Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : ہم بغلیں بجانے اور بغلیں جھانکنے والے لوگ
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : ہم بغلیں بجانے اور بغلیں جھانکنے والے لوگ

ایڈیٹراپریل 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا نیا ہو رہا ہے؟ کچھ بھی تو نہیں۔ عمران خان نے وہی تو کیا جو ہمارے جمہوری و نیم جمہوری و آمرانہ ڈی این اے میں ابتدا سے پروگرامڈ ہے۔ جو نہیں جانتے وہ یہ سمجھ کر جوش میں ہیں کہ شاید پہلی بار کچھ عجیب سا ہو رہا ہے۔
نا کچھ عجیب ہے نا انہونا، وہی ہم عوام ہیں، وہی سیاستدان، وہی عدلیہ، وہی فوج۔ ہاتھی کے ہاں ہاتھی ہی جنم لے گا لومڑی تو پیدا ہونے سے رہی۔ جس طرح کا ڈھانچہ اور مزاج ورثے میں ملا ہے، نسل در نسل وہی تو کروائے گا جو ہوتا آیا ہے۔
ہم نے تو تب بھی دانتوں میں ایسے ہی انگلیاں دابی تھیں جب بیوروکریٹ ڈکٹیٹر غلام محمد کے اسمبلی توڑنے کے حکم کو سپیکر مولوی تمیز الدین چیف کورٹ (سپریم کورٹ) میں چیلنج کرنے کے لیے رکشے میں برقع پہن کر ہانپتے کانپتے پہنچے تھے۔ پر کیا ہوا؟ الٹا عدلیہ نے نظریہِ ضرورت تھما دیا۔ (انہی جمہوریت نواز تمیز الدین صاحب نے آٹھ برس بعد پہلے مارشل لائی حکمران کی چھڑی کے چھو منتر سے وجود میں آنے والی اسمبلی کا سپیکر بننا قبول کر لیا)۔
ہم تو جب بھی مارے حیرت کے اچھل کر کرسی سے گر پڑے تھے جب سویلین سوٹ میں ملبوس میجرجنرل نما بنگالی بیوروکریٹ نے ہری پور کے ایک حاضر جنرل کے تعاون سے 1956 کا پہلا متفقہ آئین لپیٹ کے اس کی گول گول دوربین بنا لی تھی۔
ہمیں تو تب بھی رونا آ گیا تھا جب برٹش آرمی کے سینڈ ہرسٹی کمیشنڈ یافتہ بابائے مارشل لا عرف نجات دہندہ نے جناح صاحب کی بہن کو انڈین ایجنٹ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور پھر بیلٹ بکس پر جُھرلو (پولیٹیکل انجینیئرنگ) پھیر کر صدارتی انتخاب جیت لیا۔
اور پھر اس نجات دہندہ نے اپنے ہی بنائے ہوئے آئین کے تحت سبکدوش ہوتے وقت سویلین سپیکر کو قائم مقام صدارت سونپنے کے بجائے سپاٹ چہرے والے چیف کو زیادہ قابلِ بھروسہ سمجھ کر اپنا ہی آئین اس کے ہاتھوں بخوشی تڑوا کر رخصت لے لی۔
ہم تو تب بھی آج ہی کی طرح سکتے میں تھے جب اسی چیف نے پہلے آزادانہ و منصفانہ انتخابات کروانے کے باوجود غیر من پسند نتائج قبول کرنے سے انکار کر کے ملک تڑوا دیا مگر اقتدار منتقل نہیں کیا۔
پھر ہم نے سکھ کا سانس لیا کہ کوئی تو ایسا سویلین منتخب و مقبول عوامی حکمران آیا جو فوجی قیادت کے ساتھ ہم آہنگ ہے (تب ایک پیج اور اسٹیبلشمنٹ کی اصطلاح ایجاد نہیں ہوئی تھی)۔
پر اس کو بھی کرسی سے ایسا عشق ہوا کہ اپنی زبردست مقبولیت کو سراب سمجھتے ہوئے اگلے انتخابات میں دھاندلی کو ضروری جانا اور جب حزب اختلاف نے آج ہی کی طرح متحد ہو کر تحریک چلانے کی کوشش کی تو سارا زور اپوزیشن کو امریکی کاسہ لیس ثابت کرنے پر صرف کر دیا۔
اور پھر جب انہی امریکی کاسہ لیسوں کے ساتھ از سرِ نو انتخابات کے لیے سمجھوتہ طے پا گیا تو ایک اور محبِ وطن جنرل نے جمہوریت بچانے کے لیے سویلینز کے پیروں تلے سے قالین کھینچ لیا اور پھر اگلے 10 برس طرح طرح کے کرتب دکھا کر گزار دیے اور پھر خود بھی گزر گیا۔
اور پھر ہماری جمہوریت سمجھوتہ ایکسپریس پر سوار ہو گئی۔ بی بی اس سمجھوتہ ایکسپریس کی پہلی مسافر تھیں، نواز شریف دوسرے مسافر تھے۔ مگر جب اُنھوں نے بھی بیچ سفر میں زنجیر کھینچنے کی کوشش کی تو کنڈکٹر گارڈ نے ٹرین سے اتارنے میں دیری نہیں لگائی۔
امریکہ کو سب سے زیادہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف جیسے عظیم سہولت کار پسند تھے۔ مگر آج بھی کوئی مائی کا لال اُنھیں امریکی ایجنٹ کہہ کر تو دکھائے۔ ہر طرح کے یہودی، انڈین، امریکی، اسرائیلی و سعودی ایجنٹ آپ کو سویلینز سویلینز ہی میں تلاش کر کے دیں گے۔
ایک ترک کہاوت ہے کہ ’آقا پر ایک غلام کا غصہ دوسرے غلام پر ہی اترتا ہے۔‘
میڈیا باز کہہ رہے ہیں کہ آج پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر پوری دنیا ہنس رہی ہے۔ ویسے دنیا نے آپ کو سنجیدگی سے کب لیا تھا جو آج ایک بار پھر آپ خود ساختہ خجالت کی خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔
پچھتر برس میں بغلیں بجانے یا بغلیں جھانکنے کے سوا اور کیا ہی کیا ہے؟
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں (جون ایلیا)

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وزیراعظم عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دیا
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : اپریل ظالم ترین مہینہ ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں مختلف مقامات پر مٹھائی تقسیم کی گئی

مئی 9, 2023

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: ’لیڈر کا صرف ایماندار ہونا کافی نہیں‘

اپریل 10, 2022

سید مجاہد علی کا تجزیہ : کوئی ہارا نہیں ، پاکستان کا آئین فتح یاب ہو ا

اپریل 10, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.