اختصارئےظفر آہیرلکھاری

ظفر آہیرکا اختصاریہ:سیاست بہت پیچھے رہ گئی

اب سب سر جوڑ کر سوچیں کہ کہ ملک کو معاشی تباہی سے کیسے بچاناہے ؟؟؟؟
تمام اہم اداروں کے سربراہان سر جوڑ کر بیٹھیں تمام سیاسی جماعتوں کے راہنما ؤں بشمول عمران خان صاحب کو بھی دعوت دی جاۓ ۔ضروری فیصلے کرنے تک یہ میٹنگ جاری رکھی جائے۔کسی نتیجہ پر پہنچنے کے بعد قوم کو اعتماد میں لیا جاۓ اور پھر سب جُت جائیں۔
اس قوم میں اب بھی اتنی صلاحیت (potential )ہے کہ یہ ملک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتا ہے ۔زراعت ہماری اساس ہے اس پر بھر پور توجہ دی جاۓ۔
زرعی زمینوں پر کالونیاں بنانے کا عمل روکا جاۓ، بڑھتی آبادی کے جن پر قابو پانا ہوگا
جو قومی خزانہ کو نقصان پہنچاۓ اسے سرعام لٹکا دیں ۔ قانون پر عمل داری کو یقینی بنایا جاۓ۔ انرجی کے ضیاع کو روکا جاۓ۔ تعلیمی داروں سے فضول مضامین ختم کیے جائیں صرف کا رآمد تعلیم پر فوکس کیا جاۓ۔
اہم سیٹوں پر صرف اہلیت کے حامل افراد کو ہی تعینات کیا جاۓ ،ملک میں مذہبی و سیاسی انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاۓ۔تمام ادارے اپنا اپنا کام کریں اس طرح کے دیگر اقدامات کرنے سے یہ ملک بہت جلد ٹریک پر چڑھ جاۓ گا

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker