Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»زبیر اعظم کا کالم:محمد ضیا الدین کا صحافتی سفر: ’خبر بنانے میں کمزوری ہو تو خیر ہے، بندہ کرپٹ نہیں ہونا چاہیے‘
بی بی سی

زبیر اعظم کا کالم:محمد ضیا الدین کا صحافتی سفر: ’خبر بنانے میں کمزوری ہو تو خیر ہے، بندہ کرپٹ نہیں ہونا چاہیے‘

ایڈیٹرنومبر 30, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’دو تین بار بےنظیر بھٹو سے ان کی وزارت عظمی کے دوران ملاقاتوں میں ضیا الدین صاحب اور محترمہ کی آپس میں خاصی بحث ہوتی تھی۔ ایک بار تو بی بی نے انھیں کہا کہ ضیا صاحب، آپ کا لب و لہجہ اتنا سخت کیوں ہے تو ضیا صاحب نے جواب دیا کہ میرا کام آپ کو سچ بتانا ہے، خوشامدی تو آپ کے ارد گرد بہت ہیں۔‘
پاکستان کی صحافت میں محمد ضیا الدین کو ایک ایسے صحافی کے طور پر جانا جائے گا جنھوں نے ہر دور حکومت میں سچ کا ساتھ دیا۔ 83 سال کی عمر میں وفات پانے والے سینیئر صحافی کے چلے جانے پر سبھی یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کی زندگی موجودہ دور کے صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
سنہ 1938 میں انڈیا کے شہر مدراس میں پیدا ہونے والے محمد ضیا الدین اپنے خاندان کے ساتھ پہلے مشرقی پاکستان کے دارالحکومت ڈھاکہ اور پھر 1960 میں 21 سال کی عمر میں کراچی پہنچے۔ بی فارمیسی کی ڈگری لیے انھوں نے ایک دواساز کمپنی میں نوکری شروع کی لیکن ان کا دل اس کام میں نہیں لگا۔
کچھ عرصے بعد انھوں نے صحافت کا رخ کرنے کا ارادہ کیا اور کراچی یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں داخلہ لے لیا۔ یہاں سے ہی ان کے صحافتی سفر کا آغاز ہوا جس کے بعد انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
یونیورسٹی کے زمانے میں ہی وہ روزنامہ ڈان سے وابستہ ہو گئے اور پڑھائی مکمل ہوتے ہی پاکستان سپاٹ لائٹ کے نام سے ایک ماہانہ میگزین جاری کیا جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکا۔
اس کے بعد پاکستان پریس ایجنسی نامی نجی کمپنی کے ساتھ کام کیا لیکن یہ پاکستان میں صحافت کے لیے کچھ اچھا دور نہیں تھا۔ ایک جانب صدر ایوب خان کی سخت پالیسیاں تھیں تو دوسری جانب میڈیا مالکان ویج بورڈ ایوارڈ کے تحت تنخواہیں ادا کرنے سے انکاری تھے۔
پھر 1970 کی دہائی میں محمد ضیاالدین نے پہلے پاکستان اکانومسٹ اور بعد میں مارنگ نیوز میں شمولیت اختیار کی۔ کراچی میں بیس سال گزارنے کے بعد 1978 میں ضیا الدین نے اسلام آباد آ کر دی مسلم اخبار جائن کیا جہاں جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں اخبار کی کاپی کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس درکار ہوا کرتی تھی۔
ان کی صحافتی زندگی کا دورانیہ تو پچاس سال سے زیادہ کے عرصے پر محیط ہے لیکن اس کا عروج 1982 میں روزنامہ ڈان میں شمولیت سے شروع ہوا۔
ان کے دیرینا ساتھی ناصر ملک کے مطابق ’جنرل ضیا الحق کی آمریت ہو یا بے نظیر بھٹو کی جمہوری حکومت۔ نواز شریف کی وزارت عظمی ہو یا جنرل مشرف کا دور، ضیا الدین نے وہی لکھا اور کہا جسے وہ سچ سمجھتے تھے۔‘
ڈان میں محمد ضیا الدین کے ساتھ کام کرنے والے ناصر ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ضیا صاحب نے کبھی کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں لکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ‘بے نظیر بھٹو دو صحافیوں کے بہت قریب تھیں جن میں سے ایک ایچ کے برکی اور دوسرے ضیا الدین تھے اور اکثر ان سے مشورہ کرتی تھیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے اس تعلق کو اپنی صحافت پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔‘
‘بینظیر نے پوچھا، ضیا صاحب آپ کا لہجہ اتنا سخت کیوں ہے؟’
سینیئر صحافی حامد میر ہی ہیں جو بینظیر بھٹو سے ضیا الدین کی بےتکلفی کے چشم دید گواہ ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘دو تین دفعہ بےنظیر بھٹو سے ان کی وزارت عظمی کے دوران ملاقاتوں میں ضیا الدین صاحب کے ساتھ میں بھی موجود تھا اور میں نے دیکھا کہ ان کی آپس میں کافی بحث ہوتی تھی۔‘
