Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»سنسنی خیز میچ : سپر اوور میں قلندر ہار گئے : زلمی کامیاب
کھیل

سنسنی خیز میچ : سپر اوور میں قلندر ہار گئے : زلمی کامیاب

ایڈیٹرفروری 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
peshawar-zalmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بیٹنگ کے سبب پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو باؤلنگ کی دعوت دی۔زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ کے ہیرو محمد حارث صرف چھ رنز بنا کر چلتے بنے۔
دوسری وکٹ کے لیے حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے 36رنز جوڑ کر اسکور 49تک پہنچا دیا، زازئی کو اننگز کی ابتدا میں ہی اس وقت موقع ملا جب کامران غلام ان کا کیچ نہ پکڑ سکے لیکن افغان بلے باز اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 20رنز بنا کر حفیظ کی وکٹ بن گئے۔ابھی زلمی اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ فواد احمد نے کامران اکمل کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلا دی۔51رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد حیدر علی کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 60رنز کی رفاقت قائم کی، شعیب ملک 32رنز بنانے کے بعد فواد کی دوسری وکٹ بن گئے۔
حیدر علی سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور مجموعی اسکور میں دو رنز کے اضافے سے ان کی بھی 25 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔اختتامی اوورز میں زلمی جارحانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے آسٹریلیا کے فواد احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حفیظ اور ڈیوڈ ویزے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں قلندرز کو پہلی ہی گیند پر دھچکا لگا اور شعیب ملک کی گیند پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
دوسری وکٹ کے لیے فل سالٹ نے کامران غلام کے ساتھ 37 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن سالٹ 14 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔کامران غلام 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن قلندرز کی ہدف کے تعاقب کی کوششوں کو اس وقت نقصان پہنچا جب ہیری بروک صرف دو رنز بنا کر پویلین جا بیٹھے۔
چار وکٹیں گرنے کے بعد حفیظ کا ساتھ دینے سہیل اختر آئے اور دونوں نے 39رنز جوڑ کر مجموعہ 88 تک پہنچا دیا، قلندرز کے سابق کپتان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ویزے کی اننگز صرف ایک رن پر تمام ہوئی۔
اس مرحلے پر تمام تر امیدیں محمد حفیظ سے وابستہ تھیں لیکن 49 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ہو آؤٹ ہوئے تو قلندرز نے 129 رنز بنائے تھے۔
میچ کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 24 رنز درکار تھے لیکن شاہین شاہ آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔قلندرز کے کپتان نے آخری اوور میں 23 رنز بٹور کر میچ کو ٹائی کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے 20 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 39رنز بنائے۔
سپر اوور میں لاہور قلندرز کے بلے باز اسکور کرنے میں ناکام رہے اور چھ گیندوں پر صرف 5رنز بنا سکے اور پشاور زلمی کے شعیب ملک نے ابتدائی دو گیندوں پر چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے میچ کے لیے ٹیم میں چھ تبدیلیاں کیں اور کامران اکمل، عماد بٹ، خالد عثمان، محمد عمر، ارشد اقبال اور حیدر علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ قلندرز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پشاور زلمی پی ایس ایل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاکر حسین شاکر کا کالم : اسلام تبسم کی مسکراہٹ کس نے چھینی ؟
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : پانی کا بھی اللہ مالک ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

پی ایس ایل میں ’ سلطان کی واپسی ‘ : سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنا نام ملتان سلطانز رکھ لیا

مارچ 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 12, 2026
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جون 12, 2026
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم جون 12, 2026
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.