Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»ظہوردھریجہ کا کالم:فقیرا بھگت کی برسی۔چولستان کیسے پہنچے؟
ظہور احمد دھریجہ

ظہوردھریجہ کا کالم:فقیرا بھگت کی برسی۔چولستان کیسے پہنچے؟

ایڈیٹرمئی 17, 20226 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چولستانی فنکار فقیرا بھگت فن کی دنیا کا بہت بڑا نام ہے ۔1959ء میں چولستان میں پیدا ہوا،چولستان کی فنکارہ آڈوبھگت سینئر سے تعلیم حاصل کی ،بہت سے اعزازات حاصل کئے ، دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ 11مئی 1999ء کو یرقان کے موذی مرض سے ان کی وفات ہوئی ۔ برسی کی تقریب چولستان میں ہر سال ہوتی ہے ۔ میں کئی سالوں سے نہیں جا سکا تھا ،اس سال چولستان میں قحط کی کیفیت ہے ، اسی بناء پر جانے کا فیصلہ کیا کہ آنکھوں دیکھا حال بیان کر سکیں ۔عالمی شہرت یافتہ چولستانی فنکار فقیرا بھگت کی 23 ویں برسی کی تقریب بستی فقیرا بھگت چک نمبر184/7-Rتحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں تھی ،ملتان سے میرے ساتھ سرائیکی رہنما ملک جاوید چنڑ ، شریف خان لاشاری ، پروفیسر پرویز قادر خان اور سرائیکی سنگر ثوبیہ ملک تھیں۔ براستہ سی پیک دوپہر کو شیر شاہ انٹرچینج سے روانہ ہو کر ڈیڑھ گھنٹہ بعد ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج پر اتر گئے ۔ ترنڈہ سے ہوتے ہوئے چنی گوٹھ اور جندوپیر کمال میں معروف سرائیکی شاعر صوفی نجیب اللہ نازش کی عیادت کیلئے رکے وہاں معروف سنگر اجمل ساجد اور سرائیکی شاعر پروفیسر خالد نجیب سے ملاقات ہوئی ،’’توں تاں وفا کریں ہا، زندگی تاں بے وفا ہے ‘‘جیسے لافانی شعر لکھنے والے صوفی نجیب اللہ نازش عرصہ سے علیل ہیں ۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں کمشنر بہاول پور اور اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ان کو پھول پیش کئے اوران کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ صوفی نجیب اللہ نازش صاحب سے ملنے کے بعد ہمارا لیاقت پور میںقیام سرائیکی رہنما لالہ اقبال خان بلوچ کے ہاں تھا ،انہوں نے ضیافت کا اہتمام کیا ہوا تھا ۔ وہاں سے ان کے ساتھ چولستان کی طرف چل پڑے ۔ لالہ اقبال خان آگے اور ہم پیچھے ۔فیروزہ جسے چولستان کا گیٹ وے کہا جاتا ہے ، سے چولستان داخل ہوئے ۔لالہ اقبال نے راستے میں ایک شخص سے راستہ پوچھا ، غلط راستہ بتایا گیا جس کے باعث ہم بھٹک گئے اور چولستان کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر پچاس ساٹھ کلو میٹر اضافی سفر پڑ گیا ، اڑھائی تین گھنٹے لگ گئے اس دوران میں سوچ رہا تھا کہ خبریں آتی ہیں کہ فلاں آدمی چولستان میں راستہ بھٹک کر مر گیا ، ابھی تو ہم آباد روہی میں موجود ہیں اور بڑی روہی جسے گریٹر ڈیزرٹ کہتے ہیں وہاں بھٹکنے والوں کی کیا حالت ہوگی ۔ بڑی مشکل سے تقریب میں پہنچے تو سپیکر پر اعلان ہو رہا تھا کہ سرائیکی تریمت سانجھ کی سربراہ اَدی عابدہ بتول کی قیادت میں قافلے نے پہنچنا تھا مگر ان کا قافلہ قلعہ بجنوٹ کے آس پاس گریٹر چولستان میں بھٹکا ہوا ہے ۔چھوٹی خوشیاں بڑے غم، تقریب میں خواتین اور بچے بھی مرجھائے چہروں کیساتھ موجود تھے۔ تریمت سانجھ دراصل خواتین کی انجمن ہے جو کہ خواتین کی بہبود کے لئے کام کرتی ہے ،عابدہ بتول کا تعلق چولستان کے علاقہ محراب والا سے ہے ۔ان کے شوہر نذیر لغاری کا پاکستانی صحافت میں بڑا نام ہے ۔ان کے بھائی انجم لاشاری مرحوم ایک اخبارکے سب ایڈیٹر اور بہت بڑے شاعر تھے ، عابدہ بتول کے والد سفیر لاشاری کا ادب کی دنیا میں نام ہے ۔