Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Spielbank gebührenfrei online aufführen verde casino Promos 20 500+ Gebührenfrei Games 2026
  • Book of Dead Online -Casinos, die schnell zahlen Erfahrungen 2026 Abzocke unter anderem vertrauenswürdig?
  • Book Galactic Win Slot für Geld of Dead Vortragen Eltern jetzt inside Deutschland!
  • Mr Bet Casino Maklercourtage abzüglich Einzahlung fat santa Video -Slot einbehalten 50 FS
  • Mr Green Kasino Teutonia sphinx 3d Spielautomat Boni bloß Einzahlung 2026 Testbericht
  • Eye of Horus » Sizzling Hot kostenlose App Kostenlose Demonstration & qua Echtgeld vortragen
  • 60 Freispiele Book Sunrise Reels $ 5 Kaution of Dead abzüglich Einzahlung Book of Dead
  • Mr Green Maklercourtage Sourcecode » 40 Voucher daring dave and the eye of ra Spielautomat Fünfter monat des jahres 2026
  • Nachfolgende besten Verbunden Casinos as part of Slot the secret of ba Deutschland inoffizieller mitarbeiter Abmachung 2026
  • Descubre los secretos de Malina Casino: guía completa para principiantes Los casinos son un mundo fascinante que atrae a
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : فواد چودھری کے لیے ”انسانی حقوق“ وغیرہ کی دہائی
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : فواد چودھری کے لیے ”انسانی حقوق“ وغیرہ کی دہائی

