Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی :کیا یہ آزادی رائے پر حملہ ہے؟
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی :کیا یہ آزادی رائے پر حملہ ہے؟

ایڈیٹرجنوری 10, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
donald trump
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکہ اور دنیا کے بیشتر حصوں میں اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیاجارہا ہے کہ ٹوئٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ ’دی رئیل ڈونلڈ ٹرمپ‘ کو مستقل طور سے بند کردیا ہے۔ امریکی صدر کو 8 کروڑ87 لاکھ لوگ ٹوئٹر پر فالو کرتے تھے۔ ٹرمپ اپنے حامیوں کے ساتھ متبادل مواصلت قائم کرنے کے لئے ٹوئٹر کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے رہے تھے۔ اس طرح وہ کسی کنٹرول کے بغیر اپنی رائے اپنے حامیوں اور دشمنوں تک پہنچانے میں آزاد تھے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند ہونے سے جہاں غیر روائیتی اور غیر ذمہ دارانہ اظہار کا راستہ مسدود ہونے پر امریکہ اور دنیا کے دیگر ملکوں میں اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے تو اس کے ساتھ ہی یہ بحث بھی شروع ہوگئی ہے کہ کیا ایک کمرشل کمپنی کا یہ اقدام شخصی آزادی اظہار پر حملہ تو نہیں ہے؟ بعض ماہرین اور قانون دان یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ ٹوئٹر جیسی بڑی کمپنی اگر امریکی صدر جیسی شخصیت کا اکاؤنٹ بند کرکے اسے حق رائے سے محروم کرسکتی ہے تو اس سے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں ہونا چاہئے کہ مستقبل میں بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں ہی دراصل آزادی اظہار کی نئی حدود متعین کریں گی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے یہ طریقہ دراصل جمہوریت کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس طرح لوگ اپنی بات کہنے کے لئے بڑے پلیٹ فارم کی عائد کردہ شرائط کو ماننے پر مجبور ہوں گے۔ بلا روک ٹوک خیالات کا اظہار محدود ہوجائے گا۔
دوسری صورت میں علیحدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استوار کرنے کا رجحان زور پکڑ سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد ایک تبصرے میں یہ واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی بات کہنے کے لئے اپنا خود مختار سوشل میڈیا پلیٹ فارم استوار کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح یک طرفہ رائے کے اظہار او رشدت پسند خیالات کی ترویج کے لئے ایسے پلیٹ فارم سامنے آسکتے ہیں جہاں صرف ایک ہی نقطہ نظر کے لوگ جمع ہوں گے۔ اس طرح مباحثہ اور ہمہ قسم خیالات کی ترویج کے لئے مشترکہ اور سب کو اکٹھا کرنے والے پلیٹ فارمز کی اہمیت و ضرورت محدود ہوسکتی ہے۔ قیاس ہے کہ یہ رجحان بھی جمہوری روایت اور خیالات و رائے کے تبادلہ کے مواقع کو کم کرے گا۔ اور انتہا پسندانہ خیالات کی روک تھام کی بجائے انہیں آزادی سے پھیلنے کا موقع ملے گا۔ یہ لوگ اپنے اپنے علیحدہ گروہ بنا لیں گے اور ان کے خیالات کو دلیل اور شواہد سے مسترد کرنے والی آوازوں کو وہاں تک رسائی نہیں ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں منعقد ہونے والے انتخاب میں شکست کے بعد یک طرفہ اور کسی حد تک جمہوریت دشمن رویہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے 74 ملین ووٹوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ فراموش کردیاکہ ان کے مد مقابل جو بائیڈن کو ان سے 7 ملین زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ وہ کسی ثبوت کے بغیر انتخاب میں دھاندلی اور بائیڈن کی کامیابی کو سیاسی دشمنوں اور بائیں بازو کے انتہا پسندوں کی سازش قرار دیتے رہے ہیں جنہوں نے امریکی انتخابی نظام کو یرغمال بنا کر’ محب وطن امریکیوں‘ کے نمائیندے ڈونلڈٹرمپ کی جیت کو بظاہر شکست میں تبدیل کردیا۔ وہ اپنے ان الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ اسی لئے امریکی عدالتوں میں دائر کئے گئے درجنوں دعوے مسترد کردیے گئے۔ ملک کی سپریم کورٹ میں بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائرکی گئی تھیں لیکن ججوں نے مناسب شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر ان پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
