Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم۔۔لاک ڈاؤن ؟ کون سا لاک ڈاؤن ؟
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم۔۔لاک ڈاؤن ؟ کون سا لاک ڈاؤن ؟

ایڈیٹرمئی 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکمران لاک ڈاؤن کی نرمی یا سختی کے بارے میں علما اور کاروباری حضرات سے طے ہونے والے ضابطہِ اخلاق کی دھجیاں اڑنے اور کورونا متاثرین میں زقندی اضافے پر یوں بتِ حیرت بننے کی اوور ایکٹنگ کر رہے ہیں جیسے وہ خود مریخ سے کل شام ہی اترے ہوں یا پھر جس قوم کی رگ رگ سے واقف ہونے کا دعوی کرتے ہیں وہ دراصل دیسی نہیں کوئی از قسم جاپانی و جرمن ٹائپ منظم قوم ہو۔یا پھر لگتا ہے کہ حکمرانوں نے بیشتر زندگی ’’ باہرلے مُلخوں ‘‘ میں گذاری ہو اور انھیں اندازہ ہی نہ ہو کہ یہ وہی قوم ہے جس کے خمیر میں ان کی قیادت بھی گندھی ہوئی ہے۔
یہ جو چینی ، جنوبی کوریائی ، تائیوانی ، سنگا پوری حتیٰ کہ بھارتی کہہ رہے ہیں کہ جو ہم نے کر دکھایا ایسا ہوتا ہے لاک ڈاؤن۔اگر ان میں سے کسی بھی ملک کی قیادت کو ہمارا حکمران بنا دیا جائے تو لگ پتہ جائے گا کہ لاک ڈاؤن لگانا یا اس پر عمل کروانا زیادہ کٹھن ہے یا فرہاد کا جوئے شیر لانا۔
ہے اس روئے زمین پر کوئی دوسری قوم جو ہماری طرح سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے لاک ڈاؤن، سماجی دوری اور ماسک لگانے کی عادت کو نیچا دکھانا ہے۔
بائیس کروڑ میں سے ایک چوتھائی یہ تو مانتے ہیں کہ کورونا پھیل رہا ہے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ کوئی ایسی خطرناک وبا ہے جس کا کوئی دین ذات ، قومیت اور جغرافیہ نہیں۔
باقی ایک چوتھائی سمجھتے ہیں کہ یہ سرے سے کوئی وبا ہی نہیں بلکہ کورونا کے نام پر امیر ممالک نے ہمیں لوٹنے اور آپس کی معاشی و سیاسی و سفارتی خاربازی میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ڈرامہ رچایا ہے۔تاکہ دنیا کو ڈیجیٹلی سہولت کے ساتھ پہلے سے زیادہ اور بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے اور یہ کنٹرول چند ہاتھوں میں رہے۔
اس سوچ میں بہت سے امریکی ہم سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ یہ ڈرامہ دراصل بل گیٹس نے دنیا پر قبضے کے لیے شروع کیا ہے اور دوا ساز کمپنیاں اور چند امریکا دشمن سائنس داں اس سازش میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے حاشیہ بردار ہیں۔
باقی ایک چوتھائی کا خیال ہے کہ ہم اللہ تعالی یا خدائے بزرگ و برتر یا بھگوان یا فطرت کا کوئی منتخب لاڈلا گروہ ہیں لہذا کورونا ہماری طرف انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا۔یا پھر ہم پر فلاں پیر ، فلاں دیوی یا فلاں آسمانی قوت یا ہزار برس پہلے وفات پانے والے فلانے زندہ روحانی کا سایہ ہے۔ چنانچہ کورونا کیا بیچتا ہے۔ابے او بزدل کورونا ہمت ہے تو سامنے آ۔چھپ چھپ کر وار کرنے کے بجائے مرد کا بچہ بن وغیرہ وغیرہ۔
اور آخری ایک چوتھائی اسے واقعی ایک خطرناک وبا سمجھ کر خود کو بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
