Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر عباس برمانی»اوشو ، انا ، ٹرمپ اور نپولین : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
ڈاکٹر عباس برمانی

اوشو ، انا ، ٹرمپ اور نپولین : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ایڈیٹردسمبر 16, 202519 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
birmani 2
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گرو رجنیش المعروف بہ اوشو جنہیں ان کے پیروکار اور مرید بھگوان شری رجنیش کہتے ہیں ایک ڈسکورس میں فرماتے ہیں کہ کسی جنگل میں ایک یوگی فقیر پیپل کے درخت کے نیچے بیٹھا گیان دھیان کرتا تھا ، وہاں قریب ہی ایک چوہے کا بل تھا ، چوہے نے اسے بے ضرر پایا تو اس کے قریب آنے لگا ، اس کے پاس بیٹھا رہتا تھا ، پھر زیادہ قربت ہوئی تو اس کے اوپر چڑھ جاتا ، کئی بار تو اظہار محبت کے طور پر کھانے کی چیزوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی اس کے آگے لا کر رکھتا ، یوگی کو بھی اس سے پیار ہو گیا ۔ ایک دن ایک بلی نے چوہے پر حملہ کیا ، یوگی کے پاس گپت شکتیاں یعنی خفیہ طاقتیں تھیں اس نے چوہے کو جنگلی بلا بنا دیا ، پھر ایک دن ایک کتے نے اس بلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یوگی نے اسے چیتا بنا دیا ، پھر ایک دن ایک تیندوے نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یوگی نے اسے ببرشیر میں تبدیل کر دیا ، جب وہ شیر بنا تو اس نے یوگی پر ہی حملہ کر دیا تب یوگی نے اسے واپس چوہا بنا دیا ۔
اوشو کہتے ہیں کہ تمہارا اہنکار یعنی انا ego طاقتور ہوتی جاتی ہے اور آخر میں تمہیں کھا جاتی ہے اور دوسری بات یہ کہ یہ شیر میں تبدیل ہوئی انا اتنی آسانی سے دوبارہ چوہا نہیں بنتی جتنی آسانی سے یوگی نے اپنے بنائے ہوئے شیر کو واپس چوہا بنایا تھا۔
یہ انا ہی ہے جو آپ کو حسد اور نفرت کے منفی جذبات دیتی ہے ، آپ کو موازنے اور مقابلے کے چکر میں ڈال دیتی ہے ، فلاں اس برانڈ کے کپڑے یا جوتے پہنتا ہے ، فلاں نے نئی اور بڑی گاڑی خرید لی ہے ، اس نے فلاں ہاؤ سنگ سکیم میں پلاٹ خریدا ہے ، فلاں جگہ کوٹھی بنائی ہے مجھے بھی یہ سب حاصل کرنا ہے ۔ یہ بھاگ دوڑ جسے ریٹ ریس کہا جاتا ہے ایک تو سکون اور اطمینان کو کھا جاتی ہے اور دوسرا منفی ہتھکنڈوں اور جرم کو پروموٹ کرتی ہے اور یہ سب انا جھوٹی انا کی تسکین کے لیے ہو رہا ہوتا ہے ۔ پاکستان میں سول سروس یا پولیس سروس میں شامل ہونا کتنی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے ، لیکن آپ ہر سال ایسے کئی کامیاب لوگوں کو خودکشی کرتے دیکھتے ہیں ۔
سیاست بھی یہاں ایک بہت بڑا منافع بخش کاروبار ہے اور ساتھ ہی سٹیٹس سمبل بھی لیکن کتنے سیاستدان ماہرین نفسیات کے کلائنٹ ہیں یا شراب اور نیند کی گولیوں کے بغیر سو نہیں پاتے یہ عام طور پر لوگ نہیں جانتے ۔ کتنے تاجر اور صنعتکار دوسرے تاجروں اور صنعتکاروں سے مقابلے میں دیوالیہ ہو جاتے ہیں اور پھر جس ذہنی اور جسمانی اذیت سے گزرتے ہیں یہ داستانیں بھی سب تک نہیں پہنچتیں ۔
اپنے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی دیکھ لیجیے وہ نوبل پیس پرائز کے لیے پاگل ہوئے پھرتے ہیں ، وجہ ! کیونکہ اوباما کو ملا تھا ۔ اوباما دو بار صدر بنے ، ٹرمپ بھی دو بار بن گئے لیکن نوبل انعام میں وہ ان سے پیچھے ہیں لہذا وہ امریکہ پر انحصار کرنے والے اپنے ہر اتحادی ملک سے خود کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرا چکے اسرائیل آذربائجان پاکستان آرمینیا ۔۔۔ حد یہ کہ اس سال نوبل انعام نہ ملنے پر انہوں نے فٹبال مقابلوں کے بین الاقوامی ادارے فیفا سے خود کو امن انعام دلوا کر دنیا بھر میں اپنی ہنسی اڑوا لی، خود کو تمسخر کا نشانہ بنوا لیا۔
نپولین بوناپارٹ بہت بڑا فاتح تھا لیکن اسے اپنے قد کے چھوٹا ہونے کا کمپلیکس ہو گیا تھا جس نے اس کا سکون چھین لیا تھا ۔ حالانکہ اس کا قد چھوٹا نہیں تھا ، اس کے نام میں بونا اردو والا نہیں ، اس کا قد پانچ فٹ چھ انچ تھا اس دور میں فرانسیسی لوگوں کے اوسط قد اتنے ہی ہوا کرتے تھے ۔ ہوا یوں تھا کہ ایک برطانوی کارٹونسٹ اپنے کارٹونوں میں نپولین کا قد چھوٹا دکھاتا تھا چنانچہ وہ اس کمپلیکس میں مبتلا ہو گیا ، حد یہ ہے کہ اس نے اپنے دشمن ملک برطانیہ کو خط لکھ کر اس پر احتجاج کیا اور کارٹونسٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔
ہمیں کوشش کرنی چاہیے محنت کرنی چاہیے لیکن موازنے مقابلے رشک اور حسد کے چکر میں نہیں الجھنا چاہیے ۔ دل کی سننی چاہیے ، جو وہ نہ کرنا چاہتا ہو وہ اس پر نہیں تھوپنا چاہیے۔ سکون اور اطمینان ہی اصل نعمتیں ہیں ، ان کی قیمت پر حاصل کردہ ظاہری کامیابی کوئی کامیابی نہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گرو رجنیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیض حمید کی سزا سے میری بے اعتنائی کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم
Next Article گھوٹکی میں 19 مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.