Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»وسعت اللہ خان کا کالم : عمران خان اور تین تھڑا تھیوریاں
اختصاریئے

وسعت اللہ خان کا کالم : عمران خان اور تین تھڑا تھیوریاں

ایڈیٹراگست 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اول تھیوری) ’پروجیکٹ نجات دھندہ‘: اکتوبر 2011 میں انٹیلی جینس ایجنسیوں کی بھرپور مدد سے لانچ کیا گیا۔ ماضی میں پی این اے، آئی جے آئی اور مسلم لیگ ق جیسے تجربات نے چونکہ خاطر خواہ نتائج نہیں دیے اس لیے اس بار ’پروجیکٹ نجات دھندہ‘ میں پچھلی خامیوں اور غلطیوں سے سبق لے کے تازہ مصالحے شامل کیے گئے۔
نئے پروجیکٹ میں امیج میکرز ، سوشل میڈیا ایکسپرٹس اور الیکٹ ایبلز نے مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔ دو ہزار چودہ میں ایک سو چھبیس روز کا دھرنا اس پروجیکٹ کی فائنل ٹیسٹنگ تھی۔اس ٹیسٹنگ میں جو کمزوریاں سامنے آئیں انھیں اگلے چار برس میں دور کیا گیا۔ پرانی سیاسی نسل کو ہر طرح سے محاصرہ زدہ، خوفزدہ اور مقدمہ زدہ کر کے ٹھکانے لگایا گیا تاکہ خان پوری سہولت سے سکہ رائج الوقت کے طور پر چل جائے۔
ایک نئے بے داغ سویلین فلمی سیٹ پر پوری فلم شوٹ کی گئی۔ کہانی کا خلاصہ یہ تھا کہ ایک مقبول، ایمان دار نجات دھندہ ریاست کو لگی دیمک کا تسلی بخش علاج کر کے اسے ایک ایسی ٹھوس قوم بنا دے گا جو باقی دنیا کی باعزت توجہ جیت سکے۔پروجیکٹ ڈیزائنرز کو توقع تھی کہ انھیں بھانت بھانت کے مفاد پرستوں کو الگ الگ آپریٹ کرنے کے مسئلے سے کم از کم اگلے 15 سے 20 برس کے لیے نجات مل جائے۔
چنانچہ جولائی 2018 میں مکمل پولٹیکل انجینیئرنگ کے ساتھ عمران خان کو جتوایا گیا اور پھر اگلے ساڑھے تین برس نئے رہنما کی راہ میں آنے والی ہر بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی رکاوٹ سے پروجیکٹ انجینیئرز کی ایک خصوصی ٹیم براہِ راست نمٹتی رہی۔ تاکہ نئے رہنما اور اس کی ٹیم کو امورِ مملکت چلانے کا بنیادی تجربہ حاصل ہو جائے۔
مگر ٹیم عمران انجینیئرز کی وضع کردہ ٹائم لائن کے مطابق نہ چل سکی اور عمومی مایوسی بڑھنے لگی۔ لہذا اس مہنگے پروجیکٹ کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ری لانچنگ کا ہنگامی منصوبہ تیار کیا گیا۔ناتجربہ کار خان کو مزید کڑوے ناگزیر اقتصادی فیصلوں کی تپش سے تحفظ دینے کے لیے پرانے کھلاڑیوں کو عارضی طور پر اقتدار منتقل کیا گیا اور خان کو ایک نیا بیانیہ تھما دیا گیا۔
جتنے کڑوے فیصلے تھے وہ بھی ہو گئے۔ توقع کے مطابق ہر کوئی نئی حکومت پر تھو تھو بھی کر رہا ہے اور عمران خان دوبارہ ایک نجات دھندہ کے طور پر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ ابھارا جا رہا ہے۔تاکہ انتخابات جب بھی ہوں خان کو دو تہائی اکثریت دلوا کے نہ صرف اٹھارویں آئینی ترمیم میں چھپی بارودی سرنگیں صاف کر دی جائیں بلکہ وزیرِ اعظم کے دستوری اختیارات ایوانِ صدر منتقل کر کے عمران خان کو ایک ریفرینڈم کے ذریعے طاقتور آئینی صدر بنا دیا جائے۔اور ہر اختلافی آواز کو پہلے سے زیادہ دبانے کی یہ کہہ کر کوشش کی جائے کہ جو نجات دھندہ کا دشمن ہے وہ دراصل ملک و ملت کی ترقی کا دشمن ہے ۔اس کے بعد انجینیئرز اور ان کی پروڈکٹ ایک بار پھر ہنسی خوشی رہنے لگیں گے۔
