Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : 25 مارچ، حافظے کی کمزوری اور تاریخ کا بحران
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : 25 مارچ، حافظے کی کمزوری اور تاریخ کا بحران

ایڈیٹرمارچ 27, 202110 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sheikh mujeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

روسی ادیب انتون چیخوف نے 1886میں ایک کہانی لکھی تھی، روسی زبان میں عنوان تھا Tocka، اردو میں ’دکھ‘ کہہ لیجیے۔ ایک بوڑھے گاڑی بان کا بیٹا کوزما آئیونچ نوجوانی میں چل بسا ہے۔ بوڑھا باپ ہر کسی سے اپنا دکھ کہنا چاہتا ہے مگر سواریوں کی اپنی اپنی دنیا ہے، اپنی ذات کی خود فریبی سے بندھی بے معنی بھاگ دوڑ۔ کسی کو شکستہ دل کوچوان آئیونا کی کتھا سننے کا دماغ نہیں۔ بالآخر دن ڈھل جاتا ہے۔ اپنے ٹھکانے پر پہنچ کر آئیونا اپنی گھوڑی کے گلے میں بازو ڈال کر ہولے ہولے کہتا ہے، ’تمہیں تو پتا ہے نا، میری عمر اب گاڑی چلانے کی نہیں رہی۔ یہ کام اب میرے بیٹے کا تھا، کیا کمال کا گاڑی بان تھا، کاش زندہ رہتا۔‘ کچھ رک کر آئیونا پھر کہتا ہے، ’دنیا کے رنگ نیارے ہیں، کوزما آئیونچ چلا گیا ہے، اپنے وقت سے پہلے چلا گیا۔ تم بھی تو ایک ماں ہو، تمہارا بچھیرا تمہیں یوں چھوڑ جاتا تو تمہیں کتنا دکھ ہوتا۔‘ یہاں چیخوف نے قیامت کی ایک سطر پر کہانی ختم کی ہے، ’خاموشی سے سوکھی گھاس چباتی گھوڑی کی سانسیں مالک کے ہاتھوں پر سرسراتی رہیں۔‘
ہم سب کا تجربہ ہے، اپنے دکھ کی کاٹ سب سے گہری ہوتی ہے اور دوسروں کی خوشیاں منہ دیکھے کی وضع داری ہیں۔ اور یہ جو لکھنا ہے، تصویر بنانا ہے، مجسمہ تراشنا ہے، گیت کے سر مرتب کرنا ہے، یہ ایک نامکمل کوشش ہے اپنے دکھ کی چبھن کو دوسروں کے بے انت ساگر سے ملا کر جینے کا جتن کرنا۔ درویش ادب کا معمولی طالب علم ہے۔ ادب کی تحصیل میں علم اور فنون کے بہت سے دھارے ناگزیر طور پر شامل ہو جاتے ہیں۔ چالیس برس کی اس ریاضت سے ایک سبق برآمد ہوا ہے کہ سیاست اعلیٰ ترین انسانی سرگرمی ہے ۔ کوئی فن کار اپنے ہنر کا کیسا ہی گیانی کیوں نہ ہو، اگر اپنے عہد کا شعور نہیں رکھتا، نا انصافی اور انصاف کی حرکیات نہیں سمجھتا، طاقت کی حماقت اور بے چہرگی کا امکان نہیں جانتا تو محض کاریگر ہے، فنکار کے منصب سے فروتر ہے۔ یہ وہ نکتہ ہے جہاں سیاست تخلیقی سرگرمی کے مقام کو پہنچتی ہے اور تخلیقی اظہار سیاست کی جڑیں سیننچتا ہے۔’خندہ اور فراموشی کی کتاب‘ میں میلان کنڈیرا کا یہ جملہ تو اب ہماری لوحوں پر ثبت ہو چکا، ’اقتدار کے خلاف فرد کی جدوجہد فراموشی کے خلاف یادداشت کی لڑائی ہے۔‘
اس ملک میں ہم نے اپنی نوجوان نسل کے خلاف، علاوہ دیگر جرائم کے، دو بڑے ظلم کیے۔ تاریخ کو مسخ کر ڈالا اور جغرافیے کو نصاب ہی سے خارج کر دیا۔ تاریخ ہمیں ماضی کی روشنی میں حال کو سمجھ کر مستقبل مرتب کرنے کا ہنر سکھاتی ہے، جغرافیہ ہمیں شعور تناسب سے بہرہ ور کرتا ہے۔ اب اگر دلیل کے جواب میں گالی اور حقائق کی جگہ نعرہ سنائی دیتا ہے، تو اس میں نوجوانوں کا کیا دوش۔ ابھی 25مارچ گزرا۔ اس تاریخ سے ہماری بہت سی تلخ یادیں وابستہ ہیں۔ 25مارچ 1981کو جنرل ضیاالحق نے ایوان صدر میں اعلیٰ عدلیہ کے من پسند ججوں سے عبوری آئینی حکم پر حلف لیا تھا۔ مگر 25مارچ کو آئین سے کھلواڑ کی تاریخ اس سے بہت پہلے جاتی ہے۔ مارچ 1969کے تیسرے ہفتے تک گول میز کانفرنس بھٹو، بھاشانی اور ان کے نادیدہ سرپرستوں کی مہربانی سے ناکام ہو چکی تھی۔ 