Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم:شناختی کارڈ نمبر پچاس ہزار
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم:شناختی کارڈ نمبر پچاس ہزار

ایڈیٹراکتوبر 17, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جبر، گھٹن، غم و ابتلا انفرادی و اجتماعی انسانی المیوں کے اجزائے لازمی ہیں تو دوسری جانب یہی اجزا تخلیقی فصل کے لیے کھاد کا کام کرتے ہیں اور اس کھاد سے لمحہِ موجود کی قلم بند تاریخ اگتی ہے اور اس کی لہلہاہٹ اگلی نسل کو بھی پاؤں جمائے رکھنے کا حوصلہ دیتی ہے اور اندر سے ٹوٹنے نہیں دیتی۔شاید اسی لیے اب تک یہ بحث ہے کہ تلوار زیادہ طاقت ور ہے یا قلم ، ظلم زیادہ سخت جان ہے کہ مزاحمت؟
جب جب فلسطین کا تذکرہ ہوتا ہے مذکورہ سوالات پھر سے زخموں کی طرح ہرے ہو جاتے ہیں۔اس موضوع پر بہت کچھ لکھا گیا۔مزید لکھا جائے گا۔مگر خبریں اتنی بری بری آ رہی ہیں کہ کم ازکم آج میرا لکھنے کا ہرگز من نہیں۔بلکہ یہ جاننے کا من ہے کہ کیا کیا لکھا گیا ہے۔اسی تخلیقی سمندر کا بوند برابر نمونہ پیشِ خدمت ہے۔
( فیض احمد فیض کی لوری )
مت رو بچے
رو رو کے ابھی تیری امی کی آنکھ لگی ہے
مت رو بچے،
کچھ ہی پہلے تیرے ابا نے اپنے غم سے رخصت لی ہے
مت رو بچے،
تیرا بھائی اپنے خواب کی تتلی پیچھے دور کہیں پردیس گیا ہے
مت رو بچے،
تیری باجی کا ڈولا پرائے دیس گیا ہے
مت رو بچے،
تیرے آنگن میں مردہ سورج نہلا کے گئے ہیں
چندرما دفنا کے گئے ہیں
مت رو بچے
امی، ابا، باجی، بھائی، چاند اور سورج
تو گر روئے گا تو یہ سب اور بھی تجھ کو رلائیں گے
تو مسکائے گا تو شاید سارے اک دن بھیس بدل کر
تجھ سے کھیلنے لوٹ آئیں گے۔ (رحمان فارس کی نظم)
بچہ ہے اس کو یوں نہ اکیلے کفن میں ڈال
ایک آدھ گڑیا چند کھلونے کفن میں ڈال
نازک ہے کونپلوں کی طرح میرا شیر خوار
سردی بہت شدید ہے دہرے کفن میں ڈال
کپڑے اسے پسند نہیں ہیں کھلے کھلے
چھوٹی سی لاش ہے اسے چھوٹے کفن میں ڈال
ننھا سا ہے یہ پاؤں ، وہ چھوٹا سا ہاتھ ہے
میرے جگر کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کفن میں ڈال
مجھ کو بھی گاڑ دے میرے لختِ جگر کے ساتھ
سینے پے میرے رکھ اسے ، میرے کفن میں ڈال
ڈرتا بہت ہے کیڑے مکوڑوں سے اس کا دل
کاغذ پے لکھ یہ بات اور اس کے کفن میں ڈال
مٹی میں کھیلنے سے لتھڑ جائے گا سفید
نیلا سجے گا اس پے سو نیلے کفن میں ڈال
عیسیٰ کی طرح آج کوئی معجزہ دکھا
یہ پھر سے جی اٹھے اسے ایسے کفن میں ڈال
سوتا نہیں ہے یہ میری آغوش کے بغیر
فارس مجھے بھی کاٹ کے اس کے کفن میں ڈال
(ڈاکٹر حنان اشراوی کی نظم)
خدا نہ کرے تمہیں کبھی اپنے ملک کے چھننے کا کرب سہنا پڑے
خدا نہ کرے تمہیں کسی قابض کی نظر بندی میں رہنا پڑے
خدا نہ کرے تمہیں اپنا گھر مسمار ہوتے دیکھنا پڑے
خدا نہ کرے تمہیں اپنے ہی دوستوں کے ہاتھوں بکنا پڑے۔
(توفیق زیاد کی نظم)
لدا میں، راملہ میں، گلیلی میں
