Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»فیضان عارف کا کالم : فلاح کے نام پر سیٹھ بننے والوں کا احوال
تجزیے

فیضان عارف کا کالم : فلاح کے نام پر سیٹھ بننے والوں کا احوال

ایڈیٹراپریل 19, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poor charity
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سینٹرل لندن میں ماربل آرچ سے کرکل ووڈ کی طرف جائیں تو ایجوئر روڈ پر پیڈنگٹن گرین پولیس اسٹیشن کے بالمقابل ایک چھوٹی سی چیریٹی شاپ ہے۔ جب میں اس چیریٹی شاپ میں داخل ہوا تو اندر ایک چھوٹے سے کیبن نما کمرے میں عبدالستار ایدھی بیٹھے ہوئے تھے۔ مجھے مسکرا کر ملے۔ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر یہ گفتگو ایک طویل انٹرویو کی شکل اختیار کر گئی(جس کی تفصیل میری کتاب کامیاب لوگ میں شامل ہے ) ایدھی صاحب عملی انسان تھے۔ بہت زیادہ بات چیت اور نمود و نمائش کا انہیں شوق نہیں تھا۔ لاچار،مجبور ،بے سہارا ،مفلوک الحال، معذور، لاوارث، معاشرے کے ستائے اورٹھکر ائے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود ان کی زندگی کا مشن تھا اور ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی یہ مشن جاری ہے۔ مجھے کراچی میں ان کے دفتر میں بھی ملنے کا اتفاق ہوا،جہاں وہ ایک پرانے میز کرسی پر بیٹھ کر کام کیا کرتے تھے۔ انہوں نے زندگی بھر کبھی اپنے لئے کسی ایوارڈ یا اعزاز (نوبل پرائز )کے لیے کوئی لابنگ نہیں کی اور نہ ہی انہیں تقریبات میں مہمان خصوصی بننے یا اپنے اعزاز میں عشائیوں کا اہتمام کروانے کا شوق تھا۔
چوبیس برس پہلے کی بات ہے کہ جب میں روزنامہ جنگ لندن میں کام کیا کرتا تھا تھا،ان دنوں ایدھی صاحب کو جنگ فورم میں شرکت کے لیے راضی کیا گیا۔ فورم کے بعد ایک خوشحال اور متمول پاکستانی نے ایدھی صاحب کو گھیر لیا اور ان کے اعزاز میں ایک عشائیے کے اہتمام کا اصرار کرنے لگا ۔ایدھی صاحب نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ ڈنر میں کتنے لوگ ہوں گے ؟تو اس نے جواب دیا ایک سو سے زیادہ لوگ ہوں گے اور یہ عشائیہ لندن کے ایک اعلیٰ ریستوران میں منعقد ہوگا۔ایدھی صاحب نے پھر پوچھا کہ اس پر کتنی رقم خرچ ہوگی تو اس امیر آدمی نے جواب دیا کہ خرچے کی فکر نہ کریں اس کا سارا انتظام ہو جائے گا۔ ایدھی صاحب نے کہا کہ جتنی رقم تم اس عشائیے پر محض مجھے خوش کرنے کے لئے خرچ کرو گے اگر یہی رقم تم میرے ادارے کو دے دو تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی اور اس رقم سے سیکڑوں بھوکے اور مستحق لوگ کئی دن پیٹ بھر کر کھانا کھائیں گے۔ ایدھی صاحب کی یہ بات سن کر اس شخص کو دھچکا لگا لیکن جب اس نے ایک لمحے کیلئے غور کیا تو اسے ایدھی صاحب کی بات زیادہ مفید لگنے لگی اور اس شخص کے دل میں ملیشیے کے لباس اورہوائی چپل والے تھیلا بردار ضعیف شخص کے خلوص کی قدر اور زیادہ بڑھ گئی۔
مجھے عبدالستار ایدھی صاحب کی باتوں اور ملاقاتوں کا حوالہ دینے کی ضرورت اس لیے پیش آئی آئی کہ برطانیہ میں بہت سے اوورسیز پاکستانیوں نے ایسی چیریٹی آرگنائزیشنز بنا رکھی ہیں جن کو سالانہ لاکھوں پاؤنڈ کی امداد اور خیرات ملتی ہے جس سے ان کے فلاحی منصوبے اور انسانی بہبود کے پراجیکٹس بھی چل رہے ہیں لیکن ان چیرٹی آرگنائزیشنز کے سربراہ اوربانی ان خیراتی اداروں کو اپنی لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلاتے ہیں ۔ذاتی نمود و نمائش ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے ہوائی اڈوں پر روانگی اور جہاز کے اندر براجمان ہونے کی تصاویر سے لے کر اپنے اعزاز میں تقریبات کی فوٹوز کی جس طرح سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر تشہیر کی جاتی ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ خود کو چیریٹی ورکر قرار دینے والے دراصل چیریٹی ٹائیکون بن کر لوگوں کو اپنی اہمیت کا احساس دلانا چاہتے ہیں ۔