Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»احساس۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

احساس۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹرجون 12, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر ہم تاریخ پر غور کریں تو قبل از اسلام عرب کے لوگ سال میں خوشی کے جو دو تہوار مناتے تھے ، ان میں سے ایک کا نام ’’ عکاظ ‘‘ اور دوسرے کا نام ’’ محنہ ‘‘ تھا۔ یہ تہوار ایک میلے کی شکل میں ہوتے تھے اور عرب ثقافت میں ان کا بھرپور اظہار ہوتا تھا ۔ سرکار دو عالمؐ جب مدینہ تشریف لائے تو آپؐ نے پوچھا خوشی کے ان دنوں میں آپ کیا کرتے ہیں تو عرض کیا گیا ہم کھیلتے ہیں، کودتے ہیں ‘نئے کپڑے پہنتے ہیں اور کھانے پینے کا اہتمام کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا ان دونوں دنوں کے بدلے دو عیدین دی جاتی ہیں۔ چنانچہ ۲؁ھ سے عید الفطر کا آغاز ہوا۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ سرکار مدینہؐ نے اہل مدینہ کی ثقافتی تفریح کا نہ صرف خیال رکھا ، اس سے کہیں بہتر اسلامی ثقافتی تہوار دیئے اور اس بات کا خصوصی اہتمام فرمایا کہ یتیم مسکین اور غریب بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوں ۔ بزرگ کہتے ہیں کہ عید پر پانچ چیزوں کا اہتمام ضروری ہے ۔نہا دھو کر صاف ستھرا لباس پہننا، گھر میں اچھا طعام پکانا، خوشبو لگانا، معانقہ کرنا اور مسکراہٹیں بکھیرنا، بزرگوں اور غمزدہ لوگوں کے پاس خود چل کر جانا۔ آج بھی وسیب کی سندھ اور بلوچستان کی تہذیبی ، ثقافتی ،جغرافیائی اور تاریخی سانجھ موجود ہے ۔ آج بھی نشتر ہسپتال ملتان، وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں سب سے زیادہ مریض بلوچستان سے آتے ہیں ۔ پھر کون ہے جووسیب اور بلوچستان کی سانجھ کو توڑنا چاہتا ہے ؟ اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔عید جو خوشیوں کا نام ہے ، خوشبوؤں کا نام ہے ،آرزؤں اور تمناؤں کانام ہے۔ ایک دوسرے ملنے اور ایک دوسرے سے محبت کا نام ہے جن لوگوں نے اس عید سعید پر یہ عمل دہرایا وہ حقیقی طور پر داد تحسین کے مستحق ہیں ۔ عید کے چاند کے سلسلے میں فواد چودھری صاحب کی سائنس بھی در آئی اور مسئلہ سلجھنے کے بجائے اُلجھا دیا ۔ ہمارے علماء کرام اور رویت ہلال کمیٹی یہ مسئلہ حل نہیں کر سکی ۔ اس بارے مسلم سائنسدانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کہ مسئلہ صرف عید کے چاند کا نہیں بلکہ پورے ہجری کیلنڈر کا ہے۔ کائنات کا پورا نظام تقویم کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس میں ایک پل آگے پیچھے نہیں ۔ ماہ و سال کے ساتھ ساتھ ایک ایک دن اور ایک سکینڈ کی درستی ہمارے کیلنڈر کی درستی سے وابستہ ہے ۔ اگر یہ درست نہ ہو تو زمانہ اسے ناکام کیلنڈر کہے گا ۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ عید کے بہت سے فرائض اور لوازمات ہیں ۔ ہم غریب کے بچے کو عید کی خوشیوں میں شریک کر سکتے ہیں اور اس بار جو یہ عمل سر انجام نہیں دے سکے امید ہے اگلی عید پر غریبوں اور ضرورتمندوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل رکھیں گے ۔ غریب اور پڑوسی ، بے سہارا، نادار اور یتیم ہمسائے کا ہم خیال رکھیں تو عید کی خوشی حقیقی خوشی ہو سکتی ہے اور ہر ضرورت مند کو ہر پل خیال رکھیں تو ہر پل عید کا پل ہو سکتا ہے ۔ دکھاوے اور رسمی رکھ رکھاؤ کی نہیں عید پر عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ، کیا اس طرف توجہ ہو گی ؟ یہ بھی تو سچ ہے کہ عید خوشی کے دن کا نام ہے ، حقیقی خوشی تب ہوتی ہے جب خوشحالی ہو گی مگر ہمارے ملک کی بہت بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ ‘ ہمارے ملک کے سرمایہ داروں نے میٹھی عیدکے آنے سے پہلے جس طرح چینی کا بحران پیدا کیا اور غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے غریبوں پر مہنگائی کے بم برسائے اور جس طرح سرمایہ داروں نے غریبوں کا خون نچوڑاپوری دنیا میں شاید اس کی مثال نہ ملے ۔ کراچی اسلام آباد اور لاہور کے امراء کیلئے ایسے پوش علاقے بھی موجود ہیں ‘ جہاں غرباء اور خیرات مانگنے والوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے ‘ اور اگر کوئی مسکین اور یتیم بھکاری بھٹک کراس طرف چلا بھی جائے تو اس مقصد کیلئے رکھے گئے گن مین اسے بھگا دیتے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق ایسی ہی مارکیٹوں سے اس مرتبہ عید پر امراء نے ایک سو چالیس ارب کی شاپنگ کر ڈالی‘ اگر یہی امراء اپنے فضول شاپنگ کا صرف پانچ فیصد ہی پس انداز کر کے غریبوں کو دیدیتے تو غریبوں کی عید ہو جاتی‘ کہا جاتا ہے کہ عید خوشی کا نام ہے اور خوشی احساس کا نام ہے۔احساس یہ ہے کہ سرکار آقائے نامدارؐ عید پڑھنے جا رہے ہیں ‘ ایک ہاتھ کی انگلی کو پیارے نواسے حسین اور دوسری کو حسن نے تھاما ہوا ہے ‘ راستے میں میل کچیلے پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس بچہ رو رہاہے ‘ آپ فوراً رُک جاتے ہیں ‘ بچے کو گودمیں لیکر پیار کرتے ہیں ‘ رونے کا ماجراء پوچھتے ہیں ‘ بچہ کپکپاتے ہونٹوں کوجنبش دیکر کہتا ہے میں یتیم ہوں‘ آپ کی آنکھوں میں آنسورواں ہو جاتے ہیں ‘ آپ عید گاہ نہیں جاتے‘ واپس گھر تشریف لاتے ہیں ‘بچے کو نہلاتے ہیں نئے کپڑے پہناتے ہیں ‘ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور اس وقت تک نماز ادا نہیں فرماتے جب تک رونے والا بچہ مسکرایا نہیں؟ عید کا لغوی معنی خوشی ہے ‘ خوشی احساس کا نام ہے مگر افسوس کہ آج ہمیں کسی چیز کا کوئی احساس نہیں‘ اگر احساس ہوتا تو آج غریب آبادی خوشیوں سے محروم نہ ہوتی‘ دنیا کی کثیر آبادی کیلئے عید کا دن بھی عید کا دن نہیں جبکہ امراء کیلئے ہر دن روز عید ہے ‘ غریب آج بھی غریب تر اور امیر آج بھی امیر تر ہو رہاہے ‘ خوراک کے گودام بھرے ہیں مگر غریب کا پیٹ خالی ہے ‘ پوری دنیا میں رائج طبقاتی سسٹم میں کائنات کے امن و سکون کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ‘ سندھ کے عظیم شاعر شاہ عبد الطیف بھٹائی سئیں کا ایک شعر اس طرح ہے کہ ’’بکھ بچھڑو ٹول‘ دانا نہ دانا کرے‘‘ یعنی بھوک ایسا ظالم لشکر ہے جو سمجھدار کو پاگل بنا دیتا ہے ۔ بھوک کی وجہ سے ہمارے ہاں چور ڈاکو پیدا ہو رہے ہیں ۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleراج نیتی کا نیا خوبصورت کھیل۔۔رؤف کلاسرا
Next Article انور سجاد: آتی جاتی سانس کا عالم نہ پوچھ۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.