Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انسانی حقوق کے چمپیئن بننے والے کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو
اہم خبریں

انسانی حقوق کے چمپیئن بننے والے کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو

ایڈیٹرمئی 22, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کشمیر :وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کمشیر کے حوالے سے عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر خطوں میں انسانی حقوق کے چمپیئن بننے والے کشمیر میں سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں کیسے بند کرسکتےہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے نمائندوں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے نمائندوں کے مقابلے میں زیادہ میچور اور سنجیدہ ہیں اور اس وقت یہاں کی اسمبلی ہماری اسمبلی سے بہتر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں کشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کے لیے آیا ہوں، مسئلہ جموں و کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجندا ہے، کشمیریوں کے حقوق اور خواہشات کچلے گئے، آزاد جموں و کشمیر کے جس خطے میں ہم آج کھڑے ہیں اس کو خون کی قیمت میں آزاد کروایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں ریجن میں 1947 میں ہوئے مسلم کا قتل عام ہم نہیں بھولے، وہ اس تحریک کے اولین شہدا میں سے تھے، حیرت انگیز طور پر بھارت دنیا کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جموں و کشمیر ان کا غیرمتنازع علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ بھارت نے مسئلہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل لے کر گئی اور یہ مسئلہ حل طلب اور عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے اور اس کا طے ہے کہ اس کا حتمی حل اقوام متحدہ کی سربراہی میں ریاست آزاد اور شفاف رائے شماری کے ذریعے نکالے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 70 سے زائد دہائیوں سے کشمیریوں کے بنیادی حق کو روندا جا رہا ہے، آج میں دنیا سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا ایک ملک کو اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے فیصلوں اور اپنے وعدوں کو توڑے اور کھلم کھلا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت کیے گئے وعدے اہم ہیں، بھارت کی جانب سے کشمیر کے عوام کے حقوق سے مسلسل روگردانی ایک غیرقانون قدم ہے، دوہرے معیار کی سفارت کاری یا بھارت ریاستی دہشت گردی کسی قیمت اس حقیقت کو دھندلا نہیں سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے اور اس کے تحت کشمیر کو آزادی دینی ہوگی، آج کشمیر کھلی جیل ہے، جہاں کشمیر کے مسلمانوں کو خوف میں مبتلا کردیا گیا ہے، ہزاروں افراد کو مار دیا گیا، غائب کردیا گیا یا بینائی سے محروم ہوچکے ہی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کی زمین سے بے دخل کیا جا رہا ہے، ان کی جائیدادیں تباہ کی جارہی ہے، ان کی ثقافت تبدیل کی جا رہی ہے، میڈیا پر قدغن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی قابض افواج کشمیری مسلمانوں پر تشدد، ماورائے قانون قتل میں ملوث ہیں اور بھارت کے کالے قانون قابض افواج کو مکمل استثنیٰ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ منظم ظلم نہ صرف عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ مذاق ہے، میں ان سے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں جو قواعد کی بنیاد پر بین الاقوامی آرڈر اور انسانی حقوق کے چمپیئن بنتے ہیں، وہ کیسے اس ظلم پر اپنی آنکھ بند کرسکتے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اپنے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جو یورپ کے حوالے سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں فعال ہوسکتا ہے وہ کشمیر کے حوالے سے انہی خلاف ورزیوں پر اندھا کیسے ہوسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدام ظلم کا ایک نیا باب ہے، جس کی وجہ سے کشمیری اپنی سرزمین میں مجبور اقلیت میں بدل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیرمقامی لاکھوں افراد کی تازہ رجسٹریشن، ڈومیسائل سرٹیفکیٹس اور عارضی طور پر رہائش پذیر لاکھوں افراد کو ووٹ کا حق دینا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے تاکہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی اور سیاسی حیثیت ختم کردی جائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اس طرح کی یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات یکسر انداز میں مسترد کرتا ہے، دنیا یک طرفہ اقدامات اور ریاستی مظالم پر کیسے خاموش رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت سیاحتی گروپ کے اجلاس کی میزبانی سری نگر میں کر رہا ہے، امور نوجوانان کی مشاورتی فورم کے اجلاس گزشتہ چند ہفتوں میں جموں، لیہہ اور سری نگر میں منعقد ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت جی20 کے چیئر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کر رہا ہے، جس فورم کی تشکیل کا مقصد عالمی اقتصادی مسائل تھا لیکن اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتے ہوئے میزبانی کی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ آج کشمیر دنیا کے ان سب سے زیادہ ملیٹری سے بھرے ہوئے علاقوں میں سے ایک ہے، عام علاقوں میں لاکھوں فوج تعینات نہیں کی جاتی ہے اور نام نہاد گورنر رول کے تحت نہیں چلائے جاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام علاقوں میں نامعلوم قبرستان نہیں ہوتے، معمول کے علاقوں میں شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے، صحافیوں کو رپورٹ کرنے کی آزادی ہوتی ہے، ایسے میں بھارت کیسے دعویٰ کرسکتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔.
وزیرخارجہ نے کہا کہ میں بھارتی حکام کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر پر یک طرفہ اقدامات سے آپ کے مظالم کو نہ تو قانونی لبادہ مل سکتا ہے اور نہ ہی قبضے کو جواز مل سکتا ہے، اگر بھارت سپرپاور بننا چاہتا ہے تو سپر پاور کی طرح اقدامات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خود اجلاس میں کہا کہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھانے اور مذمت کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا کو یاد دلانا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی 2018 اور 2019 کی دو رپورٹس ہیں، جو ہمیں اخلاقی طور پر صورت حال کی طرف متوجہ ہونے پر زور دے رہی ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیر کے بغیر لفظ پاکستان نامکمل ہے، پاکستان اور کشمیر کے عوام میں منفرد یکسانیت ہے، جس کی بنیاد مشترکہ جغرافیہ، تاریخ، ایک جیسے امیدیں اور احساسات ہیں اور ہمارے ایک جیسے خواب ہیں اور دل ایک ساتھ دھڑکتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو پاکستان نظر انداز نہیں کرسکتا ہے، یہ ہماری چوائس نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، تاہم اچھے تعلقات متنازع اقدامات سے قائم نہیں ہوسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے، شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں شرکت کے دوران میں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ حالات اگست 2019 سے پہلے کی طرح بحال کرے تاکہ آگے بڑھا جائے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو زرداری عالمی برادری کشمیر مسئلہ کمشیر وزیرخارجہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان نے زمان پارک کے گھرکا لگژری ٹیکس ادا کردیا
Next Article فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہدا کی حرمت پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، آرمی چیف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو اسےسپورٹ کرونگا: بلاول

جون 10, 2025

بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہوکر نکلتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

جون 9, 2025

بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

جون 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.