Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کمیشن سازی اور ماحولیات ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

کمیشن سازی اور ماحولیات ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹردسمبر 17, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کا سقوطِ ڈھاکہ ہو کہ 16 دسمبر دو ہزار چودہ کا آرمی پبلک سکول قتلِ عام، دونوں پر تحقیقاتی کمیشن بنے۔ ایک کی رپورٹ 47 برس ہو چکے مگر باضابطہ طور پر ریاست پاکستان کی طرف سے منظرِ عام پر نہیں آئی۔ دوسرے سانحے کی رپورٹ سنا ہے مرتب ہو رہی ہے۔
حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے بارے میں بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور آئندہ ایسا سانحہ رونما نہ ہو۔آرمی پبلک سکول قتلِ عام کے بارے میں بھی وفاق اور صوبے کی سطح پر تحقیقات کی نوید سنائی گئی۔ تحقیقات اگر ہوئیں بھی تو مرنے والے بچوں اور اساتذہ کے لواحقین ان کے نتائج سے اب تک بے خبر ہیں۔ان بچوں کے والدین پر پچھلے چار برس سے دوہرا بوجھ ہے۔ اپنے بچوں کا سوگ اور سانحے کے ذمہ داروں کے تعین اور غفلت کے اسباب کی کھوج لگانے کے لیے دھرنے، ریلیاں اور یہاں وہاں عرض داشتیں پیش کرنا۔ بہرحال ریاست نے بادلِ نخواستہ جو تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا ہے جب تک واقعی اس کی رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی تب تک کسی کی کسی بھی یقین دہانی پر یقین ممکن نہیں۔
یہ محاورہ کہ دودھ کا جلا چاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے، اہلِ پاکستان پر صادق نہیں آتا۔ یہ لوگ دودھ کے نہیں چاچھ کے جلے ہیں۔ یہاں کمیشن لینے کا چلن تو ہے لیکن کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کا زیادہ رواج نہیں۔ بھلے وہ ایبٹ آباد کمیشن ہو کہ جبری گمشدگیوں کے اسباب و ذمہ داروں کا تعین کرنے کا کمیشن۔ان حالات میں یہ توقع نری عیاشی ہے کہ کسی کمیشن کی رپورٹ اگر شائع ہو بھی جائے تو اس کی سفارشات پر من و عن نہ سہی جزوی عمل درآمد ہی ہو سکے۔سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کمیشن نے سانحہ کوئٹہ میں پچاس سے زیادہ وکلا کی خود کش حملے میں ہلاکت کے بعد غفلتوں اور ذمہ داروں کا کھل کر تذکرہ کیا۔ اس وقت کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے پوری توانائی خود کو دودھ کا دھلا ثابت کرنے میں لگا دی ۔ایئرمارشل ذوالفقار علی خان کمیشن نے انٹیلیجنس ایجنسیوں کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کے تعین کے لیے بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت کی فرمائش پر مفصل رپورٹ مرتب کی۔ اب تک تو اسے دیمک چار بار چٹ کر گئی ہوگی۔سانحہ اوجھڑی کیمپ کے بارے میں اندازے ہیں کہ لگ بھگ سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ وزیرِ اعظم محمد خان جونیجو نے اس سانحے کے لیے فوری تحقیقاتی کمیٹی قائم کی اور اس کمیٹی نے کچھ ہی عرصے میں رپورٹ مرتب کر کے حکومت کے حوالے کر دی۔ اس سے پہلے کہ رپورٹ شائع ہوتی جونیجو حکومت ہی اڑا دی گئی۔ اوجھڑی کیمپ رپورٹ کہاں ہے؟ کوئی بتانے کے لیے تیار نہیں۔ضیا الحق کے طیارے کے حادثے کے بارے میں رپورٹ کہاں ہے؟ کسی سے بھی پوچھ لیں۔ جواب میں اچکتے کندھے ہی ملیں گے۔بات یہ ہے کہ چھ چھ ہزار صفحات کی رپورٹیں تیار کرنے سے کیا حاصل جب ان کی سمری تک سورج کی روشنی نہیں دیکھ پاتی۔ کاغذ درخت کے گودے سے بنتا ہے۔ اگر ایسی لاحاصل رپورٹیں نہ بنیں تو کاغذ کی بچت ہو گی۔ کاغذ کی بچت ہو گی تو درخت کم کٹیں گے، درخت کم کٹیں گے تو درجہِ حرارت میں کمی ہوگی۔لہذا ماحولیات پر رحم کھاتے ہوئے آئندہ ایسا کوئی کمیشن نہ بنایا جائے کہ جس کی رپورٹ شائع کرنے کا ارادہ نہ ہو۔ ویسے بھی پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں آئے دس چوٹی کے ممالک میں شامل ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبیلجیئم پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپیئن بن گیا
Next Article ریاست مدینہ، قرارداد پاکستان اور 16 دسمبر۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.