کورونا کے لاک ڈاؤن کو کامیاب یا ناکام بنانے کا دارومدار بہت حد تک اس پر بھی ہے کہ ہمارے فیصلہ ساز رول ماڈلز کن نکات پر عمل پیرا ہیں اور کون سی باتیں محض باتیں ہی ہیں۔مثلاً اگر آپ سرکاری تقریبات یا کابینہ کے اجلاس یا سرکاری پریس بریفنگ ملاحظہ کریں تو طرح طرح کے تجربات نظر آئیں گے۔
موڈ ہوا تو ماسک لگا لیا، نشستوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ بھی رکھ لیا ، جی چاہا تو ماسک اتارتے لگاتے رہے اور زیادہ لوگوں کی موجودگی کے سبب نشستوں کا فاصلہ چھ کے بجائے تین فٹ کر لیا، اور نہ جی چاہا تو بغیر دستانوں کے عوام میں گھل مل گئے یا مستحقین کے کندھے سے کندھا جوڑ کر امداد بانٹتے ہوئے تصویر کھنچوا لی ، جی چاہا تو مصافحے کے بجائے دور سے نمستے کر دیا نہ جی چاہا تو گھٹ کے جپھی ڈال لی۔جی چاہا تو اعلان کر دیا کہ سرکاری عہدیدار کسی پرہجوم تقریب میں نہیں جائیں گے اور جی چاہا تو شادی غمی یا خاندان ہجوم کے درمیان پوری اینٹی کورونا احتیاطی مشق غتر بود۔
چنانچہ جب عام آدمی اپنے رول ماڈلز کو اپنے ہی طے کردہ اصول اور پالیسی نکات توڑتے ہوئے دیکھتا ہے تو پھر عام آدمی اپنی پالیسی خود بناتا ہے اور اس پر عمل یا عدم عمل بھی اپنی طبیعت کے اعتبار سے کرتا ہے اور اس میں جدتیں بھی کرتا چلا جاتا ہے۔
مثلاً یہ معجزہ شائد پاکستان میں ہی ممکن ہے۔ کہ بازار پورا بند ہے۔ہر جانب ہو کا عالم ہے مگر دکان دار سکون سے گھر بیٹھنے کے بجائے اپنی دکانوں کے آس پاس منڈلا رہے ہیں۔کچھ کسی متلاشی گاہک کو دیکھ کر زیرِ لب پوچھتے ہیں باجی کیا چاہیے ؟ کچھ نے بظاہر مقفل شٹرز پر موبائل نمبر لکھ چھوڑے ہیں۔گاہک جب ان نمبروں پر فون کرتا ہے تو آگے سے جواب ملتا ہے۔ہم شٹر کھول رہے ہیں جھک کر اندر آ جائیں یا پچھلی سائیڈ سے دکان میں آجائیں۔ یعنی پورا بازار بظاہربند ہے مگر کھلا ہوا ہے۔یعنی بج رہا ہے اور بے آواز ہے۔
لاک ڈاؤن کا ایک توڑ یہ بھی ہے کہ سندھ میں بالخصوص فی الحال پان سگریٹ کے کھوکھے سماجی فاصلے کے اصول کے تحت بند ہیں۔چنانچہ پان سگریٹ والے یا تو کھوکھے کو بیگ میں ڈالے گھومتے ہیں۔یا پھر سگریٹ سامنے والے کریانہ فروش یا قصائی یا مکینک کی دکان پر رکھوا دیے اور بنے بنائے تمباکو والے پان دودھ دہی کی دکان سے دستیاب ہیں اور نائی کی خدمات میڈیکل اسٹور والے صاحب کے توسط سے حاصل ہو سکتی ہیں۔
ایسی گوریلا جنگ تو ویت کانگ نے امریکیوں سے نہیں لڑی جیسی ہمارے دیسی کاروباری بھائی لاک ڈاؤن کروانے والوں سے لڑ رہے ہیں۔ پرویت کانگ اور ہمارے دیسی دوکان داروں میں ایک قدرِ مشترک ہے۔دونوں نے اپنے دشمنوں کو لوہے کے چنے چبوا دیے۔
جس قوم کو اپنی جان ، گھر والوں اور اپنے بچوں کی ممکنہ حفاظت سے متعلق خدشات متزلزل نہ کر پائیں اور ہر شخص اپنے تئیں فیثا غورث ، بقراط اور نپولین بن کر کورونا کو ٹف ٹائم دینے پر کمر بستہ ہو ایسی قوم کا کوئی بھی کیا بگاڑ یا سنوار سکتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleافسانہ” آخری آدمی "اور "زومبیز "پر بنی فلمیں”۔۔ڈاکٹر فرزانہ کوکب
Next Article ہیرو ایسے نہیں بنائے جاتے : یا سر پیرزادہ کا مکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف

جون 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.