دوسری تھیوری) ’پروجیکٹ نجات دھندہ‘ مذکورہ بالا مقاصد کے حصول کے لیے ہی لانچ کیا گیا مگر عمران خان کو اقتدار تھمانے اور ان کی ہر طرح سے مدد کے باوجود مطلوبہ اہداف حاصل نہ کیے جا سکے۔
چنانچہ مجبوراً عمران خان سے اقتدار لے کر براہ راست سامنے آنے کے بجائے پرانے کھلاڑیوں سے رجوع کیا گیا۔ مگر عمران خان نے پروجیکٹ ڈیزائنرز کے اندازوں کے برعکس سیاسی سکریپ بننے سے انکار کر کے پروجیکٹ کو ہی براہ راست چیلنج کر دیا۔
جو محروم لوگ پہلے ہی بھرے بیٹھے ہیں وہ عمران حکومت کی سابق ناکامیاں بھول بھال کر ریاست کو اپنی انگلیوں پر نچانے والے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نجات کے بیانیے کے پیچھے چل پڑے۔اب پولٹیکل انجینیئرز کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس ناگہانی سے نپٹنے کے لیے پرانے کارتوسوں پر سو فیصد بھروسہ کریں تو عوام کی بے نقط سنتے ہیں مگر ’ان گائیڈڈ میزائیل‘ عمران خان پر بھی آگے کے لیے بھروسہ نہیں کر سکتے۔ ایسا ادھ بدھ چیلنج ڈیزانئنرز کو پہلی بار درپیش ہے۔
چنانچہ ان کا موجودہ سیٹ اپ پر تکیہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس صورتِ حال کو جتنا طول دیا جا سکے دے لیا جائے تاکہ اس مہلت کے دوران ’ان گائیڈڈ میزائیل‘ کو زمین پر اتارنے یا تباہ کرنے کا کوئی موثر طریقہ ہاتھ آ سکے۔ مگر کامیابی کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔
تیسری تھیوری) انسان کچھ سوچتا ہے لیکن قدرت کے اپنے منصوبے ہوتے ہیں۔
یہ ٹھیک ہے کہ بھٹو ہو کہ نواز شریف یا عمران خان۔ تینوں اسٹیبلشمنٹ کی نرسری سے نکلے۔ مگر موقع ملتے ہی تینوں نے اپنا پاپولر بیس بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
بھٹو کو ایک بار اور نواز شریف کو تین بار یہ نایاب موقع ملا کہ وہ اپنی عوامی مقبولیت کے بل پر کچھ ایسی دورس اصلاحات کر جاتے جن کا مقصد شخصی حکمرانی کو مضبوط تر کرنے کے بجائے جمہور کی حکمرانی، انصاف اور حقوق کی محرومی کا خاتمہ ہوتا۔ مگر دونوں نے اس قیمتی موقع کو ضائع کر دیا۔عمران خان کو ایک موقع ملا مگر انھوں نے اپنی بیساکھیاں ایک طرف رکھ کے سب کو ساتھ لے کر چل کے اس ملک میں جمہوری قوت کو طاقتور بنانے کا موقع ضائع کر دیا۔
اب اگر قدرت انھیں دوسرا موقع دے دے تو کیا ضمانت ہے کہ وہ اگلی بار بھی انتقام کی باتوں، تنگ نظری، غیر آئینی مشوروں پر توجہ، ذاتی اقتدار کے بڑھاوے اور نرگسیت کے قیدی بن کر نیا چانس ضائع نہیں کریں گے۔
یوں ملک پھر گول گول اسی دائرے میں گھومتا رہے گا جب تک کوئی اور مداری پہلے سے بھی بہتر ڈگڈگی کے ساتھ نہیں اترتا یا اتارا جاتا۔
ان تینوں تھیوریوں میں سے آپ اپنی پسند اور ذائقے کے حساب سے جو بھی تھیوری اٹھا لیں آپ کو مکمل آزادی ہے۔ ویسے بھی آزادی کا نعرے پھر سے فیشن میں ہے۔ جناح نے معلوم نہیں ہمیں کیا شے تھمائی تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی : این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل
Next Article بنی گالہ کی بتیاں بجھ گئیں ، عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے : شاہ محمود قریشی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.