Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : سیاست، نیوٹریلٹی اور سکیورٹی پرنٹنگ پریس
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : سیاست، نیوٹریلٹی اور سکیورٹی پرنٹنگ پریس

ایڈیٹرجون 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر گجرات کے چوہدری (پنجاب کے سید برادران) بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ’گل زیادہ ہی ودھ گئی اے مختاریا۔‘
اگر سابق لاٹھی ٹیک جرنیل بھی اپنے اپنے ڈرائنگ رومز سے باہر آ کر حاضر سروس جرنیلی حکمتِ عملی پر تھڑے بازی کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سب اچھا نہیں ہے۔مگر محض باتوں یا بیانات کے بل پر تو خلیج کی ٹھیک ٹھیک گہرائی نہیں ماپی جا سکتی۔
عمران خان غیر ملکی سازش، امپورٹڈ حکومت اور نیوٹریلٹی کو گالی بنانے والا جو منجن پچھلے ڈھائی ماہ سے بیچ رہے ہیں اس کے گاہک دراصل کتنے ووٹر ہیں؟یا شہبازی حکومت نے معیشت کی طویل المیعاد بہتری کے نام پر آئی ایم ایف کا تیار کردہ جو جمال گوٹا عام آدمی کو پلایا ہے۔اس سے کس قدر اقتصادی افاقہ ہو گا یا پھر چار سے چھ ماہ بعد قرضئی مارفین کے ایک اور امپورٹڈ انجکشن کی ضرورت پڑے گی؟
اس سب کا جزوی اندازہ اگلے ڈیڑھ ماہ میں ہو جانا چاہیے جب پنجاب اسمبلی کی 20 خالی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آئیں گے اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بلدیاتی نتائج واضح ہونے کے بعد آج سے سندھ میں اور اگلے ماہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج واضح ہوں گے۔
یہ الگ بات کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی جماعتیں ہمیشہ اپنی سوکن سمجھتی آئی ہیں اور تب تک نچلی سطح پر روکھی سوکھی جمہوریت بانٹنے سے بھی کتراتی ہیں جب تک اعلٰی عدلیہ سر پر جوتا نہ لہرانے لگے۔چونکہ صوبائی اسمبلیوں پر سیاسی تنظیموں کا ہی غلبہ ہوتا ہے لہٰذا صوبائی اسمبلیاں پورا زور لگا دیتی ہیں کہ بلدیاتی سوکنیں اختیاراتی پلاؤ میں شریک کی ضد پر قائم رہنے کے بجائے پھینکی ہوئی چند ہڈیوں پر راضی ہو جائیں۔
اس دوران عمران خان کو کسی نے صحیح مشورہ دیا ہے کہ مون سون گزرنے کے بعد جب مطلع قدرے صاف ہو جائے اور موجودہ ملی جلی سرکار کی معاشی پالیسیوں کے ددوڑے عوام کی کھال پر ابھرنے شروع ہوں، تب تک ایکسیلریٹر پر پاؤں ہلکا رکھیں۔
چنانچہ عمران خان کا احتجاجی ٹرک فی الحال 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ابتدائی جوش سے گزر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ پر آ گیا ہے۔
میچ کے شروع میں پورا زور لگا کے تھکنے کے بجائے آخری 10 اوورز میں پاور پلے کتنا مفید ہوتا ہے؟ یہ بات عمران خان کو عمران خان سے بہتر کون بتا سکتا ہے۔
رہی بات کہ نیوٹرلز اب کیا سوچ رہے ہیں۔ اگر کچھ سوچ رہے ہیں تو اس سوچ میں غیر جانبداریت اور عملیت پسندی کی مقدار کس تناسب سے ہے۔ اس کا اندازہ بھی ستمبر سے ہونا شروع ہو جائے گا۔
بہت سے وہمی تجزیہ باز اب بھی سمجھ رہے ہیں کہ شیر اپنا نام خرگوش رکھ لے تب بھی جنگل کے دیگر جانور اس سے بے تکلفی برتنے کا رسک نہیں لیتے۔
ممکن ہے قومی سیاست میں ہر ممکن غیرجانبداری برتی جا رہی ہو کیونکہ پاکستان اس وقت جس معاشی عذاب سے گزر رہا ہے اس کے ہوتے کوئی مہم جوئی یا نیا تجربہ مسائل کی اوجھڑی اپنے ہی گلے میں ڈالنے جیسا ہے۔تجربے بازی بھرے پیٹ پر ہی سجتی ہے۔ ایسے مواقع پر سیاسی حکومتیں ہی بہترین ڈھال ثابت ہوتی ہیں اور بادشاہ گروں کے لیے کسی نڈھال حکومت سے بہتر ڈھال ممکن نہیں۔
مگر یہ نیوٹریلٹی یکطرفہ خیرسگالی نہیں۔ اس کے بدلے سیاسی حکومتیں بھی ان معاملات میں مسلسل نیوٹرل رہتی ہیں جن کا تعلق براہِ راست سکیورٹی آپریٹس کی دکھتی رگ سے ہو۔
مثلاً حالیہ دنوں میں جبری لاپتگی کی تازہ لہر ابھری ہے۔ جن گستاخیوں پر عام لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے اگر اسے معیار مان لیا جائے تب تو تحریکِ انصاف سالم اور آدھی مسلم لیگ (ن) اب تک لاپتہ ہو جانی چاہیے تھی۔
مگر کمہار پر بس نہ چلنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ گدھے کے کان بھی نہ اینٹھے جائیں۔
کوئی بھی پالیسی مسلسل اپنانے کے باوجود خاطر خوا نتائج نہ نکلیں تو پھر عوام الناس بھی اس پالیسی کو زندگی کے دیگر تلخ معمولات کے طور پر دیکھنے لگتے ہیں۔ یہی کچھ جبری لاپتگی کی پالیسی کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔اس کا مسلسل اور بے مہار استعمال چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ عدلیہ کے موثر ہونے پر صرف عوام ہی سوالیہ نشان نہیں بلکہ ریاستی و حساس اداروں نے بھی نظامِ انصاف کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔
یعنی مملکت کا ایک ستون دوسرے ستون کو بے توقیر کر کے سمجھ رہا ہے گویا وہ کوئی بہت بڑی قومی خدمت کر رہا ہے۔عدم تحفظ سے احساسِ تحفظ پیدا کرنے کی متواتر کوششیں سوائے جھنجھلاہٹ دو چند کرنے کے کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتیں۔ مگر یہ دلیل وہاں کون سنے گا جہاں حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ چھاپنے کے جملہ حقوق بھی سکیورٹی پرنٹنگ پریس کے پاس ہوں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسرا کا کالم : کرپشن کا دفاع
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگی معیشت سے خود انحصاری کا سفر مشکل ہوگا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.