Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»سرحدی علاقہ بہاولنگر کے مسائل پر توجہ کی ضرورت۔۔ظہور دھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

سرحدی علاقہ بہاولنگر کے مسائل پر توجہ کی ضرورت۔۔ظہور دھریجہ

ایڈیٹراپریل 1, 201914 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سابق ریاست بہاولپور کا اہم ضلع بہاولنگر ہے ۔ اس کا قدیم نام حاصل ساڑھو ہے ۔نواب آف بہاولپور کے نام پر اسے بہاولنگر کا نام دیا گیا اور 1953ء میں اسے ضلعی حیثیت ملی ۔ اس کے شمال میں ضلع ساہیوال ، مشرق میں فیروز پور، جنوب میں بیکانیر اور مغرب میں بہاولپور ہے ۔ بہاولنگر سے بھارت کی سرحد محض 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ضلع بہاولنگر بہت بڑا ضلع ہے ‘ اس کی پانچ تحصیلیں ہیں ‘ جن میں بہاولنگر ، منچن آباد، چشتیاں ، ہارون آباد، فورٹ عباس شامل ہیں ۔ ضلع کا رقبہ 3428 مربع میل ہے۔ قیام پاکستان سے پہلے بہاولنگر کا شمار بر صغیر جنوبی ایشیاء کے خوشحال ترین خطے کے طور پر ہوتا تھا ۔ دریائے ستلج اسے سیراب کرتا تھا ، اس علاقے کو ستلج ویلی بھی کہا جاتا ہے۔ آمد و رفت کیلئے بہت بڑا ریلوے ٹریک تھا ، کراچی بندرگاہ سے بذریعہ ٹرین آنے والا سامان کراچی براستہ سمہ سٹہ ، بہاولنگر ہندوستان کے شہروں تک جاتا تھا ، اسی طرح ہندوستان کے بڑے شہروں بمبئی اور دہلی کا سامان کراچی تک جاتا تھا ۔ ہر طرف خوشحالی تھی ‘ برطانیہ کا پاؤنڈ ریاست بہاولپور کے روپے کی ویلیو برابر تھی ‘ قیام پاکستان کے بعد دریائے ستلج بیچ دیا گیا ‘ اور امروکا بٹھنڈہ ریلوے ٹریک بند ہونے سے دنیا کا خوبصورت ریلوے اسٹیشن بہاولنگر آج بربادی کا نوحہ بیان کر رہا ہے۔ کسی بھی ملک کا سرحدی علاقہ حساس حیثیت کا حامل ہوتا ہے ، سابق ریاست بہاولپور کے تین اضلاع بہاولنگر ،بہاولپور اور رحیم یارخان کے ساتھ دشمن ملک بھارت کا طویل بارڈر موجود ہے ۔ بارڈر کے دونوں طرف وسیع صحرا موجود ہے ‘ پاکستانی صحراکا نام چولستان اور ہندوستانی صحرا کا نام راجھستان ہے ۔ راجھستان کے صحرا کو اندرا گاندھی نہر کے ذریعے لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ چولستان پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے اور پاکستانی صحرا میں چولستان کے بعد ایک نیا چولستان وجود میں آ رہا ہے ۔ بارڈر کی دوسری طرف پانی اتنا وافر مقدار میں موجود ہے کہ وہاں دوسری فصلوں کے ساتھ دھان بھی کاشت کی جا رہی ہے ‘ جبکہ پاکستان میں انسان اور جانور پیاس سے مر جاتے ہیں ۔ سرحدی علاقے نہایت حساس اہمیت کے حامل ہیں ‘ اس لئے ان مسائل پر بار بار لکھتا رہتا ہوں ۔ پچھلے دنوں بہاولنگر جانا ہوا ، فضل فرید لالیکا اور دوسرے اہل قلم بہاولنگر کے مسائل سے ہمیشہ آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ ہمارے دوست چوہدری افضل کلوکا بھی مجھے بہاولنگر کی ویرانیوں کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں ۔ ان کی اس بات نے مجھے چونکا کر رکھ دیا کہ چولستان میں جانور پانی کی خوشبو پر سفر کرتے ہیں ۔ بھارت نے اپنی سرحد پر آہنی باڑ قائم کر رکھی ہے ۔ چولستانی جانور پانی کی خوشبو پر دوسری جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ خار دار آہنی سلاخوں سے الجھ کر زخمی ہو کر مر جاتے ہیں ۔ ان بے زبانوں کو کون بتائے کہ دشمن ملک کی طرف جانا مناسب نہیں ۔ بہاولنگر میں دوستوں سے ملاقاتوں کے نتیجے میں جو مسائل سامنے آئے ، ان کے مطابق وسیب کے دوسرے علاقوں کی طرح بہاولنگر میں تعلیم اور روزگار کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی بنیادی مسئلہ درپیش ہے۔ پورے ضلع بہاولنگر میں ایک بھی بڑا ہسپتال موجود نہیں اور نہ ہی کوئی دل کا ہسپتال ہے ۔ مریض ملتان یا لاہور پہنچنے سے پہلے دم توڑ جاتا ہے ۔ صحت کے مسائل نے لوگوں کو طبعی مریض کے ساتھ ساتھ ذہنی مریض بھی بنا دیا ہے ۔ آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ منڈی صادق گنج کا مضافات جو کہ بارڈر ایریا ہے ‘ وہاں پچاس گاؤں ایسے ہیں جہاں چھوٹا سا بنیادی مرکز صحت بھی نہیں ہے۔ اس سے بڑھ کر قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس علاقے میں ایک سریانوالا گاؤں ہے وہاں کے ایک باشندے کا نام خیر محمد ہے جو ایک عرصہ سے بیمار ہے ‘ اس کا علاج نہ ہو سکا اور وہ ذہنی مریض بن گیا ۔ اب وہ اٹھارہ سال سے ایک درخت کے ساتھ بندھا ہوا ہے، درخت سوکھ چکا ہے مگر اس کا علاج نہیں ہو سکا ۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ادوار گزر گئے ‘ محترمہ بے نظیر بھٹو اور منظور وٹو کے دور کو بھی اس علاقے کے لوگوں نے دیکھا ‘ مشرف اور پرویز الٰہی کا دور بھی آیا ،اب انصاف کے نام پر بر سر اقتدار آنے والی تحریک انصاف کو بھی کئی ماہ ہو گئے مگر کسی نے توجہ نہیں دی ۔ اس دوران وہاں کے باشندے چوہدری محمد افضل کلوکا اور پروفیسر مہر افضل حکام کو سالہا سال سے درخواستیں دیتے آ رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد کے رہائشی ، انڈیا کے بارڈر کے ساتھ بیس گاؤں ایسے ہیں جہاں سکول کا وجود تک موجود نہیں ۔ جن میں ایک گاؤں میں کم سے کم سو گھر ہیں ۔ میں اس درد کی کہانی کس طرح بتاؤں کہ یہاں کے لوگ وزیراعظم سے لیکر ایم پی اے تک کے تمام دروازے کھٹکھٹا چکے ہیں ، یہ بھی پاکستانی ہیں ، تعلیم ان کا بھی بنیادی حق ہے ‘ 64 سال میں تو نہیں ملا چلو اس مسیحاکا دروازہ پھر سہی ۔ گاؤں کے نام مندرجہ ذیل ہیں ڈب گوماں ،سموالی ، ڈھاپ سچا سنگھ ، ڈب شرقی ،شریا والا، مناسری رام، اڈراگ، جنڈ والا، منڈھالی والا، قائم کا، چھنگا، اکاوالا، مٹ والا ، چھوڑکی ۔ ان میں سے ہر ایک گاؤں کی آبادی ہزار نفوس پر مشتمل ہے مگر ان تمام گاؤں میں سکول موجود نہیں ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ لاہور سے سپیشل ٹیم بھیجیں ، وہ وہاں جاکر وزٹ کریں ، وزٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آ جائے گی ۔ یوں تو پورے پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ انڈیا پاکستان کے بارڈر کے ساتھ آباد ہے اور یہ تمام علاقے انتہائی پسماندہ ذرائع آمد و رفت سے محروم ، صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں ، نہری پانی دستیاب نہیں ، زیر زمین پانی کڑوا ہے ۔ یہاں نہ سکول ہے، نہ ہسپتال ، نہ سڑکیں اور نہ ہی روزگار ۔ ایسے علاقوں میں سے ایک تحصیل منچن آباد ہے، جو ہیڈ سلیمانکی سے لے کر منڈی صادق گنج تک بارڈر کے ساتھ ساتھ پھیلا ہوا ہے اور 86 دیہات پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ غربت، بے روزگاری اور بیماریوں کی آماجگاہ ہے ۔ لوگوں کا واحد ذریعہ روزگار زراعت ہے اور نہری پانی نہ ہونے کے باعث بارانی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 1947ء سے پہلے یہ علاقہ بہاولپور ریاست کا حصہ تھا اور دریائے ستلج پر ہیڈ گنڈا سنگھ والا سے گرے کینال نکال کر اس علاقے کو سیراب کیا جاتا تھا لیکن ہیڈ گنڈا سنگھ والا ہندوستان کی ملکیت میں چلے جانے سے گرے کینال بند ہو گئی اور یہ علاقہ ویران اور بنجر ہوگیا۔ اس علاقے کے مسائل 70 سال بعد جوں کے توں ہیں ۔ اس علاقے کے مسائل کے حل کیلئے حکومت اورجاگیردار سیاستدانوں سے مایوس ہو کر عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے کے مسائل حل کئے جائیں ، 86 د یہات کو سیراب کرنے والی گرے کینال کے متبادل عوامی کینال کو مکمل طور پر بحال اور چالو کیا جائے ۔ ششماہی دورانیے میں عوامی کینال میں پورا پانی چھوڑا جائے تاکہ نہری پانی کی دستیابی سے علاقے کی زراعت بحال ہو سکے اور کسانوں کے گھروں کے چولہے بجھنے سے بچ سکیں ۔
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور، لاہور ہے مگر وہ لاہور نہ رہا!۔۔نصرت جاوید
Next Article ابلیس سے ابوجہل تک!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.