کئی کتابوں کے مصنف اور فوج میں صوبیدار تھے ۔ ان کی پاکستان کیلئے عظیم خدمات ہیں ،سرائیکی تریمت سانجھ چولستانیوں تک ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچا رہی ہے اور پیاس سے مارے چولستانیوں کو ریسکیو کر رہی ہے۔دوسرے دن قافلے کے رکن اعجاز بلوچ سے میں نے پوچھا کہ آپ کہاں رہ گئے تو اعجاز بلوچ نے کہا کہ قلعہ بجنوٹ کے ساتھ چوکی پر ہمیں روک لیا گیا اور دواڑھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی جاتی رہی ، ہمارے کاغذات ، شناحتی کارڈ، گاڑی کے کاغذات وغیرہ چیک کرنے کے بعد بھی ہمیں بٹھائے رکھا حالانکہ ادی عابدہ نے ان کو اپنے والد کی خدمات بارے بتایا مگر پھر بھی ذہنی اذیت دی گئی ۔70-80کلو میٹر سفر کے بعد آبادی کے چکوک میں پہنچے اور وہاں سے پانی تیل اور خوراک حاصل کی ،اس وقت تک صبح ہو چکی تھی ۔ اسی بناء پر ہم فقیرا بھگت کی تقریب میں نہ پہنچ سکے ۔ اعجاز بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران ہمیں چولستان میں حکومت کی طرف سے کوئی امدادی ٹیم نظر نہ آئی ۔ میں ذکر کر رہا تھا فقیرا بھگت کی برسی کا ،وہاں پہنچے تو بہت بڑا اجتماع تھا ، ہندو مسلم چولستانی اور غیر چولستانی سب آئے ہوئے تھے ۔ عاشق خان بزدار ،منظور خان دریشک ، سردار نعیم خان ڈاہا،راشد عزیز بھٹہ سمیت سرائیکی رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ شاعر ، ادیب ، دانشور ، فنکار اور گلوکار کثیر تعداد میں وہاں موجود تھے ۔جب ہم پہنچے تو مقررین کا خطاب جاری تھا ،سب سے بڑا موضوع چولستان میں خشک سالی اور انسانی زندگیوں کا المیہ تھا ، چولستان میں زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں ۔ وزیر اعظم کو پرواہ نہیں ، کتنے دکھ کی بات ہے کہ اقتدار کی رسہ کشی کیلئے اجلاس پر اجلاس ہو رہے ہیں مگر انسانی المیہ کی کسی کو پرواہ نہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے افغانستان کو گندم اور نقد امداد بھیجی مگر چولستان کیلئے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں بولا ۔مقامی رہنمائوں نے کہا کہ چولستان میں جیپ ریلی اور شکار کیلئے امراء اور شہزادے چلے جاتے ہیں مگر چولستانیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کوئی نہیں آ رہا ۔ حکومت کو کرسی اور اقتدار کی لڑائیوں سے فرصت نہیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ ارکان اسمبلی کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔یہ لوگ لوٹا بننے میں دیر نہیں کرتے ہمیشہ ٹشو پیپر کی طرح استعمال ہوتے آ رہے ہیں ۔ چولستان میں موت رقص کر رہی ہے مگر ارکان اسمبلی خاموش ہیں ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ چولستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور بلوچستان کی طرح آغازِ حقوق چولستان اناؤس کیا جائے ۔
(بشکریہ: 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چولستان فقیرا بھگت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہتاب حیدر تھہیم کا اختصاریہ:خان صاحب ہم آپ سے کیوں نہ پوچھیں‌؟
Next Article چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق

مارچ 5, 2025

ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

فروری 21, 2025

چولستان کے فنکار آڈو بھگت کا کسمپرسی میں انتقال ۔۔ ظہور دھریجہ

جنوری 22, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.