اس ناکامی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کیا۔ وہ مسلسل ری پبلکن پارٹی کے عہدیداروں اور سینیٹ و کانگرس میں اپنی پارٹی کے نمائیندوں سے اپیل کرتے رہے کہ انتخابی نتائج کو مسترد کرکے ریاستوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ ’حقیقی طور سے کامیاب‘ ہونے والے یعنی ٹرمپ کی کامیابی والا نتیجہ بھجوائیں۔ اس حوالے سے جارجیا کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ ایک طویل ٹیلی فون بات چیت کو واشنگٹن پوسٹ نے جاری بھی کیا تھا۔ اس گفتگو میں ٹرمپ مسلسل انتخابی نتیجہ کو مسترد کرتے ہوئے یہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ کہیں سے بھی 11700 ووٹ تلاش کئے جائیں تاکہ اس ریاست میں ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان ہوسکے۔ اسی طرح 6جنوری کو کانگرس کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر کیپیٹل ہل پر ہونے والےحملہ اور توڑ پھوڑ کوبھی دراصل ٹرمپ کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی کا نتیجہ کہا جارہا ہے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں ایک پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ٹرمپ کا کہناتھا کہ کانگرس کا مشترکہ اجلاس چند ایسی ریاستوں کے نتائج کو مسترد کردے جہاں ٹرمپ کو بہت کم ووٹوں سے شکست ہوئی تھی تاکہ ان کی شکست کامیابی میں تبدیل ہوجائے۔ نائب صدر مائیک پنس اس اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ٹرمپ نے ان سے کہا تھا کہ ان کے پاس یہ حتمی اختیار ہے کہ وہ اس حیثیت میں تن تنہا انتخابی نتائج مسترد کرسکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دراصل نائب صدر پر دباؤ ڈالنے اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے بحران پیدا کرنے کی خواہش کی تکمیل کے لئے ہی ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو واشنگٹن میں جمع کیا اور پھر ان سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کانگرس کی طرف مارچ کرنے کا مشورہ دیا۔ اسی کے نتیجے میں کانگرس کی عمارت پر حملہ ہؤا جسے امریکی جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ قرار دیا جارہا ہے۔ اس پس منظر میں ٹوئٹر نے گزشتہ رات جب ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور سے بند کرنے کا اعلان کیا تو امریکی میڈیا کے علاوہ متعدد حلقوں کی جانب سے خوشی و اطمینان کا اظہار سامنے آیا۔ ٹوئٹر کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے تشدد پر اکسانے کا اندیشہ موجود ہے۔ یہ طریقہ ٹوئٹر کی پالیسی اور بنیادی قانونی ذمہ داری سے متصادم ہے۔ اسی لئے اس اکاؤنٹ کو مستقل بند کیا جارہا ہے۔ سیاستدانوں اور ماہرین کی بڑی اکثریت اس فیصلہ سے متفق بھی دکھائی دیتی ہے۔ کیوں کہ ٹرمپ نے صدر بننے سے پہلے بھی لیکن خاص طور سے صدر بننے کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے اپنے جھوٹے سچے پیغام کو حامیوں تک پہنچانے، سیاسی مخالفین پر رکیک حملے کرنے اور مین اسٹریم میٖڈیا کو ‘فیک نیوز‘ قرار دینے کا کام مؤثر طریقے سے کیا تھا۔ امریکہ میں اس وقت ٹرمپ کے غیر جمہوری رویہ کے بارے میں شدت سے بحث ہورہی ہے ۔ان سے ا ستعفی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ وہ کانگرس میں دوبارہ صدر کے مواخذے کی قرار داد لاسکتی ہے۔ اس ماحول میں اس پابندی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر متوازن بحث دیکھنے میں نہیں آئی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ سوشل میڈیا اور شخصی آزادی کے حوالے سے مباحث اہم موضوع ہوں گے۔ اس کے آثار ابھی سے دکھائی بھی دینے لگے ہیں۔ ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک ٹوئٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ ’ایران کا آیت اللہ آزادی سے ٹوئٹ کرسکتا ہے لیکن امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے‘۔ ان کا خیال ہے کہ اس اقدام سے اظہار کی آزادی محدود ہوگی اور ٹوئٹر پر کیا کہا جاسکتا ہے، اس کا فیصلہ چند کارپوریٹ لوگ کریں گے۔ ناروے میں سوشل ڈیموکریٹک منشور رکھنے والی لیبر پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ یوناس گار ستورے نے بھی یہی سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ درست ہے کہ ٹرمپ کے خیالات سنگین، خطرناک اور نفرت انگیز ہوتے ہیں لیکن کسی کے اظہار پر پابندی عائد کرنا سہل نہیں ہونا چاہئے۔ اس سے آزادی اظہار کو خطرات لاحق ہوں گے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ فیصلہ مشکل اور پیچیدہ ہے۔ ایک ایسی لائن کھینچی گئی ہے جو رائے کی آزادی کو محدود کررہی ہے۔ اگر دنیا بھر میں ٹوئٹر نے اس پالیسی کو نافذ کرنا شروع کردیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے‘۔
ان آرا کی روشنی میں یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ مستقبل قریب میں ٹرمپ اور ان کے حامی ہی نہیں بلکہ مغربی جمہوریت میں بلا روک ٹوک اظہار کی آزادی کو ایک اہم موضوع کی حیثیت حاصل ہوسکتی ہے جس پر وسیع سطح پر خیالات سامنے آئیں گے اور آزادی اظہار، جمہوریت اور حدود وقیود کے حوالے سے نئے نکات پر غور کیا جائے گا۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ان مباحث کے نتیجہ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے سنسر کرنے کے اختیار کو محدود کیا جاسکے گا یا انہیں قانونی ذمہ داری سے استثنی دینے کی کوشش کی جائے گی۔ البتہ یہ بحث اس اعتراض کے قریب تر ہوگی جو دنیا بھر کے مسلمان مغرب میں توہین مذہب پر مبنی اظہار کو آزادی و جمہوریت قرار دینے پر اٹھاتے رہے ہیں۔ مسلمان سیاست دان حتی کہ مبصرین بھی اس اصول پر کوئی منطقی اور متوازن رائے سامنے نہیں لاسکے۔ ان کا اعتراض عام طور سے مذہبی جذباتیت اور لوگوں کے احساس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
اس صورت حال کا یہ پہلو بھی قابل غورہے کہ مسلمانوں کی طرف سے آزادی اظہار کو توہین مذہب کے لئے استعمال کرنے پر اعتراض کی حجت یوں کمزور پڑ جاتی ہے کہ اتنی ہی شدت اور طاقت سے ادیبوں، صحافیوں یا فنکاروں کو تشدد و دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی مذمت نہیں کی جاتی۔ ٹرمپ پر ٹوئٹر کی پابندی کے حوالے سے بھی یہ پہلو دلچسپ بحث کا موضوع بن سکتا ہے کیوں کہ یہ پابندی بھی تشدد کے ایک سنگین واقعہ کے بعد لگائی گئی ہے اور اس میں یہی عذر اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنے اکاؤنٹ کو تشدد کے فروغ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مستقبل میں آزادی رائے کی بحث میں یہ اصول بہر حال طے کرنا پڑے گا کہ کوئی بھی آزادی کسی دوسرے کی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں دیتی۔ تاہم یہ سوال بدستور تنازعہ کا سبب رہے گا کہ یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے پابندی عائد کرنا کیا قابل قبول طریقہ ہوسکتا ہے۔

( بشکریہ :کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

donald trump tweeter ٹوئٹر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن : رات بھر افواہیں گردش کرتی رہیں
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : پانچ واقعات۔۔۔کس موضوع پر لکھوں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 15, 2026

مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.