Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:شارق جمال خان کی خرد پسندی
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:شارق جمال خان کی خرد پسندی

ایڈیٹرنومبر 29, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پطرس کے مضامیں ہم سب نے پڑھ رکھے ہیں۔ اردو مزاح کی یہ کلاسیک تصنیف 1927 میں شائع ہوئی جب پطرس کیمبرج سے انگریزی ادبیات میں ٹرائی پوز مکمل کر کے لاہور لوٹ آئے تھے۔ یہ بات قدرے کم معروف ہے کہ برطانیہ میں قیام کے دوران پطرس بچوں کے منفرد رسالے پھول کے لئے ہلکی پھلکی تحریریں بھی بھیجا کرتے تھے۔ ان میں سے دو نثر پارے بچپن میں میرے ہاتھ لگے۔ ’لندن کا سپاہی‘ اور ’لندن کی ٹیوب‘۔ کیا دل آویز بیان تھا۔ ایسی لطیف نثر کہ چھوٹے بچوں کے دل و دماغ روشن کر دے۔ ’لندن کا سپاہی‘ کا بنیادی پیغام تھا کہ پولیس شہریوں کی محافظ اور مددگار ہے۔ پولیس تمدن کا حصہ ہے، جبر کا آلہ نہیں۔ ظاہر ہے کہ انگریز بہادر نے یہ انتظام اپنے ملک میں قائم کیا تھا۔ ہندوستان جیسی نوآبادیوں میں پولیس عوام کا حصہ نہیں بلکہ بیرونی حکمرانوں کا خوف قائم رکھنے کا ہتھیار تھی۔ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ 1928ءمیں سائمن کمیشن کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے لالہ لاجپت رائے پر لاہور کے ایس پی جیمز سکاٹ نے خود تشدد کیا تھا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ برطانوی ہند میں حسرت موہانی، سیف الدین کچلو اور جے پرکاش نرائن جیسے اہل حریت کو ناپسندیدہ گروہ سمجھنا پولیس کی تربیت کا حصہ تھا۔ اگر آزادی محبان وطن کی جدوجہد کا نتیجہ تھی تو پاکستان کی نوآزاد ریاست میں پولیس اور عوام کا رشتہ تبدیل ہونا چاہیے تھا۔ ہماری تاریخ مگر پیچیدہ پگڈنڈیوں کا جاں گسل سفر رہی ہے۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے نہ صرف پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا بلکہ جبر و تشدد کے اس بندوبست میں نامعلوم کے شاخسانے بھی شامل ہوتے گئے۔ حسن ناصر، نذیر عباسی اور حمید بلوچ تو چند استعارے ہیں، ریاستی تشدد کی اندھیری گلیوں میں کھو جانے والوں کی فہرست بے حد طویل ہے۔ قانون کی کتاب نے ریاست کو عوام کے تحفظ کے لئے جو قوت نافذہ بخشی تھی، اسے عوام کو بے دست و پا کرنے کا حیلہ بنا لیا گیا۔ اس بدصورت تصویر میں اگر عوام بے بس ہوئے تو خود پولیس کی اہلیت اور تشخص پر بھی دھبے لگے۔ یوں سمجھیے کہ صاحبزادہ عبدالروف اور راو رشید جیسے ناموں میں اصغر خان ہلاکو اور مسعود محمود جیسے کرداروں کی تعداد بڑھتی گئی۔ قلم کی آوارگی دیکھیے، پطرس بخاری سے چلے تو مسعود محمود کی خبر لاتا ہے۔ مدعا یہ تھا کہ پولیس اگر خوف، تشدد، لاقانونیت اور جبر کی علامت ٹھہرے تو اس صحرا میں تمدن کی قلم کیسے لگائی جائے۔ شعر و ادب، علم اور فکر کی امید کیسے باندھی جائے؟ لیکن نہیں صاحب، ہماری دھرتی بنجر نہیں، امکان کا معدن ہے۔ لو دیتا ہے کیا کیا یہ چراغ تہ داماں….
علی افتخار جعفری جیسے سلجھے ہوئے، خوش ذوق اور صاحب طرز شاعر سے برسوں ملاقات رہی۔ کار سرکار میں طاق مگر حلقہ احباب میں صرف علم و ادب پر بات ہوتی تھی۔ ایک مختصر مجموعہ ’مٹی ملے خواب‘ شائع ہوا مگر اس سوختہ نصیب نے جانے میں عجلت دکھائی۔ 9 فروری 2014 کو 44 برس کی عمر میں رخصت ہو گئے۔ کچھ برس بعد حلقہ ارباب فکر کے ایک مشاعرے میں شارق جمال خاں سے تعارف ہوا۔ نشست و برخاست کے سبھاؤ اور تکلم کی حلاوت سے علی افتخار کی یاد تازہ ہو گئی۔ یہ معلوم تھا کہ ان کا ایک مجموعہ ’آتش زیر پا‘ کے عنوان سے شایع ہو چکا ہے تاہم پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ اب ان کا دوسرا مجموعہ ’فسانہ کون و مکاں‘ پڑھا تو ایک منفرد رنگ کے حقیقی شاعر سے تعارف کی خوشی نصیب ہوئی۔ شارق کلاسیکی ذوق رکھتے ہیں، لغت پر فارسی کا رنگ غالب ہے۔ قدما میں بیدل اور غالب سے فیض اٹھایا ہے اور جدید شاعروں میں راشد کی چھوٹ دکھائی دیتی ہے۔ ان تین ناموں سے آپ نے جان لیا ہو گا کہ شارق جمال کو کائناتی سوالات سے تعلق ہے اور وہ اوہام کی اس بستی میں خرد کا چراغ لئے وارد ہوئے ہیں۔ ان کی نظم ’بتانِ اوہام‘ کا ایک ٹکڑا دیکھیے:
خرد ہی شرعِ ہنروراں ہے
خرد ہی اسلوبِ کاملاں ہے
خرد کی پیکر طرازیوں نے جمال فکر و نظر تراشا
حقیقتوں نے دروغ و وہم و یقیں کے غم سے نجات پا کر
بتانِ اوہام و خوف و دہشت کو ان کے معبد میں توڑ ڈالا
اب شارق جمال کی غزل کا رنگ ملاحظہ ہو
مکاں تو ہے ہی نہیں لامکاں تو ہے ہی نہیں
مرے شعور سے ہٹ کر جہاں تو ہے ہی نہیں
گو مثل آئنہ ہیں یہ کون و مکاں مگر
بے چہرگی عذاب ہے آئنہ ساز کی
مجھ کو جہان ناقص و کہنہ سے کیا غرض
اک کائنات ہے کہ پریشان مجھ میں ہے
حریفان ہوس، اے منکرین چشم و گیسو
بدن کی آگہی تو سب سے پہلی آگہی ہے
آج کے پاکستاں میں جہاں ہم جہل، جنون اور ضعیف العتقادی کی غلام گردشوں میں فان گوگ کی پینٹنگ "قیدی” کے کرداروں کی مانند رائیگانی کے سفر پر ہیں، شارق جمال کی شاعری مجھے فرانسسکو گویا کی پینٹنگ یاد دلاتی ہے ’جہاں عقل و خرد کو اونگھ آ جائے، وہاں عفریت جنم لیتے ہیں‘۔ 36 نظموں اور 59 غزلوں کا یہ مجموعہ اردو شعر میں خرد افروزی کی مثنوی کہا جا سکتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچارسدہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر احتجاج، پولیس سٹیشن نذر آتش
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:شاہ جمال، ڈھول اور پپو سائیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.