ناصر ملک کہتے ہیں کہ ’بےنظیر بھٹو نے اپنے دونوں دورِ حکومت میں یہ آفر کی کہ ضیا الدین ان کے مشیر بن جائیں لیکن ضیا صاحب کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ ‘میں صحافی ہوں اور صحافی ہی رہوں گا’۔
روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے سابق مدیر اور محمد ضیا الدین کے قریبی ساتھی کمال صدیقی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ضیا الدین صاحب موجودہ دور کے صحافیوں سے اس طرح مختلف تھے کہ جہاں آج کل کچھ صحافی پاور بروکر بن جاتے ہیں وہ ایسا نہیں کرتے تھے۔’ کمال صدیقی نے کہا کہ ایک سینیئر صحافی ہونے کے باوجود ناصرف ان کی زندگی بہت سادہ تھی بلکہ ان کے اصول نہایت واضح تھے جن پر انہوں نے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔‘
‘ضیا الدین مشرف سے بھی ویسے ہی سخت بات کرتے جیسے بےنظیر سے’
ضیا الدین کے شائع ہونے والے ایک حالیہ انٹرویو کے مطابق جب بےنظیر بھٹو کی پہلی حکومت کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے کرپشن کے الزامات پر برطرف کر دیا تو شواہد کے طور پر ان کی چند رپورٹس کو بھی شامل کیا گیا لیکن بعد میں کبھی بھی بے نظیر بھٹو نے ان سے گلہ نہیں کیا۔
حامد میر کے مطابق پرویز مشرف کے دور حکومت میں میں نے دیکھا کہ ضیا الدین صاحب کا لہجہ تو اتنا ہی سخت ہے جتنا بے نظیر بھٹو کے سامنے ہوا کرتا تھا تو میرے نزدیک ان کی عزت اور بھی بڑھ گئی۔
حامد میر نے ایک اور قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب پرویز مشرف چیف آف آرمی سٹاف تھے تو ایڈیٹرز سے ایک ملاقات میں کارگل سے متعلق بات ہو رہی تھی۔
حامد میر کے مطابق جنرل مشرف نے جب دعوی کیا کہ اس پلان سے کشمیر میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے تو ضیا الدین صاحب کا خیال ان سمیت زیادہ شرکا سے مختلف تھا اور انھوں نے اس وقت جنرل پرویز مشرف کو کہا کہ ’جنرل صاحب آپ عوام کو فتح کر سکتے ہیں، کشمیر کو فتح نہیں کر سکتے۔’
’رپورٹر میں اخلاقی کمزوری نہ ہو‘
محمد ضیا الدین کی صحافتی زندگی سے جڑی وابستگی کا ایک اور قصہ سناتے ہوئے سینیئر صحافی ناصر ملک نے بتایا کہ جب کوئی نیا رپورٹر بھرتی کرنا ہوتا تھا تو ضیا صاحب سینیئر لوگوں کی ڈیوٹی لگاتے تھے کہ بیک گراؤنڈ چیک کریں۔
’ضیا صاحب کہتے تھے کہ خبر بنانے میں اگر کوئی کمزوری ہو تو خیر ہے لیکن اخلاقی کمزوری نہیں ہونی چاہیے، بندہ کرپٹ نہیں ہونا چاہیے۔‘
کمال صدیقی کہتے ہیں کہ ضیاالدین صاحب کی زندگی میں کبھی بھی ان پر کوئی الزام نہیں لگا سکا اور سب ہی اس بات کا اعتراف کرتے تھے کہ ان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔
ناصر ملک نے بی بی سی کو بتایا کہ ضیا الدین بطور ایڈیٹر اپنے کام پر دوستی کو بھی اثر انداز نہیں ہونے دیتے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈان اخبار میں ایک سیاست دان جن کی ضیا الدین سے دوستی تھی اکثر اپنی خبریں لگوانے کے لیے دیتے تھے لیکن میں نے بطور نیوز ایڈیٹر کبھی ان کی خبر نہیں چھاپی کیوں کہ مجھے علم ہوا کہ دیگر اخبارات میں وہ اپنی خبر لگوانے کے لیے لفافے بھی دیتے تھے۔
’کئی بار اس سیاست دان نے دفتر آکر ضیا الدین صاحب سے میری شکایت کی۔ ضیا صاحب مجھے بلاتے تھے اور ان کے سامنے پوچھتے تھے کہ خبر کیوں نہیں لگائی تو میں کوئی نا کوئی بہانہ کر دیتا لیکن اگلے دن پھر خبر نہیں لگاتا تھا تو ضیا صاحب نے کبھی مجھ سے نہیں پوچھا کہ تم نے میرے دوست کی خبر کیوں نہیں لگائی۔‘
کمال صدیقی کے مطابق محمد ضیاالدین نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نئے صحافیوں کو عملی طور پر اس کا ثبوت بھی دیا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: دسمبر آ رہا ہے
Next Article رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.