بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں بیلجیئم نے نیدرلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم اور نیدرلینڈ کی ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ فائنل کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد پنالٹی شوٹ کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس دوران بھی میچ برابر رہا اور دونوں جانب سے 3، 3 پنالٹی شوٹ ضائع ہوئیں۔ پنالٹی شوٹ پر فیصلہ نہ ہونے کے باعث پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سڈن ڈیتھ سیشن ہوا جس میں بیلجیئم کے کھلاڑی کے کھلاڑی نے گول کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ کپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 1-8 سے شکست دی۔واضح رہے کہ بیلجیئم کی ٹیم نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 0-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 3-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
فیس بک کمینٹ