20مارچ کی شام کابینہ کے اجلاس میں کمانڈر انچیف یحییٰ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ صدر ایوب نے تجزیہ پیش کیا کہ بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کا واحد راستہ مارشل لا کا نفاذ ہے۔ قدرتی طور پر سب نگاہیں یحییٰ خان کی طرف اٹھیں۔ یحییٰ نے مختصر جواب دیا کہ وہ اس بارے میں صدر ایوب سے تخلیے میں بات کریں گے۔ ان واقعات پر ایس ایم ظفر، الطاف گوہر اور قدرت اللہ شہاب نے اپنا اپنا موقف دے رکھا ہے۔ ہم صرف ائر مارشل (ر) نور خان کی گواہی لے لیتے ہیں۔ ان کے بقول اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے بعد جنرل یحییٰ اور صدر ایوب میں ملاقات ہوئی، باقی افسران کو جنرل یحییٰ کی قیام گاہ پر انتظار کے لئے کہا گیا۔ یحییٰ خان نے ایوب خان سے کہا کہ 62ء کا آئین منسوخ کر دیا جائے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔ ایوب خان ان پانیوں کے شناور تھے۔ اشارہ سمجھ گئے اور حکومت یحییٰ خان کے سپرد کرنے پر آمادہ ہو گئے۔ الطاف گوہر لکھتے ہیں کہ وہ نادانستہ ’کمانڈر انچیف کے دفتر میں داخل ہوئے تو چار جنرل، یحییٰ، حمید، گل حسن اور پیرزادہ ریڈیو کے گرد بیٹھے ایوب خان کی آخری تقریر سن رہے تھے جیسے چوروں کا جتھہ اپنی لوٹ کا مال شمار کرتا ہے‘۔ اب یہ نہیں پوچھئے کہ اس تقریر کے بعد کس گیت پر رقص ہوا یا اس رات اسلام آباد ٹیلی وژن پر کس نے خصوصی محفل سجائی۔
ٹھیک دو برس بعد 25 مارچ 1971ء کی رات مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن شروع ہوا۔ آٹھ مہینے پر محیط اس فوجی کارروائی نے دسمبر کی جنگ سے پہلے ہی مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر مہر لگا دی۔ 25مارچ کو شروع ہونے والے آپریشن سرچ لائٹ پر بہت کچھ کہا اور لکھا جا چکا ہے۔ اگر ممکن ہو تو میجر جنرل خادم حسین راجہ، بریگیڈیئر صدیق سالک اور حسن ظہیر کی کتابیں دیکھ لیجیے۔ مختصر یہ ہے کہ جنرل یحییٰ خان مجیب الرحمٰن سے اپنی صدارت کے تسلسل کی ضمانت مانگتے تھے۔ دوسری طرف عوامی لیگ کی اکثریت ہوتے ہوئے بھٹو صاحب وزارتِ عظمیٰ کے عہدے تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ مغربی پاکستان کے عوام بے خبری کے اندھیرے میں تھے۔ کسی قسم کی رسد اور فضائی مدد سے محروم فوج موثر جنگی مزاحمت سے قاصر تھی۔ مغربی پاکستان سے جانے والے فوجی جوان ایک ایسے علاقے میں مقامی زبان جانتے تھے اور نہ جغرافیہ جہاں کا بچہ بچہ ان کا دشمن ہو رہا تھا۔ تاریخ اور جغرافیے سے بے خبری حادثوں کو جنم دیتی ہے اور اگر اعلیٰ ترین درس گاہوں کو تاریخ کی بازیافت سے روک دیا جائے تو ماضی کے حادثات بحران کے تسلسل میں بدل جاتے ہیں
بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایوب خان یحییٰ خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا تجزیہ : ذوالفقار علی بھٹو کے آخری دور اور موجودہ صورت حال میں‌کیا مماثلت ہے ؟
Next Article سلمان عابد کا کالم : پی ڈی ایم کی داخلی کشمکش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"دیدہ ور” سے "وَنڈر بوائے” تک : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 6, 2026

ادبی انعامات کی کہانی ، مشتاق یوسفی ، قدرت اللہ شہاب اور ممتاز مفتی کی باتیں: کوچہ و بازار سے ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد

دسمبر 9, 2025

"سیف سٹی” اسلام آباد میں ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر سے نوادرات کی چوری : نصرت جاوید کاکالم

نومبر 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.