Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انتخابات وقت پر ہونے چاہییں، اتحادی ہمت پکڑیں، الیکشن کی تیاری کریں، بلاول بھٹو
اہم خبریں

انتخابات وقت پر ہونے چاہییں، اتحادی ہمت پکڑیں، الیکشن کی تیاری کریں، بلاول بھٹو

ایڈیٹرجون 17, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bhutto
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوات :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ ہمت پکڑیں، اگر آپ الیکشن سے بھاگ رہے ہو تو کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا، الیکشن کے لیے تیار پکڑیں، پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہییں۔
سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ جب بھی عام آدمی کا خیال رکھا گیا، غریب آدمی کا خیال رکھا تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دور تھا جب آپ کو اپنا مالکانہ حقوق ملے، اور یہ سلیکٹڈ کا دور تھا جب آپ سے آپ کا مالکانہ حقوق چھینا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم آپ کو معاف نہیں کرسکتے، ہم آپ کو عبرتناک مثال بنادیں گے، اگر ایک دفعہ ان لوگوں کو معاف کیا گیا تو پھر پاکستان میں نہ رول آف لا ہوگا، نہ جمہوریت چل سکتی ہے، نہ ہی ہماری حکومت چل سکے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام کو پھانسی پر چڑھا دیا گا، ہمارے جیالوں نے خود کو آگ لگالی لیکن اپنے ملک کے خلاف کوئی جنگ نہیں کی، ہمارے کارکن نے پر امن احتجاج کیا، 1986 میں بینظیر بھٹو شہید کا دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی استقبال ہوا، اس وقت اگر شہید بینظیر بھٹو چاہتیں تو وہ ضیا الحق کے گھر پر حملہ کر سکتی تھیں، وہ راولپنڈی پر حملہ کرسکتی تھیں، کور کمانڈرز ہاؤسز پر حملہ کرسکتی تھیں، لیکن وہ محب وطن پاکستانی تھیں، ہمارے ساتھ جتنا بھی ظلم کیا گیا، ہم نے کبھی اس طرح کی حرکت نہیں کی، ہم نے ہمیشہ ایک ہی نعرہ لگایا ہے کہ جمہوریت ہمارا انتقام ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک نیب کا کیس اور ایک رات جیل میں گزارنے پر انہوں نے اعلان جنگ کیا، اپنے کارکن کو سازش کے تحت کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کروائے، اگر ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں نہیں کھڑا کریں گے تو پھر ملک کا نقصان ہوگا اور میں اور آپ اس ملک کا نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام دہشت گردوں کے خلاف چاہیے وہ دہشت گرد (مسلح) ہوں یا سیاسی دہشت گرد ہوں، ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کی حکومت دیکھی، آصف زرداری کی حکومت دیکھی اور عمران خان کی حکومت دیکھی، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ نوجوانوں کو روزگار کے سب سے زیادہ مواقع کس کی حکومت میں ملے، وہ جو کپتان تھا، وہ تو روز چھینتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج حالات ایسے ہیں کہ ہر شخص پریشان ہے، حالات ایسے بن چکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ اور دشمنی کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ اس کا مقابلہ بےروزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے اور وہ دن دور نہی جب ہم ان سب چیزوں کا خاتمہ کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آؤ، ہم عمران خان کو بھگا سکتے ہیں تو ہمارے بزرگ ہماری بات نہیں مان رہے تھے، جب وہ سینئر رہنما نوجوان کے پیج پر آئے اور تحریک اعتماد لائے تو ہم نے اس سلیکٹڈ کو بھگا دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ ہمت پکڑیں، اگر آپ الیکشن سے بھاگ رہے ہو تو کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا، الیکشن کے لیے تیار پکڑیں، پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن اپنے وقت پر ہوئے تو یہ نوجوان آپ کو دیکھائے گا کہ جیسے ہماری جماعت نے ہر ضمنی الیکشن جیتا، سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتا اور کراچی میں اس کا میئر منتخب ہوا، ویسے ہی پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے بھی تیار ہے اور یہ ہی پیغام ہم اپنے اتحادیوں کو بھی دیں گے کہ آئیں ہمت پکڑیں، آئیں میدان میں آئیں، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے تیاری کرنی چاہیے، مقابلہ کرنا چاہیے اور جو بھی جیتے اس کا حق ہوگا کہ وہ آپ عوام کی خدمت کرے، آپ کے مسائل کا حل نکالے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے وہ فنڈز نہیں رکھے جو اس کو رکھنے چاہیے تھے، میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جائیں اور ان کو سمجھائیں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کی نیت پر مجھے کوئی شک نہیں ہے، انہوں نے اپنی آنکھوں سے وہ مناظر دیکھے ہیں، میں ان سے درخواست کروں گا کہ ان کی ٹیم میں وہ جو لوگ ہیں جو ان کے کیے گئے وعدے پورے نہیں کروا رہے ہیں، ان سے وزیراعظم کو حساب لینا چاہیے، وزیر اعظم اس ملک اور اتحاد کا وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) یہ چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی اس بجٹ میں اپنا ووٹ ڈالے تو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈز منظور کیے بغیر یہ نہیں ہوسکتا، ہم امید رکھتےہیں کہ اسحٰق ڈار اور ان کی ٹیم بجٹ پر ہمارے اعتراضات کو دور کریں گے، یہ بات ممکن نہیں ہے کہ وزیراعظم ایک بات کریں اور بجٹ میں دوسری بات لکھی ہوئی ہو، ہمارے مسائل کا حل نکلے گا، ہم آگے بڑھیں گے اور ہم الیکشن کی طرف بڑھیں گے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت بے نظیر بھٹو جنرل باجوہ خواتین دھرنا ذوالفقار علی بھٹو سوات وزیر خارجہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیونان کشتی حادثہ: اسپیکر قومی اسمبلی کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر زور
Next Article پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس

اپریل 16, 2026

ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.