Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : یوم تکبیر سے متصل 29 مئی
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : یوم تکبیر سے متصل 29 مئی

ایڈیٹرمئی 30, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Muhammad Khan Junejo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بھائی یاسر پیرزادہ کا ظرف بڑا اور علم وسیع ہے۔ زندگی نے انہیں مشاہدات کی سیربین عطا کی تھی، انہوں نے ذاتی ریاضت سے اسے مقامات تدبر اور افادات عصر کی سطر مستحکم بخش دی۔ انہیں زیب دیتا ہے کہ قلم اٹھائیں اور کل دو کروڑ بیس لاکھ آبادی کے سری لنکا سے اپنے ملک کا موازنہ انیس و دبیر لکھ دیں۔ جی میں لہر اٹھے تو ہم ایسے مرغان قفس کو یورپ کی سیر کرائیں، خوبان مغرب کی ایسی تصویر کشی کریں کہ ایک بیضہ مور کو آسمان سمجھنے والے ستم زدگان اپنی حیات رائیگاں کا نوحہ پڑھتے صحراؤ ں کو نکل جائیں۔ رگوں میں دوڑتا کشمیری لہو جوش میں آئے تو اہل امریکا کے گن کلچر کا ایسا آتش گیر محاکمہ کریں کہ حکومت پاکستان گھبرا کر اس وفد کو واپس بلا لے جو آئی ایم ایف کی چوکھٹ پکڑے بیٹھا ہے۔
درویش کو انفس و آفاق پہ ایسی قدرت ودیعت نہیں ہوئی۔ اپنی ہی مٹی کی کہانی لکھ سکتا ہے اور کہانی بھی کیا ہے، اک طلسم زندانی ہے جس میں کلید رہائی کی جستجو کرتے بے بال و پری کی خبر تک نہ رہی۔ حیف کہ پرائے تیر و تفنگ سے آراستہ بالشتیوں سے دست پنجہ کرتے شام کا پچھلا پہر آن لگا۔
گزشتہ روز قوم نے یوم تکبیر منایا۔ 28 مئی 1998 کو ہمارے ملک نے حریف کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے تھے۔ 1974 سے 1998 تک کوئی 24 برس ہم پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی پروگرام کے نقیب تھے۔ 28 مئی 1998 کی سہ پہر ہمارے مقاصد بدل گئے. صرف دو نکات کی طرف اشارہ چاہوں گا۔ 1998 میں بھارت کے جی ڈی پی کا حجم 428.77 ارب ڈالر تھا جو 2022 میں3534.74 ارب ڈالر کو پہنچ گیا۔ 1998 میں پاکستان کے جی ڈی پی کا حجم 62.19 ارب ڈالر تھا جو دسمبر 2021 میں 280 ارب ڈالر تھا۔ ستمبر 1998 میں بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر 29 ارب ڈالر تھے۔ 20 مئی 2022 کو بھارت کے زرمبادلہ کا تخمینہ 4230 ارب ڈالر تھا۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان کے سٹیٹ بینک میں صرف ایک ارب 26 کروڑ ڈالر تھے جو نومبر آتے آتے کم ہو کر محض 400 ملین ڈالر رہ گئے تھے۔ مئی 2022 میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر بتائے گئے ہیں۔ قضا و قدر کے کان بہرے، کہنا صرف یہ ہے کہ کسی ملک میں سیاسی استحکام، دفاعی صلاحیت اور معاشی طاقت میں توازن ہی قومی ترقی کی ضمانت دیتا ہے۔ سوویت یونین کی مثال اگر بہت پرانی لگے تو روس اور یوکرائن میں لڑائی کی موجودہ صورت حال پر ایک نظر ڈال لیجئے۔ یوم تکبیر پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں بیان بازی کے مقابلے سے صرف نظر فرمائیے۔
امیر زادوں سے دلی کے مت ملا کر میر…. مجید نظامی تو اب دنیا میں نہیں رہے، کچھ قصے مجیب الرحمن شامی صاحب اور نذیر ناجی صاحب سے سن لیجئے گا۔ کلنٹن کے معاون خصوصی بروس ریڈل نے بھی کچھ لکھ رکھا ہے۔ خود بل کلنٹن کا ردعمل تو وڈیو کی صورت میں محفوظ ہے۔
