Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال
اہم خبریں

عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال

ایڈیٹرمئی 14, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی نجی و سرکاری تنصیبات اور املاک کو اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔
نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا دامن اگر اتنا ہی صاف تھا تو وہ جواب دیں کہ 2 اگست 2022 سے لے کر آج تک آپ نے فنانشل ٹائمز کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا، اس لیے کہ آپ کو معلوم ہے کہ برطانوی عدالت سے آپ کی بدعنوانی پر مہر تصدیق ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پر عائد جرمانے کے لیے معاملات طے کر کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے القادر یونیورسٹی کے لیے 650 کنال اراضی حاصل کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں سے رسیدیں فراہم کرنے کا کہتے رہتے ہیں لیکن جب اپنی باری آئی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رو رہے ہیں؟ جب آپ کی باری آئی تو آپ نے ہر چیز جلا دی کیونکہ آپ کے پاس رسیدیں اور کوئی جواب نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تشدد اور لاقانونیت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جناح ہاؤس، ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز، ایمبولینس، تاریخی ریڈیو پاکستان پشاور، اور ملک کا ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر سب کچھ اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان میں 60 ارب روپے کی چوری کی وہ پکڑی جاچکی ہے اور پھر آپ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرٹی ڈیلر کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے اپنے فائدے کے لیے اپنی زمین کا فائدہ اور ہیرے جواہرات کے تحائف لینے کے لیے قوم کے 60 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے بجائے ایک پراپرٹی ٹائیکون کا جرمانہ حل کرنے کے لیے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے اور اس کو ذاتی فائدہ دیا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان آپ نے بدترین کرپشن کی ہے جس کا جواب آپ کو دینا ہوگا اور آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں مسلسل جس انتشار کی بنیاد رکھی ہے آپ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کارکنان کو ٹھنڈے دل اور دماغ سے سوچنے کی دعوت دیتا ہوں کہ عمران خان نے جب سے سیاست شروع کی ہے وہ کونسا تعمیری منصوبہ یا ریفارمز ہیں جو انہوں نے متعارف کرائی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں گرفتار ہوگیا پھر مجھے نہیں پتا کیا ہوا، عمران خان صاحب، آپ پورے ایک ماہ سے منصوبہ بندی کر رہے تھے، آپ کی ذاتی نگرانی میں منصوبہ بندی ہو رہی تھی کہ اگر آپ گرفتار ہوں گے تو پی ٹی آئی کا ردِعمل کیا ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان القادر ٹرسٹ القادر ٹرسٹ کیس امریکا انتقال ایران بلاول بھٹو پاکستان مسلم لیگ ن سینئر رہنما احسن اقبال نارووال وفاقی وزیر منصوبہ بندی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہر فرد کی تصویر موجود ہے، ایک ایک کا پیچھا کر رہے ہیں، محسن نقوی
Next Article معاہدے کیلئے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آئی ایم ایف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ

مئی 28, 2026

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مئی 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.