ہم یہیں رہیں گے
تمہارے سینے پر دھری دیوار کی طرح
تمہارے حلق میں ٹوٹے شیشے کی کرچی کی طرح
ناگ پھنی کے کانٹے کی طرح
تمہاری آنکھ میں آندھیوں کی گرد کی طرح
اپنے بچوں میں انقلاب کا خمیر اٹھائیں گے
جیسے آٹے میں خمیر اٹھتا ہے۔
(سمیع القاسم کی نظم)
اگر تم میری آنکھوں کی تمام قندیلیں بجھاڈالو
میرے بچوں کے چہروں سے مسکراہٹ اکھاڑ پھینکو
میں مفاہمت نہیں کروں گا، لڑوں گا
آخر دم تک لڑوں گا
(محمود درویش کی نظم شناختی کارڈ)
درج کرو
میں عرب ہوں
میرا شناختی کارڈ نمبر پچاس ہزار ہے
میرے آٹھ بچے ہیں
اور نواں موسمِ گرما کے بعد دنیا میں آ جائے گا
پس کیا تم غصہ کرو گے؟
درج کرو
میں عرب ہوں
اور یارانِ محنت کش کے ہمراہ پتھر کی کان میں کام کرتا ہوں
میرے آٹھ بچے ہیں
میں اْن کے لیے
نان اور ملبوسات اور کاپیاں
پتھروں سے باہر نکالتا ہوں
میں تمہاری چوکھٹ سے خیرات نہیں مانگتا
نہ ہی خود کو تمہارے آستانوں پر حقیر بناتا ہوں
پس کیا تم غصہ کرو گے؟
درج کرو
میں عرب ہوں
میرا صرف نام ہے
کوئی لقب نہیں
میں ایک ایسی سرزمین میں صابر ہوں
جہاں ہر کوئی وفورِ غضب میں زندگی بسر کرتا ہے
پیدائشِ زمانہ سے قبل
ادوار کے شروع ہونے سے قبل
سرو اور زیتون سے قبل
اور گھاس کے اگنے سے قبل
میری جڑیں اس زمین میں پنجے گاڑ چکی تھیں
میرے باپ کا تعلق ہل چلانے والے خاندان سے ہے
کسی نجیب خاندان سے نہیں
میرا دادا کسان تھا
بے حسب و نسب
قبل اس کے کہ وہ مجھے کتاب پڑھنا سکھائے
اْس نے مجھے سورج کا طلوع ہونا سکھایا
میرا گھر پہرے دار کی کوٹھڑی کے مانند ہے
شاخوں اور سرکنڈوں سے بنا ہوا
پس کیا تم میری حیثیت پے راضی ہو؟
میرا صرف نام ہے ، کوئی لقب نہیں
درج کرو
میں عرب ہوں
بالوں کا رنگ: کوئلے کی طرح سیاہ
آنکھوں کا رنگ: بھورا
اور میری شناختی علامات
سر پر عربی رومال اور اْس پر سیاہ حلقہ
جو کہ مستحکم ہے پتھر کی مانند ہے
میری پسندیدہ ترین غذائیں
روغنِ زیتون اور پھلیاں
میرا پتہ
ایک دور دراز فراموش شدہ گاؤں
جس کی گلیاں بے نام ہیں
جس کے تمام باسی کھیتوں اور پتھر کی کانوں میں کام کرتے ہیں
پس کیا تم غصہ کرو گے؟
درج کرو
میں عرب ہوں
اور تم نے میرے اجداد کے باغات چرا لیے
اور وہ زمین بھی
جہاں میں اپنے تمام بچوں کے ہمراہ کھیتی کرتا تھا
تم نے میرے اور میرے پوتوں کے لیے
کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا
سوائے ان پتھروں کے
تو کیا تمہاری حکومت
جیسا کہ کہا گیا ہے
ان پتھروں کو بھی چھین لے گی؟
لہٰذا درج کرو
صفحہ اول پر سب سے اوپر
میں لوگوں سے نفرت نہیں کرتا
نہ ہی کسی پر تجاوز کرتا ہوں
لیکن۔۔۔
جب مجھے بھوک لگے گی
غاصب کا گوشت کچا چبا جاؤں گا
خبردار رہو میری بھوک سے
اور میرے غصے سے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:”اسرائیل کے لئے ڈیجیٹل سفارتکاری”
Next Article سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.