Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • ’’ تمہیں پروین شاکر بنا دیں گے ‘‘ ادب میں کمپنی کی حکومت اور شاعرات کا استحصال : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق
  • امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)
  • ترقی پسندی اور انقلاب ۔۔ایک فینٹیسی سے دوسری فینٹیسی تک : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • سلکشنا کی موت اور ٹائٹینک کی غرقابی : یہ اتفاقات کیوں پیش آتے ہیں ؟ یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:عمراں خان کی مون واک سیاست
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:عمراں خان کی مون واک سیاست

رضی الدین رضیجنوری 21, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جیسا کہ ہم جانتے ہیں، پاکستان کے عوام امریکا سے بے حد نفرت کرتے ہیں۔ اس میں دائیں بازو کے قدامت پسند طبقے اور بائیں بازو کے ترقی پسند طبقے کی تمیز نہیں۔ قدامت پسند پاکستانی امریکا کو اخلاق باختگی اور اسلام دشمنی کا مرکز قرار دیتے ہیں۔ ہمیں شکوہ ہے کہ امریکا نے کشمیر حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد نہیں کی۔ دوسری طرف ترقی پسند پاکستانی امریکا کو عالمی سامراج اور سرمایہ دارانہ استحصال نیز چھوٹی قوموں کے خلاف سازشوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ ہمیں مسئلہ فلسطین پر عربوں کے مقابلے میں اسرائیل کی امریکی حمایت بھی ناپسند ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی شہری اٹنگا پاجاما اور کترواں ریش کو ترجیح دیتا ہو یا مغربی اکل و شرب سے شغف رکھتا ہو، پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے باہر ویزے کی درخواست لیے یکساں ذوق و شوق سے قطار میں کھڑا ہوتا ہے۔ بیماری کا علاج کرانا ہو یا بچوں کی تعلیم، یا پھر ریٹائرمنٹ کے بعد نامعلوم ذرائع سے حاصل اثاثوں کے بل پر خوشگوار شام زندگی کا خواب ہو، امریکا ہی کا رخ کرتا ہے۔ 60 اور 80 کی دہائیوں اور پھر موجودہ صدی کے پہلے عشرے میں امریکی ڈالروں کی بارش پر اہل پاکستان پھولے نہیں سماتے تھے۔ ان تین ادوار میں بالترتیب ایوب خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف پاکستان پر مسلط تھے۔
اب دنیا بدل رہی ہے۔ ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بھارت کے امریکا سے خصوصی تعلقات ہیں۔ دوسری طرف چین اور امریکا میں تجارت کا حجم 760 ارب ڈالر کے ہندسے کو چھو رہا ہے۔ بھارت اور چین کے بیچ پاکستان معاشی بدحالی کا ایک منطقہ بن کے رہ گیا ہے جس کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھ کر نہیں دیتے۔ برآمدی شعبے میں پاکستان کا انحصار ٹیکسٹائل مصنوعات پر رہا ہے لیکن اب وہاں بھی پانی مر رہا ہے۔ ایسی ناقابل رشک معاشی صورتحال میں ملکی سیاست مسلسل بے یقینی کا شکار ہے۔ دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہو چکیں اور وفاقی حکومت آئندہ موسم گرما میں عام انتخابات کے انتظار میں ہے۔ سچ یہ ہے کہ سیاسی بحران کی بنیادی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عدم اعتماد کے مسلمہ پارلیمانی طریقہ کار سے انکار کر کے ملک کو مفلوج کر رکھا ہے۔ عمران خان کی سیاست کے اتار چڑھاؤ نظر ڈالنے سے پہلے مون واک کی اصطلاح پر کچھ بات کرتے ہیں۔
امریکا کے جنوب مغربی ساحل پر ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کاؤنٹی ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔ یہاں پاسوڈینا نام کے قصبے میں 1932ءمیں قائم ہونے والا پاسوڈینا سوک آڈیٹوریم امریکا میں پرفارمنگ آرٹ کے جدید رجحانات کا استعارہ سمجھا جاتا ہے۔ 25 مارچ 1983ءکو مائیکل جیکسن نے یہاں رقص کا ایک جدید انداز متعارف کرایا تھا جسے مون واک ڈانس کہا جاتا ہے۔ اس میں فنکار انتہائی مہارت سے پیچھے کی طرف قدم اٹھاتا ہے مگر تماشائیوں کو بصری التباس ہوتا ہے کہ گویا رقاص آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ رقص کا ایک مشکل نمونہ ہے۔ قدم جرمن کے بڑھتے ہیں، فتح انگلش کی ہوتی ہے۔ گزشتہ گیارہ ماہ کی سیاست میں عمران خان نے مون واک کا ایک اچھا نمونہ پیش کیا ہے۔ جھگڑا تو سادہ تھا۔ عمران صاحب نومبر 2022ءمیں اپنی مرضی کا فوجی سربراہ مقرر کر کے جمہوری سیاسی قوتوں کو ملیامیٹ کرنا چاہتے تھے لیکن معاشی، سیاسی اور سفارتی سطح پر کارکردگی صفر تھی۔ عمران خان کے نقارچی حالیہ مہینوں میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ 2022ءکی ابتدا میں عمران خان تیزی سے غیر مقبول ہو رہے تھے لیکن وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ سوال ہے کہ کیا ان اصحاب نے عمران حکومت کے آخری مہینوں میں کسی تحریر یا بیان میں عمران خان کی عدم مقبولیت کا اعتراف کیا تھا۔ یہ جھوٹ وہ اب اس لیے بول رہے ہیں کہ اپریل میں عدم اعتماد کو جمہوری قوتوں کی غلطی قرار دیا جا سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پراجیکٹ عمران کی ٹھیکریاں چوراہے میں بکھری ہوئی ہیں۔
عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا خیر مقدم کیا لیکن جب حکومت جاتی نظر آئی تو سائفر نامی کاغذ کا ایک پرزہ نکال لائے اور پھر اس نام نہاد سازش سے بھی پیچھے ہٹ گئے۔ تحریک عدم اعتماد کے عمل کو طول دینے کی پوری کوشش کی۔ قومی اسمبلی تحلیل کرنا چاہی۔ جب کوئی بس نہ چلا تو قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کر کے باہر چلے آئے۔ دستور کا کوئی حوالہ دیے بغیر فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔ 25 مئی کو عدالتی حکم کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ زون تک جا پہنچے۔ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا کر پنجاب پر قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ وزیر آباد حملے کو قانونی طریقہ کار کی بجائے سیاسی رنگ دینے کے لئے بے بنیاد الزام تراشی کی لیکن اپنی صوبائی حکومت سے ایف آئی آر تک درج نہ کرا سکے۔ جولائی میں پنجاب کے ضمنی انتخابات اور پھر 17 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کامیابی سے حوصلہ پا کر دو تہائی اکثریت کے دعوے کیے۔ 29 نومبر کی نشان زد تاریخ سے صرف چار روز قبل لانگ مارچ لے کر پنڈی پہنچے لیکن شرکا کی تعداد سے مایوس ہو کر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر کے لوٹ آئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گیارہ استعفے منظور کیے تو اسے تسلیم کر کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا۔ عین اسی طریقہ کار کے مطابق تین مرحلوں میں کل ملا کر 80 استعفے قبول کیے گئے تو بلبلا اٹھے۔ حساس تعیناتی میں کوئی کردار ادا کر سکے اور نہ فوری انتخابات کا مطالبہ منوا سکے۔ الٹا دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر کے اپنے ہاتھ کٹوا لیے۔ گزشتہ گیارہ ماہ میں عمران خان نے مون واک سیاست کا اچھا نمونہ پیش کیا ہے لیکن وہ یہ فراموش کر گئے کہ چاند پر چہل قدمی کا نتیجہ بے وزنی کی صورت میں نکلتا ہے۔ چھلکا سڑک پہ تھا، میری ٹانگیں ہوا میں تھیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان ، اتفاق رائے ہو گیا : پنجاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ایک مڈل کلاس بیوقوف گھوڑا!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء

جنوری 12, 2026

پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ

جنوری 12, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء جنوری 12, 2026
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ جنوری 12, 2026
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم جنوری 12, 2026
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 12, 2026
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم جنوری 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.