24 برس پہلے جب قوم سڑکوں پر قتل گل کا جشن منا رہی تھی تو انتظار حسین ’مور نامہ‘ لکھ رہے تھے۔ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں جذبہ و جنون کے کچھ پتلوں نے ڈاکٹر اقبال احمد اور ان کے رفقا کی پریس کانفرنس درہم برہم کر دی تھی۔ ضمیر نیازی نے ’زمین کا نوحہ‘ اور ڈاکٹر آئی ایچ نیئر نے ’طاقت کا سراب‘ کے عنوان سے دو کتابیں مرتب کی تھیں۔ عقل اور عشق کی اس منجدھار میں کسی کو یاد ہی نہ رہا کہ ٹھیک دس برس پہلے 29 مئی 1988 کو بھی دیس کی تاریخ کا ایک تاریک باب کھلا تھا۔ ضیا الحق گیارہ برس سے افغان جہاد کے محفوظ بجرے میں فروکش ہو کر اپنا سکہ چلا رہے تھے۔ تاریخ کا دھارا خاموشی سے مگر ناگزیر طور پر آگے بڑھتا ہے۔ آمریت کا المیہ یہی ہے کہ تاریخ کی پیش رفت سے غافل ہوتی ہے اور اپنی ناگزیر تحدیدات کا ادراک نہیں رکھتی۔ 1987ء کے اواخر تک سوویت قیادت نے افغانستان سے انخلا کا فیصلہ کر لیا تھا۔ امریکا کا ہدف حاصل ہو چکا تھا۔ تاہم ضیاالحق اپنے عزائم کے اسیر تھے۔ انہیں (Asymmetrical Warfare) یعنی غیر متناسب جنگ کی صورت میں نئے امکانات کی ایک دنیا نظر آ رہی تھی۔ چنانچہ انہوں نے جنیوا معاہدے کی اس حد تک مزاحمت کی کہ کابینہ کے ایک اجلاس میں خارجہ امور کے وزیر مملکت زین نورانی کو ناقابل اشاعت گالیوں سے نوازا۔ اس کے باوجود 14 اپریل 1988 کو جنیوا معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
اب ضیاالحق کو امریکی اسلحے کی آخری کھیپ کا انتظار تھا جس کے بعد انہیں محمد خان جونیجو پر 58 (2) ب کی تلوار چلا کر ایک نیا ورق پلٹنا تھا۔ اس دوران اوجڑی کیمپ کے دھماکے ہوئے ، چوہڑپال کا واقعہ ہوا۔ یہ سب تو ایک بڑے کھیل کے ذیلی مناظر تھے۔ 29 مئی کی سہ پہر محمد خان جونیجو چین کے دورے سے واپس پہنچے تو ضیاالحق نے نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات لگا کر ان کی حکومت معزول کر دی۔ تاریخ کی تعزیریں سخت ہیں۔ ایوب خان اپنا بنایا ہوا آئین منسوخ کرنے پر مجبور ہوئے۔ یحییٰ خاں کے بنائے ہوئے آئین کو دن کی روشنی دیکھنا نصیب نہیں ہوئی۔ ضیاالحق اپنے تشکیل کردہ بندوبست کے ملبے تلے دب گئے۔ 6 اکتوبر 2007 کو پرویز مشرف دوسری مرتبہ صدارت کا انتخاب جیت رہے تھے تو انہیں کیا خبر تھی کہ آتش گل ان کے تعاقب میں ہے اور اگست 2008 میں چند ماہ باقی ہیں۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی رسم ادا کرنے والوں کو 29 مئی 1988 کا سبق بھی یاد رکھنا چاہیے۔ آئیے محمد انور خالد کو یاد کریں:
اب ان سے کوئی پوچھے
کشتیاں کیسی سواری ہیں
سمندر کے برس دن کی مسافت کا ہے
دریا کتنا زیادہ کینہ پرور ہے
اب ان سے کوئی پوچھے
کیا مہم جو لوگ سارے ایسے ہوتے ہیں
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

محمد خان جونیجو یوم تکبیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں ہے
Next Article مہتاب حیدر تھہیم کا کالم : تولہ رام وہابی ہوگیا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل

مئی 28, 2025

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : 28 مئی ۔۔ جھوٹی عظمت کا جشن اور شعور سے عاری قوم کا نوحہ

مئی 27, 2025

سید مجاہد علی کا کالم : یوم تکبیر پر تعطیل، حکومت کی کمزوری کا اقرار ہے!

مئی 29, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.