Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : 28 مئی ۔۔ جھوٹی عظمت کا جشن اور شعور سے عاری قوم کا نوحہ
ڈاکٹر علی شاذف

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : 28 مئی ۔۔ جھوٹی عظمت کا جشن اور شعور سے عاری قوم کا نوحہ

ایڈیٹرمئی 27, 202533 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مئی کا مہینہ ہمارے لیے بہت سی رحمتیں لے کر آیا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں شاندار ایٹمی دھماکہ کر کے اپنے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ یہ اور بات ہے کہ بعد میں میاں صاحب کو مودی کے یار ہونے کا خطاب دے دیا گیا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دشمنیاں ختم کر کے کاروبار محبت کا دیا جلانا چاہتے تھے۔ نو مئی 2023 کو فوج کی اپنی تخلیق کردہ سیاسی جماعت ایسی بے قابو ہوئی کہ اس نے فوجی تنصیبات پر ہی حملہ کرنا شروع کر دیا۔ ملک بھر میں شدید توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور مارپیٹ کا ماحول پیدا کر دیا گیا جس کا مقصد پی ٹی آئی کے بانی رہنما کی رہائی تھی جو اسی روز علی الصبح گرفتار کیے گئے تھے۔ یہ واقعہ افسوسناک تھا لیکن اس کے بعد فوج کے پاس پی ٹی آئی پر کریک ڈاؤن کا بہانہ ہاتھ آ گیا۔ وہ دن اور آج کا دن عمران خان پابند سلاسل ہیں۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار اور لاپتا کیا گیا اور ان پر مقدمات بنائے گئے۔ کئی رہنماؤں کو زبردستی پی ٹی آئی کی وفاداری سے تائب کیا گیا۔ کچھ رہنما بیرون ملک فرار ہو گئے اور کچھ ڈیل کر کے وزیر و مشیر بن گئے۔ فوج کی آ شیرباد سے قائم ہونے والی حکومت عمران کو رہا نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ایجی ٹیشن کی سیاست کر کے امن عامہ کو نقصان پہنچائیں گے اور جلاوطن بھی نہیں کر سکتی کیونکہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں میں بھی بےحد مقبول ہیں اور ملک سے باہر رہ کر منظم فوج مخالف سیاسی تحریک چلا سکتے ہیں۔
مئی کی تیسری رحمت ہم پر دس مئی 2025 کو نازل ہوئی جب پاک فوج نے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ بس پھر کیا تھا کئی برسوں سے سوئی ہوئی قوم یک بیک جاگ اٹھی۔ ہر طرف خوشی کے شادیانے بجنے لگے۔ گلی محلوں، بازاروں، پارکوں اور شاہراہوں پر فاتح بنیان مرصوص کی قدآور تصاویر آویزاں کر دی گئیں۔ نئے ملی نغمے اور جنگی ترانے تخلیق کر دیے گئے۔ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں یہ ترانے بجائے گئے اور شائقین کرکٹ ان پر والہانہ انداز میں جھوم کر اپنی عظیم اور ناقابل شکست فوج کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔ حکومت وقت نے فیصلہ کیا کہ بھارت کو شکست فاش دینے والے سپہ سالار کو عظیم ترین فوجی عہدے فیلڈ مارشل سے نوازا جائے۔
آج ہمیں ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوا کہ پاکستانی قوم 28 مئی کو ممکنہ طور پر سرطان کا باعث بننے والے ایٹمی دھماکوں پر اظہار مسرت کے لیے قومی تعطیل منائے گی، اس حقیقت سے بے نیاز کہ ایٹمی ہتھیار اس دنیا کی تباہی کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم یہ خوشی منائیں گے۔ اس حقیقت سے بے نیاز کہ ہم غربت، بھوک اور بیماری سے مرنے والی اقوام میں شامل ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں دنیا سے کئی عشرے پیچھے ہیں۔ ہم شاید یہ سننا نہ چاہیں لیکن ہمارا دشمن ملک بھارت شاید کئی میدانوں میں ہم سے کہیں آگے ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران نواز شریف یوم تکبیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکالم لکھنا ہے:وجاہت مسعود کا کالم
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :’گولی‘ میں دم ہوتا تو مودی الفاظ کے نشتر نہ چلاتے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.