Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»زمان پارک میں پولیس آپریشن: پرویز الٰہی کہاں غائب ہیں؟
تجزیے

زمان پارک میں پولیس آپریشن: پرویز الٰہی کہاں غائب ہیں؟

ایڈیٹرمارچ 17, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ( عارف ملک سے ) پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کے دوران زمان پارک دو دن میدان جنگ بنا رہا اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ خیبرپختونخوا کے لیڈرز نے بھی زمان پارک کا رخ کیا لیکن اس پورے معاملے میں پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی منظر سے غائب رہے۔
اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچی تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت دیکھنے میں آئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن عمران خان کے پرستار سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے۔ سینیئر رہنما بھی وقتاً فوقتاً زمان پارک آتے اور کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور کئی رہنماؤں نے تو آنسو گیس کی شیلنگ بھی جھیلی لیکن ایک اہم شخص کی کمی سب ہی نے محسوس کی اور لوگ حیرت زدہ بھی رہے کہ آخر چوہدری پرویز الہی کہاں غائب ہیں؟
وی نیوز نے اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کی تو عقدہ کھلا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر زمان پارک پولیس آپریشن سے دو روز پہلے سے ہی علالت کا شکار ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ چار روز سے بیمار ہیں، انھیں شدید فلو ہے اس لیے وہ گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران پرویز الٰہی نے دو مرتبہ عمران خان کو فون کیا ۔ پہلی دفعہ تو دونوں کی بات ہوئی لیکن دوسری بار نہیں ہوسکی جس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت عمران خان کی رہائشگاہ پر آنسو گیس کے شیل گر رہے تھے۔ پرویز الٰہی نے فون پر عمران خان کو بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر پارٹی چیئرمین نے انھیں آرام کا مشورہ دیا۔
زمان پارک میں دو روز سے جاری پولیس آپریشن میں پرویز الٰہی عمران خان سے ملنے تو نہیں جاسکے البتہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کے لیے ان کے گھر ضرور جاتے رہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی کے مطابق پرویز الٰہی ٹکٹوں کے معاملے کو بڑی توجہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں کہ گجرات، منڈی بہاء الدین، تلہ گنگ ،حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کسے دینے ہیں۔
انھوں نے اس بات پر بھی اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے کہ کون سا ممکنہ ٹکٹ ہولڈر پنجاب میں پارٹی کے لیے کیا کررہا ہے۔ پرویز الٰہی علالت کے باوجود پارٹی کے لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور حالات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔
وی نیوز نے پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں سے رابطہ کیا جن میں سے ایک سینیئر خاتون رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پرویز الٰہی ایک کمزور انسان ہیں جو ہر وقت ڈیل کے چکر میں رہتے ہیں اور یہ بیماری والی بات ان کا محض ایک بہانہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کو مرکزی صدر بنایا گیا ہے لیکن ریلی میں ان کی شمولیت بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما اپنے لیڈر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور کسی کے آنے نہ آنے سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انتخابات میں چوہدری پرویز الٰہی کے کردار کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
( بشکریہ:وی نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز الٰہی عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن پر حکم امتناع میں کل تک توسیع
Next Article میرے ساتھ وہی کرنا تھا جو اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا تھا: عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.