Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»تونسہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جنوبی پنجاب میں سکیورٹ ہائی الرٹ
اہم خبریں

تونسہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جنوبی پنجاب میں سکیورٹ ہائی الرٹ

ایڈیٹرجنوری 14, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
police encounter layyah news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈیر غازی خان (نمائندہ گردو پیش ) آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی آر پی او آفس ڈی جی خان آمد ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ایڈیشنل آئی جیز جنوبی پنجاب ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، آر پی او ڈی جی خان ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ، ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب کو تونسہ شریف میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقات بارے آگاہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب محمد سلیم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سی پی او بھجوانے کی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے ۔ بارڈر ایریا میں موجود چیک پوسٹوں پر نفری کی تعداد کو بڑھایا جائے ، زیادہ وسائل کے ساتھ ماہر سنائپرز کو بھی تعینات کیا جائے۔ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کچہ سمیت دیگر حساس علاقوں میں پولیس آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں اپنی پٹرولنگ بڑھائیں ۔ مجرمان کی نقل و حرکت ختم کرنے کیلئے سندھ اور بلوچستان پولیس سے کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز ڈی جی خان میں شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان نے سی پی او ملتان شاکر داوڑ اور اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب قاضی علی رضا کے ہمراہ وہوا ضلع تونسہ دہشتگردوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کیلئے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے کانسٹیبل کو نقد انعام دیا اور صحت یابی کیلئے دعا کی ایڈیشنل آئی جی نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کی راہ میں زخمی جوان ہمارا فخر اور شہید ہمارے سروں کا تاج ہیں شر پسند عناصر کے خلاف پولیس قربانیوں سے دریغ نہیں کرے گی زخمی کانسٹیبل کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان کو سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوان چوکس ہو کر فرائض سر انجام دیں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے جنوبی پنجاب میں سیکیورٹی مزید الرٹ کر دی گئی ہے گزشتہ شب جھنگی چیک پوسٹ ضلع تونسہ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک جوان مظہر خان شہید اور کانسٹیبل محمد رمضان زخمی ہوئے تھے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب اسمبلی ازخود تحلیل، گورنر کا عمل میں حصہ بننے سے انکار
Next Article بلدیاتی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے، ایم کیو ایم کا انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.