یہ چیریٹی ٹائیکون پاکستان کے قومی اور سرکاری اعزازات کے حصول کے لیے لئے جو جتن اور لابی کرتے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے انٹرویوز اور پروگرام نشر کروانے کے لیے جو پاپڑ بیلتے ہیں یا سینیٹر بننے کی خواہش میں سیاسی قائدین کی خوشنودی حاصل کرنے کے چکر میں پڑے رہتے ہیں اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ چیریٹی ٹائیکون نہ صرف اپنے اپنے مسلک کے پیروں کی پذیرائی اور ان کے علا قوں میں فلاحی اور سیاسی منصوبوں پر بے دریغ پیسہ خرچ کرتے ہیں ہیں بلکہ بہت سے صحافیوں کو اپنے چیریٹی پراجیکٹس کے معائنے کیلئے خیرات کی رقم سے غیر ملکی دوروں پر لے جاتے ہیں۔ ہمارے یہ چیریٹی ٹائیکون ذاتی تشہیر کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں بہت سی ایسی چیریٹی آرگنائزیشنز جن کو ذاتی نام ونمود کے خواہشمند پاکستانی چلا رہے ہیں، اب ان کو ملنے والے عطیات میں گزشتہ دو دہائیوں یعنی بیس برس کے دوران بہت نمایاں کمی آچکی ہے اور ان اداروں کے بارے میں شکایات بھی برطانیہ کے چیریٹی کمیشن تک پہنچتی رہتی ہیں ۔
چیریٹی ورکر ہونے کے یہ دعوے دار نہ تو ایدھی صاحب کی طرح ملیشیے کا لباس اور ہوائی چپل پہنتے ہیں اور نہ ہی اپنے فلاحی سنٹرز میں پکنے والی دال روٹی سے شکم کی آگ بجھاتے ہیں ۔ ان کا ذریعہ معاش ، غیر ملکی دورے ، ہوائی سفر،پرسنل پبلسٹی سب کا انحصار خیرات میں ملنے والے عطیات پر ہوتا ہے ۔ یہ چیریٹی ٹائیکون پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اُن کا احترام عبدالستار ایدھی کی طرح کیا جائے۔ معلوم نہیں ہمارے یہ چیرٹیی ٹائیکون کب خودفریبی کے خول سے باہر نکلیں گے ۔ برطانیہ میں کوئی بھی خیراتی ادارہ چیریٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے بغیر عطیات اور خیرات جمع نہیں کرسکتا۔ اس وقت برطانیہ میں ایک لاکھ ستر ہزار ادارے چیریٹی آرگنائزیشن کے طور پر رجسٹر ہیں جن کو سالانہ75بلین پاؤنڈ کے قریب عطیات یعنی ڈونیشنز ملتے ہیں اور یہ رقم پاکستان کے سالانہ بجٹ سے بھی زیادہ ہے ۔ برطانیہ میں رجسٹرڈ مسلم چیریٹیز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن کو کئی ملین پاؤنڈ سالانہ ڈونیشن ملتا ہے اور یہ آرگنائزیشنز اس رقم سے کئی غریب مسلم ملکوں میں اپنے فلاحی پراجیکٹس کااجراء کرتی ہیں ۔ ان مسلم خیراتی اداروں کو عطیات دینے میں برطانوی مسلمان پیش پیش ہوتے ہیں ۔ گزشتہ سے پیوستہ برس پاکستان کے ایک بہت بڑے عالم دین اور مفکر سے کسی نے ٹی وی پروگرام میں استفسار کیا کہ مسلمانوں کو چیریٹی یا خیرات، عطیات دیتے وقت کن ترجیحات کو پیش نظر رکھنا چاہئے؟ اس مذہبی دانشور نے اس سوال کا بہت عمدہ اور شرعی جواب دیا جو ہم سب کے لیے ایک طرح سے قابل تقلید ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ کوئی عطیہ یا چیریٹی دینے لگیں تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا آپ کے قریبی رشتے داروں یا اہل و عیال میں کوئی اس کا مستحق ہے ۔ اگر قریبی رشتے داروں میں کوئی مستحق نہ ہو تو اپنے مستحق ہمسائے کو یہ عطیہ دیں اور اگر کوئی ہمسایہ مستحق نہ ہو تو محلے داروں میں کسی مستحق کو تلاش کریں ۔ اگر محلے داروں میں بھی کوئی مستحق نہ ملے تو دور پرے کے عزیزوں اور رشتے داروں میں کسی مستحق کی مدد کریں ا ور وہاں بھی کوئی مستحق نظر نہ آئے تو پھر کسی چیریٹی آرگنائزیشن کے ذریعے اپنے عطیات مستحقین تک پہنچانے کا آپشن اختیار کریں ۔
زکوٰۃ، خیرات اور عطیات کے سلسلے میں ہمیں اس عالم دیں کی طرف سے بتائی جانے والی ترجیحات کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ ویسے بھی مسلمان عطیات اور خیرات دینے میں بہت فراخ دل ہیں۔ اگر وہ اس معاملے میں اپنی ترجیحات درست کرلیں تو ہمارے بہت سے قریبی رشتے دار معاشی مشکلات سے نجات پاسکتے ہیں۔
( بشکریہ :ہفت روزہ اخبار جہاں )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعزاز سید کا تجزیہ : کالعدم تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن، کیا ملک میں تشدد اور دہشت گردی کی نئی لہر آ سکتی ہے؟
Next Article فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے کا صرف ہمیں نقصان ہو گا : وزیر اعظم عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کوپھر کالعدم قرار دے دیا گیا

فروری 22, 2019

باقر نقوی۔۔امجد اسلام امجد

فروری 21, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.