینا سیکھا تھا۔ 31 مارچ کی صبح جنگ میڈیا گروپ کے چیئرمیں میر جاوید رحمان انتقال کر گئے۔ جینے کے سو ڈھنگ ہیں۔ کوئی سیاست کے خارزار میں قدم رکھتا ہے، کوئی فن کی نمو کا بار اٹھاتا ہے، کوئی کاروبار کی نیو رکھتا ہے۔ اپنے راستے کا انتخاب شخصی آزادی کا منطقہ ہے۔ فرد کی قدر پیمائی اس سوال سے طے پائے گی کہ اپنے انتخاب کا حق ادا کیا یا نہیں؟ ڈاکٹر مبشر حسن اور میر جاوید رحمان میں کوئی تقابل نہیں کہ دو الگ دنیاؤں کے سالک تھے اور بلاشبہ اپنے منتخب منطقے میں کامیابی کی حکایت۔ ایک بامعنی، تخلیقی اور کامران زندگی کا اختتام ماندگان مسافت کے لئے ذاتی صدمے سے قطع نظر انسانی سعی کی تکمیل کا اشارہ ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر مبشر حسن کی رخصتی انصاف اور آسودگی کے ایک بڑے خواب کی شکست بن کر اتری۔ جاوید رحمان کا طبعی انتقال بوجوہ لفظ کی بے حرمتی کے سانحے کی صورت اختیار کر گیا۔ موت تو بنی آدم کی میراث ہے۔ موت کی قطعیت سے کیسا انکار؟ دکھ یہ ہے کہ ہماری زمیں پر موت تکمیل کی منزل کو نہیں پہنچتی، اس لئے کہ ہم نے جینے کا ہنر نہیں سیکھا۔ ہم نے دھوپ اور چھاؤں کے اس کھیل میں قواعد مرتب نہیں کئے۔ ہماری سرگم کے سر پورے نہیں لگتے، ہماری کاوش میں ایک آنچ کی کسر رہ جاتی ہے۔ اس المیے کی گرہ کشائی کرنی چاہیے۔
ان دنوں دنیا ایک بڑی وبا کی زد میں ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد نسل انسانی کو اس کائناتی پیمانے پر فنا اور بقا کے سوال سے واسطہ نہیں پڑا۔ غنیم نادیدہ ہے، علاج نامعلوم ہے، مبارزت کے وسائل معلوم طور پر کمیاب ہیں اور ممکنہ طور پر قطعی ناکافی۔ ابھی تو اس بحران کے ابتدائی مراحل ہیں، یہ آفت ٹل جائے تو بہتر ہے۔ انسانی آلام کی فہرست میں ایک بے حد تاریک باب کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ معیشت، تمدن اور روزگار ہستی کے جملہ ستون بھونچال کی زد میں ہیں۔ اس پھیلے ہوئے عالمی تناظر میں ہماری صورت حال منفرد ہے۔ وسائل اور تدبیر کے مباحث سے قطع نظر، ہم تو آفت کی حقیقت کا ادراک کرنے ہی سے قاصر ہیں۔ اختیار کی اس بالادست چوٹی سے تحفظ کی ندا سنائی نہیں دے رہی، جہاں سے ٹیکس لگانے کا فرمان صادر ہوتا تھا۔ ان گنت گھروں کا چولہا بجھ چکا۔ کروڑوں آنکھوں میں بے بسی چھلک چکی۔ جو بظاہر اپنی ناؤ محفوظ کناروں پر باندھ کر اطمینان میں ہیں، انہیں خبر نہیں کہ اجتماعی ابتلا اونچے اور نیچے ٹیلوں میں فرق نہیں کیا کرتی۔
دارالحکومت میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔ فراست کی دستار بہت پہلے غبار آلود ہو چکی، ضابطے کی بساط لپٹ چکی۔ آفتاب سر پہ آ گیا لیکن ناخدا کی خبر نہیں۔ اور خبر ہو بھی کیسے؟ خبر کی ذلت کا بازار گرم ہے۔ اہل حکم کو واقعے سے نہیں، خبر سے وحشت ہے، خبر دینے والے سے عناد ہے۔ قوم کے ایمان کی دہائی دی جا رہی ہے۔ ایمان کا حال عالم الغیب جانتا ہے۔ ہو سکے تو قوم کو ڈھونڈیے۔ قوم ریاست اور عوام کے ارتباط کا مجموعہ ہے۔ عوام کو آپ نے بے دست و پا کر دیا۔ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کو آپ وقعت نہیں دیتے، رائے عامہ کے ترجمان ذرائع ابلاغ سے آپ بیزار ہیں۔ تمدن سے آپ کو واسطہ نہیں۔ قوم آپ کے فرق عالیہ پر اترنے والے رویائے موہوم سے مرتب نہیں ہوتی۔ ابھی دو اپریل کو کرسچین اینڈرسن کا یوم ولادت گزرا۔ حالیہ صدیوں میں واحد لکھنے والا جس کی کہانیاں کروڑوں بچوں کے کانوں میں خواب ہستی کا احساس بن کر اتر چکیں۔ اینڈرسن نے بادشاہ سلامت کے لباس فاخرہ کے بارے میں ایک کہانی لکھی تھی۔ اس کہانی میں دو ٹھگوں کا ذکر ہے۔ انہیں جانے دیں۔ ایسے کردار ہر زمانے میں پائے جاتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بادشاہ سلامت کی خلعت زریں کی حقیقت بیان کرنے والا بچہ اب صحافی بن گیا ہے اور سربازار کھڑا ہے۔ اس کی معصوم جرات سلامت ہے لیکن اس کی پکارخاموش ہے کیونکہ خلقت روٹی ڈھونڈنے نکلی ہے اور بادشاہ سلامت کا تخت تیزی سے اندھیرے میں اوجھل ہو رہا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا لاک ڈاؤ ن،گھر میں کرکٹ کھیلنے والے بھی دھر لئے گئے ۔۔ عمران عثمانی
Next Article لاک ڈاؤن، حکومت اور کورونا سے درخواست۔۔ڈاکٹراختر شمار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.