Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست
اہم خبریں

ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست

ایڈیٹراکتوبر 17, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسرے دن دوسرا بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 42رنز سے شکست دے دی ہے۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 55 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس مرحلے پر جیسن ہولڈر نے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کر کے اسکاٹ لینڈ کو دوہرا نقصان پہنچایا۔
دوسرے اینڈ سے تجربہ کار جیارج مُنسے نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا مجموعی اسکور بورڈ پر سجایا، مُنسے نے 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کلم میک لوئیڈ نے 23 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور ہولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار نظر آئی اور کوئی بھی کھلاڑی اسکاٹش باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔
ہولڈر نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 38 رنز جوڑے جبکہ کائل میئرز 20 اور برینڈن کنگ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور اسکاٹ لینڈ نے میچ میں 42 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں جبکہ مائیکل لیسک اور بریڈ وہیل نے دو، دو وکٹیں لیں۔
نصف سنچری اسکور کرنے پر جیارج مُنسے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسرے دن سابق عالمی چیمپیئن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پرا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم نے سابق ٹی20 چیمپیئن سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے نتائج مکمل، تحریک انصاف6 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:مخدوم بمقابلہ مخدوم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.