Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»محمد حنیف کا کالم: سب سے بڑی مردانہ کمزوری
تجزیے

محمد حنیف کا کالم: سب سے بڑی مردانہ کمزوری

ایڈیٹرجولائی 1, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا کی وبا سے پہلے جب تھکا ہارا مرد کام سے واپس آتا تھا تو امید کرتا تھا کہ اس کا استقبال ایسے کیا جائے جیسے میدان جنگ سے آنے والے فوجی کا کیا جاتا ہے۔ اب کبھی لاک ڈاؤن تو کبھی سمارٹ لاک ڈاؤن اور کبھی آج جانے کی ضد نہ کرو ٹائپ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مرد حضرات گھروں میں بند ہونے پر مجبور ہیں۔انھوں نے گھر کو ہی میدان جنگ سمجھ لیا ہے اور یہ بھی خود ہی طے کر لیا ہے کہ اس میدان جنگ کا آخری مورچہ کچن بنے اور چونکہ ہر مرد میں ایک چھوٹا موٹا مجاہد موجود ہے، تو فیصلہ ہو گیا ہے کہ اپنے ازلی دشمن کے چھکے کچن میں ہی چھڑائے جائيں گے۔
جس طرح پچھلے سال تک ہر فرد کو سیاحت اور فوٹو گرافی کا شوق تھا، اب ہر مرد کا مشغلہ کُکنگ اور فوٹوگرافی ہے۔ کچے گوشت سے قورمہ بننے تک کے تمام مراحل فون پر لگے کیمرے کی آنکھ میں بند کر دیے جاتے ہیں۔ میدے اور انڈے کو پھینٹتے ہوئے فلٹر لگا کر فلم بند کیا جا رہا ہے۔
شاہی کبابوں کی گولائی پر تمغے اور سیلوٹ بٹ رہے ہیں۔ میں نے بھی کام و دہن کی محبت کی اشتہار بازی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے ہاتھ سے بنی ایک پھولتی ہوئی چپاتی کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ایسی نظر لگی کہ اس کے بعد ایک چپاتی بھی پھول کر نہ دی۔
ہر نیا محاذ جنگ ایک نئی تخریب کاری کو بھی جنم دیتا ہے اور اس نئے محاذ جنگ میں مرد کے سب سے بڑے دشمن برتن ہیں۔ فرض کریں آپ تین لوگ ہیں اور آپ نے صرف دال چاول بنانے ہیں۔ ایک برتن میں چاول پکے، ایک میں دال، ایک میں بنا بگھار، اور ہاں پہلے دال اور چاول بھگونے بھی تو ہوتے ہیں تو دو برتن وہ ہو گئے۔
اگر عیاشی کا موڈ بنے تو ساتھ رائتہ بن گیا، ایک اور برتن اور پھر رائتے کے لیے کھیرا مرچ وغیرہ کاٹنا پڑا تو ایک چھری اور ایک وہ منحوس تختہ جس پر یہ چیزیں کٹیں۔
دال اور چاول ڈونگوں میں ڈلے ان میں بڑے چمچے، پھر ہر فرد کے لیے ایک پلیٹ اور چمچ یا دال چاول کی کریٹ پر ہاتھ پھیرا تو کچن کی سنک میں برتنوں کا اتنا بڑا انبار لگ چکا ہے کہ اس سے تو بہتر تھا کہ میں دشمن کے بچوں کو ہی پڑھا لیتا۔
مرد کو اس میدان جنگ میں کوئی دشمن نظر نہیں آتا۔ مثلاً اسے ابھی دھلنے والے برتن تو نظر آ رہے ہیں لیکن اسے یہ پتہ نہیں کہ اگر سنک کے نیچے والی الماری کھولیں تو اس میں جھاڑو پونچھے کا سامان بھی پڑا ہوتا ہے۔ کسی جنگی اکیڈمی میں یہ نہیں سکھایا جاتا کہ جب کوئی چیز نکالنے کے لیے دراز کھولیں تو اسے بند بھی کیا جاتا ہے۔
ہینگر سے کپڑا اتاریں تو ہینگر کی جگہ فرش نہیں بنے۔ باتھ روم کا فرش آپ کی ٹی شرٹ کے لیے نہیں بنا۔ اگر ٹی وی کا ریموٹ نہیں مل رہا تو گھر کے ہر فرد سے تفتیش کرنے کے بجائے صوفے کے نیچے ہاتھ ماریں۔ پانی کی بوتل آپ نے فریج سے نکالی تھی وہ خود چل کر واپس نہیں جائے گی۔
آپ کے فون کا چارجر آپ کو ڈھونڈتا ہوا خود نہیں آئے گا۔ اور وہ جو آپ چیخ رہے ہیں کہ مجھے گرم مصالحہ نہیں مل رہا ہے تو گرم مصالحے کی شیشی آپ کے ہاتھ آ لگے۔
اگر کبھی آپ ٹرین پر لمبا سفر کریں تو پٹری کے دونوں طرف کراچی سے پشاور تک آپ کو مردانہ کمزوری کے علاج کے اشتہار ملیں گے۔ جن سٹیشنوں پر ٹرین رکتی نہیں وہاں بھی کوئی اللہ کا بندہ مردانہ کمزوریوں کی شفا بانٹ رہا ہے۔ لیکن جو مردانہ کمزوریاں گرہستی کے کاموں میں آڑے آتی ہیں ان کا علاج ابھی تک کسی کے پاس نہیں۔
اور میں ان مردوں کی بات نہیں کر رہا جو کھانے میں نمک کم ہونے پر شریک حیات کا ناک کاٹ دیتے ہیں۔ میں بظاہر نرم دل انسان کے بچوں کی بات کر رہا ہوں۔
گھریلو کاموں سے مردانہ کمزوری کے تعلق کی ایک جھلک مجھے تب نظر آئی جب سینسر سے پاس ہونے والی فلم زندگی تماشا پر علامہ خادم رضوی نے یہ کہہ کر دھاوا بول دیا کہ اس میں علما کرام کی توہین ہوئی ہے۔ یہ فتوی صرف ٹریلر دیکھ کر کیا گیا۔ ٹریلر میں ایک باریش آدمی کو گھر کے کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ وہ کھانا پکا رہا ہے، کپڑے دھو کر سوکھنے ڈال رہا ہے۔
یہ مناظر دیکھ کر علامہ خادم رضوی کو اتنا جلال آیا کہ وہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کو عالمی قرضوں سے نجات دلانے کا مشن بھول کر زندگی تماشا پر اپنے غوری میزائل داغنے لگے۔ زندگی تماشا میں مردانہ کمزوری کا تھوڑا سا علاج موجود تھا کہ گھر کے کام کرنے میں مرد کی شان میں فرق نہیں آتا۔ لیکن علامہ وہ علاج کیوں ہونے دیتے کہ کہیں اس کے بعد ہم سب کو اپنے کپڑے خود ہی دھونے پڑتے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : کراچی حملہ اور مراد سعید سے متاثر وزیر خارجہ
Next Article باس(2)۔۔طلعت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

جون 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.