Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے نتائج مکمل، تحریک انصاف6 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب
اہم خبریں

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے نتائج مکمل، تحریک انصاف6 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب

ایڈیٹراکتوبر 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
flag pti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستیں جیت لیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔
قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ رہا۔
قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 نشستیں جیت لیں جبکہ پیپلزپارٹی ملتان اور ملیر سے کامیاب ہوئی۔
عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔
این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور یوں غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا۔ این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کو بھی شکست دی۔
عمران خان نے ایمل ولی خان کو 10233 ووٹوں سے ہرایا۔ این اے 24 چارسدہ کے تمام 384 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ حاصل کرسکے۔
فیصل آباد میں عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کو ہرایا اور 24471 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 99602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75131 ووٹ لے سکے۔
عمران خان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
این اے 118 ننکانہ صاحب 2 کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 90180 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78024 ووٹ حاصل کیے اور انہیں 12156 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کراچی میں کورنگی کی نشست بھی جیت لی۔ این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 50014 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا 18116 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 31 ہزار 898 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
عمران خان کو اپ سیٹ شکست
عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔
این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔
ملتان میں پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست
اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوئے۔
این اے 157 ملتان 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ حاصل کیے۔
پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو 25 ہزار186 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
خیال رہے کہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔
پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں میں سے 2 پی ٹی آئی لے اُڑی
پنجاب اسمبلی کی تین کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیتی۔
پی پی 209 خانیوال کی نشست پی ٹی آئی نے جیت لی اور تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 71156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ن لیگ کے چوہدری ضیا الرحمان نے 57603 ووٹ حاصل کرسکے۔
بہاولنگر کی سیٹ بھی تحریک انصاف نے حاصل کی اور پی پی 241 بہاولنگر 5 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 59957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48147 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔
شیخورپورہ کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔
پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔
ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان میں شکست کی وجہ موروثی سیاست ہو سکتی ہے: ترجمان کے پی حکومت کا اعتراف
Next Article ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.