ایڈیٹرنومبر 8, 202312 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بارہا اس کالم میں ہارے ہوئے شخص کی طرح اعتراف کیا ہے کہ رزق کمانے کی مجبوری ہے۔ وگرنہ ہم کیا ہماری صحافت کیا۔ بارہا دہرائے اعتراف کے باوجود طعنہ زنی کے عادی چند افراد گزشتہ تین دنوں سے مجھے سوشل میڈیا پر پھیلائے چند پیغامات میں مسلسل ٹیگ (Tag) کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کو مذکورہ پیغام طعنے کی صورت بھیجا جا رہا ہے وہ اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران جمہوری نظام اور انسانی حقوق کے ”چمپئن“ تصور کیے گئے۔ انہیں یاد دلایا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک جی دار اور منہ پھٹ رہ نما ہوا کرتے تھے۔ نام ہے ان کا فواد چودھری۔ عمران حکومت کے زوال کے بعد انہیں ریاستی اداروں نے اپنے قائد اور جماعت سے بے وفائی کو مجبور کیا۔ موصوف سرجھکاکر آمادہ ہو گئے لیکن چرب زبانی سے اپنی بے وفائی کو واجب ٹھہرانے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔ ان کی خاموشی پسند نہیں آئی ہے۔ ایک بار پھرگرفتار کرلئے گئے ہیں۔ اب کی بارگرفتاری کی وجہ کسی صاحب کے ساتھ پیسے کے لین دین پر ہوا جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔ مبینہ جھگڑے میں ”پستول دکھانے“ کا الزام بھی شامل ہے۔ وہ پستول ”برآمد“ کرنے کے نام پر فواد چودھری کو عدالت کے روبرو ان کے منہ پر چادر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال کر پیش کیا گیا۔ جن پیغامات کا میں ذکرکر رہا ہوں وہ اس واقعہ سے دکھی ہو کر لکھے جا رہے ہیں۔ بنیادی سوال ان میں یہ اٹھایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے چمپئن ہوئے مجھ جیسے ”صحافی“ فواد چودھری کے ساتھ ہوئے سلوک کی مذمت کہیں نہیں کر رہے۔
فواد چودھری سے میری دیرینہ شناسائی ہے۔ جہلم سے ابھرکر پنجاب کے دوبار گورنر ہوئے چودھری الطاف حسین کی وجہ سے ان کے ساتھ چند جذباتی یادیں بھی وابستہ ہیں۔ ان کی بنیاد پر مجھے گماں تھا کہ اپنے دورِ اقتدار میں فواد چودھری میرے بارے میں ہتھ ہولا رکھیں گے۔ موصوف نے اس ضمن میں شرمندہ نہیں کیا۔ میرا نام لے کر پھبتی اڑانے سے گریز کیا۔ ان کے وزیر اطلاعات کا منصب سنبھالنے کے چند ہی دن بعد مجھے اس ٹیلی وژن سے جہاں میں ایک ٹی وی شو کرتا تھا ایک کارندے کے ذریعے خبردار کیا گیاکہ عمران حکومت میری یاوہ گوئی سے ناخوش محسوس کر رہی ہے۔ کارندہ پیغام دے کر چلا گیا تو میں نے فون گھماکر فواد چودھری کو ”مبارکباد“ دی کہ ان کی وزارت ”صفائی ستھرائی“ کا آغاز مجھ سے کرنا چاہ رہی ہے۔ میری بات سن کر موصوف نے تردید کی ضرورت محسوس نہ کی۔ فقط یہ پیغام دینے پر اکتفا کیا کہ مبینہ ”صفائی ستھرائی“ ان کی وزارت کی جانب سے نہیں ہورہی۔ اس عمل کی کمان ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ان دنوں عمران حکومت کے ساتھ ”سیم پیج“ کا سہانا موسم ا نجوائے کر رہے تھے۔
ہماری گفتگو کے چندہی دن بعد جس ادارے کے لئے میں کا م کرتا تھا اس نے مجھے اپنے اوپر ”مالی بوجھ“ ٹھہرا کر فارغ کر دیا۔ نوکری سے فراغت کے باوجود میرا نام صحافیوں کی اس فہرست میں بھی عمران حکومت کے خاتمے تک موجود رہا جنہیں مختلف ٹی وی اداروں کے ٹاک شوز میں تبصرہ آرائی کے لئے بھی مدعو نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ٹی وی سکرین سے تقریباً چار برس کی ”جلاوطنی“ کے دوران میں جان چکا ہوں کہ ”انسانی حقوق“ وغیرہ کے نام پر دہائی مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں کی ہر حکومت اب ریاستی اداروں کے طویل تجربے کی بدولت وہ تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کو ہمہ وقت رضا مند رہے گی جو محض ریاستی بیانیے ہی کو حق سچ ثابت کرنا یقینی بنائیں۔ عامل صحافی اب دورِ حاضر کے یا جوج ماجوج ہیں جو تمام دن ایک دیوار کو زبان سے چاٹ کر مسمار کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر صبح اٹھتے ہی وہ دیوار انہیں اپنی جگہ قائم ودائم نظر آتی ہے۔ ہمارے لکھے سے نہ تو کسی کے دل میں رحم آتا ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ ہماری مچائی دہائی کو بلکہ ”زغوغائے رقیباں“ کی طرح رعونت سے نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
یہ لکھنے کے بعد میں یہ اصرار کرنے کو بھی مجبور ہوں عمران حکومت ہماری تاریخ کی وہ پہلی ”منتخب“ اور سیاسی جماعتوں ”پر مشتمل حکومت تھی جس نے نہایت ڈھٹائی سے ریاست کے دائمی اداروں کی ترجیحات پر مبنی بیانیے کی تشہیر وفروغ کو ایمان وحب الوطنی کے برابر ٹھہرانے کے لئے دل وجان سے کام کیا۔ فواد چودھری کی رعونت بھری زبان درازی نے اس تناظر میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ عمران حکومت کے خلاف ہوئی تنقید کو وطن دشمن ٹھہراتے ہوئے وہ بھول گئے کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ اقتدار کے چند دن گزارنے کے بعد عوام کے ووٹوں کے محتاج سیاستدانوں کو برے دن بھی گزارنا ہوتے ہیں۔ صحافیوں کا وہ گروہ جسے آ پ اقتدار میں بیٹھ کر“ لفافہ ”اور وطن دشمن“ ثابت کرتے رہے ہیں قارئین اور ناظرین کی نگاہ میں اپنا اعتبار کھودیتا ہے۔ آپ پر جب برا وقت آئے تو اس گروہ کا کوئی صحافی آپ کے حق میں آواز بلند کرنے کی اخلاقی بنیاد سے محروم ہوا محسوس کرتا ہے۔
”صحافت“ کی بے وقعتی بیان کرنے کے بعد میں یہ بات لکھنے کو بھی مجبور محسوس کر رہا ہوں کہ تحریک انصاف کو جب ”سیم پیج“ والوں نے گودلیا تو اس میں ایسے لوگ بھی شامل کروائے گئے جن سے ریاست کے دائمی اداروں کو ”دائمی“ وفاداری کی امید تھی۔ فواد چودھری کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا رہا ہے۔ دائمی اداروں کے تحریک انصاف کے بارے میں جذبات مگر اب بدل چکے ہیں۔ فواد چودھری سے لہٰذا یہ توقع باندھی جا رہی ہے کہ وہ ”نئے تقاضوں“ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی منہ پھٹ ذہانت اور زبان درازی کو عمران خان کی ”مسیحائی شخصیت“ کو مسمار کرنے کے لئے استعمال کریں۔ اس ضمن میں غالباً اولین دباؤ کے دوران چودھری صاحب نے ”نیک چال چلن“ کے وعدے بھی کرلئے ہوں گے۔ یہ وعدے مگر ریگولر اور سوشل میڈیا پر عملی صورت اختیار کرتے نظر نہیں آئے اور اب انتخابات کی تاریخ طے ہو چکی ہے۔ فواد چودھری کے لئے ”باجو کی گلی“ کے راستے سیاسی میدان سے باہر کھسک جانا مشکل سے مشکل تر ہو رہا ہے۔

بشکریہ نوائے وقت

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فواد چودھری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوئٹہ میں آٹھ ڈاکٹر کانگو وائرس کا شکار ، ایک دم توڑ گیا
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:تُسـّـی اُچے، اَسّی قصوری!!
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Spielbank gebührenfrei online aufführen verde casino Promos 20 500+ Gebührenfrei Games 2026 مئی 17, 2026
  • Book of Dead Online -Casinos, die schnell zahlen Erfahrungen 2026 Abzocke unter anderem vertrauenswürdig? مئی 17, 2026
  • Book Galactic Win Slot für Geld of Dead Vortragen Eltern jetzt inside Deutschland! مئی 17, 2026
  • Mr Bet Casino Maklercourtage abzüglich Einzahlung fat santa Video -Slot einbehalten 50 FS مئی 17, 2026
  • Mr Green Kasino Teutonia sphinx 3d Spielautomat Boni bloß Einzahlung 2026 Testbericht مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.