Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پشاور: رنگ روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
اہم خبریں

پشاور: رنگ روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

ایڈیٹرمئی 18, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور:خیبرپختونخوا کی پولیس نے بتایا ہے کہ پشاور میں رنگ روڈ پر واقع موٹر سائیکل کے ورکشاپ پر دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ہارون رشید نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو دھماکے میں ایک شہری کے جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکا پشتخرہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوا۔
عہدیداروں کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
ہارون رشید نے کہا کہ پولیس ٹیمیں، ایمبولینسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 200 گرام مواد استعمال کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا۔
خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ سیزفائر ختم کرنے کے اعلان کے بعد حالیہ چند ماہ میں پاکستان بھر میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے اور خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔
دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 میں بدترین واقعات پیش آئے اور 2018 کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں 134 افراد کی جان چلی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 139 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے 44 واقعات میں 254 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رواں برس فروری میں پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دل خراش واقعے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے حال ہی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے 436 واقعات ہوئے، جن میں 293 افراد شہید اور 521 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 219 واقعات میں 192 افراد شہید ہوئے، بلوچستان میں 206 واقعات ہوئے اور 80 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے، پنجاب میں 14 افراد اور سندھ بھر میں ہونے والے 6 مختلف واقعات میں 7 افراد شہید ہوئے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔
(بشکریہ:ڈا ن نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال بلاول بھٹو پشاور پشاور بم دھماکہ جنرل باجوہ خیبرپختونخوا ذوالفقار علی بھٹو عثمان بزدار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعلیٰ سندھ کا مردم شماری کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
Next Article بلین ٹری سونامی منصوبے کے سربراہ ملک امین اسلم کا بھی تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )

جولائی 15, 2026

آبنائے ہرمز اور محصول کی وصولی کا سوال ، ٹرمپ کا متضاد طرز عمل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.